پاکستان بدستور ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں موجود

سید رافع

محفلین
جی بالکل۔ قائد اعظم سے بھی پنجہ آزمائی کرتے رہے۔ وہ بھی انگریز ہی ہوں گے۔

سرسید کے دو قومی، حالی اقبال کے مسلم کی زبوں حالی، قائداعظم کی مسلم ریاست اور عمران کی ریاست مدینہ کا ہاتھ علماء حق رحمہ اللہ نے اس حد تک موڑ کے رکھا ہے کہ ہمیشہ ٹوٹنے کے قریب رہا۔ اللہ تمام علماء حق کی قبور پر انوارات کی بارش برسا اور انکو غریق رحمت کر کہ جن کے طفیل ہمارا ایمان محفوظ رہا۔ آمین
 
سید عاطف علی

لائبریرین

ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ علماء کی تمام جماعتیں خود کو تمام تر صداقت قلوب کے ساتھ علمائے حق ہی گردانتی ہیں ۔ لیکن یہ موضوع اس دھاگے کے لیے نہیں ۔
کچھ علاج اس کا بھی اے چارہ گراں ہے کہ نہیں ؟
 
قرآن کا عظیم نور امت کے علماء نے مل کر سنبھالا ہوا ہے۔ یہ نور اس قدر شدید ہے کہ دو علماء ہوں دونوں حق پر ہوں اور انکے چاہنے والے جہل کی وجہ سے گردنیں کاٹنیں لگیں۔ اسی کے لیے رسولﷺ نے منع فرمایا ہے۔ باقی عمر رض کو جواب ملا تھا کہ اگر میں کتاب پر نہ چلوں تو؟ تو صحابہ نے کہا کہ پھر ہم تلواروں سے آپ کو سیدھی راہ پر لے آئیں گے۔ عام مسلمان دامن علی علیہ السلام سے وابستہ رہے اور دن رات آئمہ اہلبیت کی احادیث پڑھتا رہے چاہے فقہ حنفی کی نمازیں پڑھتا ہو۔ یہی سب سے محفوظ قوت والا راستہ ہے۔ واللہ اعلم و رسول اعلم۔
 
Top