پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: تیسرا ون ڈے

محمداحمد

لائبریرین
ون ڈے میں ابھی تک کا تیز ترین ہزار کا پاکستانی ریکارڈ اظہر علی کے پاس ہے.
جس کو توڑنے کا واضح چانس اب بابر اعظم کے پاس ہے

جی کپتانی سنبھالنے کے بعد تو انہوں نے کافی اچھا کھیل پیش کیا تھا لیکن بیچ میں حالات کافی دگرگوں ہو گئے تھے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
شعیب ملک بھی آج کل اچھا کھیل رہے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ باقی معاملات سنبھالیں اور کسی اور کو موقع نہ دیں۔
 
جی کپتانی سنبھالنے کے بعد تو انہوں نے کافی اچھا کھیل پیش کیا تھا لیکن بیچ میں حالات کافی دگرگوں ہو گئے تھے۔ :)
ایسا دور ہر کھلاڑی پر آ جاتا ہے.
ویسے انگلینڈ سیریز میں دوسرے نمبر پر زیادہ رنز بنانے والا کھلاڑی تھا.
 
دوسری طرف ڈیوڈ"شرجیل"وارنر کی شاندار بیٹنگ جاری 96 گیندوں میں سینچری مکمل
جبکہ اسٹیون "سوپر"اسمتھ کی بھی ففٹی مکمل
کینگروز34 اوورز کے بعد 223-1
 

محمداحمد

لائبریرین
لگتا ہے آپ سب کو کوئی مطلب ہے کپتان اظہر علی کے ساتھ

دراصل اظہر علی کو مصباح نے نامزد کیا تھا۔ اور یہ مصباح ہی کی طرح ٹھنڈے مزاج معلوم ہوتے ہیں۔

سو مصباح اور آفریدی کی مداحوں میں جو جنگ رہا کرتی تھی اُس میں ہم مصباح کو سپورٹ کیا کرتے تھے کہ اُس نے خود کو ثابت کیا تھا اور آفریدی (باوجود اس کے کمال کھلاڑی تھا )کے ہاں تسلسل کا فقدان تھا۔

اگر اظہر علی مصباح کی طرح خود کو منوانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ہم انہیں سپورٹ کریں گے۔ اگر نہیں کامیاب ہوتے تو ہم زبردستی کرنے والوں میں سے نہیں ہیں۔ :)
 
Top