پاکستان آنے اور پاکستان سے جانے کا طریقہْ کار

عارضی کے

محفلین
میں نے کہیں سُنا تھا کہ بھارت سے پاکستان آنے کے لیے کسی ویزا /پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اسی طرح یہ بھی معلوم نہیں کہ پاکستان کے پاسپورٹ اور ویزے کے حصول کا کیا طریقہ کار ہے۔ سمجھوتہ ایکسپریس کے لیے کیا صرف آنے جانے کا ٹکٹ چاہیے تھا یا کوئی ویزا وغیرہ بھی۔؟
ویزے اور پاسپورٹ میں فرق بھی بتادیجیے۔
سب کی محبتوں کا دلی شکریہ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
پاکستان اور انڈیا دونوں ممالک کے شہریوں کو دونوں ملک میں سفر کرنے کے لیے اجازت نامے کی ضرورت ہے جسے ویزہ کہتے ہیں، اس کے بغیر سفر ممکن نہیں۔ پاسپورٹ کسی شہری کی سفری دستاویز ہوتی ہے جسے عموما اس شہری کا ملک جاری کرتا ہے، ویزہ اس پاسپورٹ کے اوپر جس ملک میں جانا ہو اس ملک کا اجازت نامہ ہوتا ہے۔
 
بہت شکریہ وارث صاحب۔
اس کا مطلب ہے کہ پاکستان اور بھارت کے شہریوں کے لیے بھی پاسپورٹ ضروری ہوا۔ یعنی ویزا تو پاسپورٹ بننے کے بعد ہی بن سکتا ہے نا؟
 
محمد وارث

لائبریرین
جی درست سمجھے پاسپورٹ کے بغیر آپ کوئی بھی بین الاقوامی سفر نہیں کر سکتے۔پہلے اپنے ملک کا پاسپورٹ پھر جس ملک میں جانا ہو ان کا ویزہ، معمولی سی باتیں ہیں دونوں :)
 
Top