پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: ایڈیلیڈ ون ڈے

بابر اعظم سینچری کر کے پویلین لوٹ گئے-
ظہیر عباس کے بعد دوسرے پاکستانی جنہوں نے آسٹریلیا کیخلاف آسٹریلیا میں سینچری بنائی-
عُمدہ اننگ تھی لیکن اسکی بلڈ کرنا چاہئیے تھا تاکہ مارجن کم سے کم ہو سکتا ہار کا-
 
میچ 57 جبکہ سیریززز 4-1 سے کینگروز کے نام۔
سیریز کی خوش آئند بات یہ کہ ایک میچ جیت کر اب ہم ٹاپ 8 میں آ چُکے ہیں۔

کینگروز اور اُنکے فینز کو مبارک وغیرہ۔
 
اچھی پرفارمنس ہے پاکستان کی طرف سے بلے بازوں کی۔ وگرنہ ان سے اتنے بڑے سکور کی امید نہیں کی جا سکتی وہ بھی آسٹریلیا میں اور رنز کا تعاقب کرتے ہوئے۔
اب اظہر علی کو کپتانی سے ہٹا کر اسکو نمبر 3 پر مستقل کھلانا چاہیے اور باقی ٹیم تقریبا ٹھیک ہے۔ اگر سلمان بٹ کی واپسی ہوجائے تو شرجیل کے ساتھ وہ بہترین اوپنر ہے۔
 

Muhammad Ikram

محفلین
ویسے میرا مشورہ اپنی ٹیم کو یہ ہے کہ وہ آسڑیلیا ، نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ کے دوروں سے گریز کیا کریں۔۔۔۔۔ جب ہماری ٹیم ان ممالک کا دورہ کرتی ہے تو وہاں پتہ نہیں ہمارے شیروں کو کیا ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔کلب کرکٹ سے بھی کم معیاری کھیل کھیلا جاتاہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ان ممالک کو یو اے ای بلاکر آمدنی کو آپس میں بانٹ کر کھیلنا چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔
 

Muhammad Ikram

محفلین
بابر اعظم سینچری کر کے پویلین لوٹ گئے-
ظہیر عباس کے بعد دوسرے پاکستانی جنہوں نے آسٹریلیا کیخلاف آسٹریلیا میں سینچری بنائی-
عُمدہ اننگ تھی لیکن اسکی بلڈ کرنا چاہئیے تھا تاکہ مارجن کم سے کم ہو سکتا ہار کا-
کہاں ظہیر عباس اور کہاں بابر اعظم !!!!!!!!!!! یہ جو بیچ میں ٹھہرے اُن کا کیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
جی ہاں واقعی بڑا ٹارگٹ نہیں ہے۔
بلکہ بہت بڑا ٹارگٹ ہے :)
‏آسٹریلیا کے خلاف آج کے میچ میں 370 رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ پورا کرنے کا ایک ہی طریقہ ھے اور وہ یہ کہ ہمارے اوپنرز 20 رنز بنا کر نوازشریف کی والدہ کو دے دیں،
وہ آگے یہ رنز اپنی پوتی مریم کو دے دیں،
پوتی مریم ان رنز کو اپنے باپ نوازشریف کو گفٹ کردے،
نوازشریف یہ رنز اپنے چھوٹے بیٹے حسن نواز کے نام کردے،
حسن نواز یہ رنز اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کے اکاؤنٹ میں جمع کروادے،
بیگم کلثوم نواز اس اکاؤنٹ سے آدھے رنز اپنی بیٹی اور باقی بچے رنز اپنے داماد کو دے دیں،
بیٹی مریم اور بیٹا حسین نواز ان رنز کو آف شور پراپرٹیز میں انویسٹ کردیں،
بیٹی مریم ان میں سے کچھ رنز رائے ونڈ لے آئے ۔ ۔ ۔

20 رنز سے شروع کیا گیا یہ کھیل جب ختم ہونے والا ہوگا تو ٹارگٹ پورا ہوچکا ہوگا ۔ ۔ ۔ اگر تھوڑے بہت رنز رہ جائیں تو کسی قطری شہزادے کا خط لے آئیں ۔ ۔ ۔ ۔

یہ میچ پاکستانی ٹیم کبھی نہیں ہار سکتی اگر اسے شریف فیملی کی طرح کھیلے تو!!!
:laughing::laughing::laughing:
 

فلک شیر

محفلین
امید ہے پی سی بی اپنی ٹیم جلد ہی محفلین کے دیے گئے مشورے نوٹ کرنے کے لیے بھجوا ہی رہی ہو گی ۔سو کیپ اٹ اپ :)
 

یاز

محفلین
بابر اعظم کی سنچری سے ایک ریکارڈ یا سنگِ میل ایک بار پھر اس کے نام ہوا۔ اور وہ ہے ون ڈے میچز میں 23 اننگز کے بعد سب سے زیادہ مجموعی سکور بنانے والا بلے باز۔ اس سے پہلے 18 اننگز کے بعد سب سے زیادہ مجموعی سکور کا ریکارڈ بھی بابر اعظم کے نام رہا تھا۔ ذیلی چارٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آج سے پہلے 23 اننگز میں سب سے زیادہ رنز جوناتھن ٹراٹ نے بنائے تھے، جو کہ 1147 رنز تھے۔ تاہم بابر اعظم کا مجموعہ آج کے میچ کے بعد 1168 رنز ہو گیا ہے۔
QKRNLlA.jpg
 
Top