پاکستان بمقابلہ انڈیا۔۔۔ ایشیاء کپ 2014

ماہی احمد

لائبریرین
ہا ہا ہا
اب کیا کیجیے۔ آپ کو یقین نہیں ائے تو کی کیجیے
سچائی اور حقیقت کو "ثابت" کرنے کی کبھی ضرورت نہیں پڑتی، وہ تو خود اپنے آپ کو منوا لیتی ہے۔۔۔
آپ جتنے بھی جتن کر لیں، بات سچی ہو تو خود ہی اپنا راستہ بنا لیتی ہے
ہے نا شمشاد بھائی؟
 
ماہی احمد

لائبریرین
اب تک کے ایشیا کپ 2014میں پوائنٹس ۔
1zpns7k.jpg
یےےے ہم سب سے آگے۔۔۔ :)
 
ظفری

لائبریرین
مبارک ہو، آخری اوور میں بہت مزا آیا۔ آفریدی کا پہلا چھکا کیچ بھی ہو سکتا تھا تب تو صورت حال الٹی ہو گئی ہوتی
یہ بات واقعی قابلِ ذکر ہے کہ پہلا چھکا ضروری تھاکہ 9 رنز چاہیئے تھے۔ چنانچہ اونچے شاٹ کا رسک لیا جاسکتا تھا ۔ جو شاہد آفریدی نے لیا ۔ اور وہ شاٹ ایسا نہیں تھا کہ سیدھا گراؤنڈ سے باہر جاتا ۔ خیر وہ شاٹ لگ گیا ۔ پھر تین بالز پر صرف 3 رنز درکار تھے ۔ اس صورتحال میں شاہد آفریدی کو بلکل ایسا ہی کھیلنا چاہیئے تھا ۔ جیسا کہ وہ کھیلنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ مگر اس نے اگلی بال پر بھی اونچا شاٹ لگا دیا ۔ جس طرح شاٹ لگا اور شاہد آفریدی کا چہرہ بال کے تعاقب میں جس طرف اوپر گیا اس سے یہی گمان ہوا کہ بال کھڑی ہوگئی ہے ۔ مگر بال کس طرح میدان سے باہر چلی گئی ۔ یہ سمجھ نہیں آیا ۔ :)
اگر یہ شاٹ کیچ ہوجاتا تو شاہد آفریدی کی صحیح درگت بنتی کہ تین بالز پر صرف تین رنز بنانے تھے تو اس نے اونچا شاٹ کیوں کھیلا ۔ ہم جب کھیلا کرتے تھے تو ایسے شاٹ مارنے والوں کوجو آؤ دیکھتے نہ تاؤ ان کو " دھڑے باز " کہتے تھے ۔ شاہد آفریدی واقعی ایک دھڑے باز ہے ۔ :D
 
آبی ٹوکول

محفلین

ظفری بھائی شاہد آفریدی نے بالکل درست کیا اور وہ یہی کرنے کا ایکسپرٹ ہے دوسرے چھکے پر آؤٹ ہو بھی جاتا تو کوئی بات نہ تھی لاسٹ وکٹ تھی سنگل ڈبل کرنا شاہد آفریدی کا میدان نہیں کیونکہ رولنگ شارٹ کھیلنا اس کے لیے مشکل ہوتا ہے بے وقوفی اس نے بس ایک ہی کی تھی کہ سیکنڈ لاسٹ اوور کی لاسٹ بال پر کراسنگ کرلی تھی وہ تو شکر ہے کہ اجمل کے بعد جنید نے سنگل کرلیا ۔۔۔
کوہلی کی بے وقوفی یہ تھی کہ اس نے جنید کو سنگل لینے دی فیلڈنگ اوپر نہیں لائی وہ اوور کانفیڈینٹ تھا ایشون کی بالنگ پر، اور بالکل صحیح بھی تھا کیونکہ لاسٹ تین چار مرتبہ ایشون نے آفریدی کو ٹانگوں پر پھنسا کر آؤٹ کیا تھا اور آج بھی ایشون نے وہی کیا لیگ پر اٹیک کیا مگر جانے آفریدی نے کیسے اسے بھانپ رکھا تھا پہلے ہی سے اور ایسا خوبصورت چھکا ایکسٹرا کوور کے اوپر سے مارا کہ ویسا صرف آفریدی ہی مارسکتا تھا ایشون کی دونوں بالیں بہت عمدہ تھی مگر بات یہ ہے کہ لالا کا دن تھا اور لالا کھیلا بھی سمجھداری کے ساتھ خاص طور پر پہلے والا چھکا تو لاجواب تھا خیر دوسرے والے پر تو لالے کی ٹائمنگ اتنی اچھی نہ تھی مگر پٹھان پاور کام آگئی دونوں چھکے لالہ نے عمدگی کے ساتھ اپنی پاور کے ذریعے اچھی بالوں کو باہر پھینکتے ہوئے لگائے
 
آبی ٹوکول

محفلین
ہمارے یہاں بھی سردار بھائیون کو خوب تپ چڑھی ہوئی تھی اور وہ برملا کہہ رہے تھے کہ اپھریدی جیڑا وا اینوں ساریاں ٹیماں اوٹ کرلیندیاں وا پر ساڈے مرگی پینیاں نوں ہورے کی ہوجاندا اے اپھریدی دے خلاف، ایناں نوں تے اوہ دوا دو بس کٹی ای جاندا اے ، اوٹ ہوکے نئی دیندا موت پینے نہ ہوون تے للوز
 
Top