پاکستان بال رول کے تحت ہار گیا

ظفری

لائبریرین
آج پاکستان اور انڈیا کا میچ کافی سنسنی خیز رہا ۔ اور 141 اور 141 پر میچ ٹائی ہوگیا ۔ مگر بال رول کے تحت پاکستان صفر 3 سے ہار گیا ۔ بہرحال انڈیا اور پاکستان دونوں سُپر ایٹ میں پہنچ گئے ہیں ۔
 
بہت کانٹے دار میچ ہوا اور آخر میں پاکستان جیت رہا تھا کہ ہار گیا۔ آخری دو گیندوں پر صرف ایک رن کرنا تھا جو نہیں ہو سکا۔
 
فاتح

لائبریرین
محب صاحب! مجھے تو آپ نے ہی بتایا تھا کہ کوئی میچ بھی ہو رہا ہے اور آپ نے ہی سنسنی خیز انداز میں ٹائی ہونے کی خبر بھی دی لیکن ظفری بھائی تو کچھ اور ہی بتا رہے ہیں۔:(
ویسے یہ بال رول کیا ہوتا ہے؟:rolleyes:
 
ظفری

لائبریرین
فاتح بھائی ۔۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے رول کے مطابق میچ برابر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں‌کو پانچ ، پانچ بالیں کرانے کی لیئے دی جاتیں ہیں جو کہ دونوں ٹیموں کے پانچ مختلف بولر ایک ایک بول کرواتے ہیں ۔ مزے کی بات ہے ان گیندوں کو کوئی بیسٹمین نہیں کھیلتا ، بلکہ بولر اپنے اصل ایکشن اور اسپیڈ کے ساتھ سامنے کی کریز کی وکٹوں کو ہٹ کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ ( جہاں کوئی بیسٹمین نہیں ہوتا ) ۔ جس ٹیم کے بولرز زیادہ ہٹ کریں گے سو وہی جیتیں گے ۔ جیسے ابھی پاکستان صفر تین سے ہار گیا ۔

دوسرے لفظوں میں سامنے کی وکٹوں کو نشانہ بنانا ہے ۔ جس کا نشانہ اچھا ہوگا وہ جیت جائے گا ۔ اس کے لیئے کنچے کھیلنےکی مشق ضروری ہے ۔ جس میں انڈیا والے آگے نکلے ۔ :grin:
 
ہاہاہاہا
اب یہ بتائیں کہ یہ ٹوینٹی ٹوینٹی کیا ہوتا ہے؟ کیا اٹوانٹی کھٹوانٹی قسم کا میچ ہے یہ؟;)
 
ظفری

لائبریرین
ہاہاہاہا
اب یہ بتائیں کہ یہ ٹوینٹی ٹوینٹی کیا ہوتا ہے؟ کیا اٹوانٹی کھٹوانٹی قسم کا میچ ہے یہ؟;)

ہاہاہا ۔۔۔ نہیں ٹوینٹی ٹوینٹی دراصل 20 ،20 اوورز کا میچ ہے اس لیئے اسی مناسبت سے اس کا نام ٹوینٹی ٹونیٹی رکھا گیا ہے ۔
 
حسن علوی

محفلین
میرے خیال میں یہ بال روول انتہائی فضول اور غیر منصفانہ طریقہ ھے۔ سارے میچ میں اتنی جان ماری کی اور فیصلہ فقط نشانہ بازی پے؟ یہ کوئی پیمانہ نیہں کسی ٹیم کی قابلیت کو پرکھنے کا، خصوصاً کرکٹ میں۔
بہر حال میچ دیکھنے کا بہت مزہ آیا انتہائی دلچسپ تھا۔
 
ساجداقبال

محفلین
یہ بال رول نہیں بلکہ پینلٹی شوٹ آؤٹ کی مناسبت سے اسکا نام ”بال آؤٹ“ ہے۔ اور بالر کیلیے اپنا اصل ایکشن اور سپیڈ بھی ضروری نہیں۔ جیسا کہ کل عرفات اور گل نے مختصر رن اپ سے میڈیم پیسرز کے انداز میں گیندیں کروائیں۔
میری ذاتی خیال میں یہ انتہائی فضول رول ہے اسوجہ سے نہیں کہ پاکستان ہار گیا بلکہ اس میں کرکٹ کے اصل انداز یعنی دو بدو مقابلے کا کوئی عنصر نہیں۔ اور دوسری بیٹسمین کا کوئی کردار بھی نہیں۔ شاید آپکو پتہ ہو کہ ماضی میں سکاٹ لینڈ اور نیوزی لینڈ کے ایک ٹوئنٹی میچ میں اس کی ضرورت پڑی تھی۔ اسوقت ہر ٹیم کو 18 بالزکروانی پڑیں تب کہیں جا کر نیوزی لینڈ 2-0 سے جیتنے میں کامیاب ہوا۔ اب اگر 18 میں بھی نشانہ نہ لگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;)
 
واقعی میچ انتہائی دلچسپ رہا- پر افسوس ہم ہار گئے- کہیں کہیں شعیب ملک کی کپتانی میں کمی کا احساس بھی ہوا -

اور کسی بھی ٹیم کی صلاحیتوں کو جانچنے کے لئے "بال آؤٹ" انتہائی ناقص رول ہے

قیصرانی

لائبریرین
ٹیم کی کارکردگی کا اندازہ تومیچ سے ہو جاتا ہے۔ جب دونوں طرف پلہ برابر ہو تو پھر قسمت آزمائی
 
میم نون

محفلین
مجھے تو یہ رول بہت اچھا لگا۔
بیشک اسمیں قسمت کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے، لیکن وہ تو ویسے بھی کھیل میں ہوتا ہی ہے۔
قسمت کے علاوہ، اسمیں باولرز کا کمال ہوتا ہے- کہ وہ کتنے دم میں ہیں-
 
Top