پاکستان۔ ضلع بہ ضلع، شہر بہ شہر، قریہ بہ قریہ

3۔ پاکستان ۔ پنجاب۔ ضلع بہاولنگر
اب چلتے ہیں پاکستان صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر کی طرف جو کہ بھار ت کے ساتھ بارڈر پر واقع ہے ۔
ضلع بہاولنگر اسلام آباد سے تقریبا 700 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ اسے مزید پانچ تحصیلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جو کہ بہاولنگر، منچن آباد، چشتیاں ، ہارون آباد، اور فورٹ عباس ہیں،ضلع بہاولنگر میں عمومی طور پر اردو ، پنجابی ، اور سرائیکی بولی جاتی ہے، ضلع بہاولنگر کی مشہور جگہوں میں شامل ہیں۔
فورٹ عباس، مزار پر انوار حضرت خواجہ نور، وغیرہ
640px-Punjab_Dist_BahawelNagar.svg.png
 
آخری تدوین:
کیا سارا پنجاب ایک جیسا ہی دکھتا ہے۔ پوٹھوہاری علاقے شروع ہونے کے بعد کچھ ایسا ہو جاتا ہے:
Pharwala_Fort.JPG

عبدالقیوم چوہدری
پنجاب کو چار سے پانچ جغرافیائی حصوں میں بانٹا جا سکتا ہے۔
پوٹھوہار۔ میدانی (بارانی) ، میدانی (نہری)، نیم صحرائی اور صحرائی
سرائے عالمگیر سے لیکر آگے صادق آباد تک سب کم و بیش ایک جیسا ہی دکھتا ہے۔
باقی تھل (خوشاب، میانوالی، بھکر، مظفر گڑھ اور لیہ) اور چولستان (بہاولپور) تقریباً ایک جیسے ہیں
 
پاکستان ۔ پنجاب۔ ضلع بھکر ۔۔۔4
اب باری آتی ہے ضلع بھکر کی۔ اسے مزید 4 تحصیلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جو کہ بھکر، دریا خان، مان کیرہ، دُلی والا ہیں۔ بھکر کو تھل کا دل بھی کہا جاتا
ہے۔ مشہور مقامات میں شامل ہیں۔ دل کشا باغ، کچے کا علاقہ۔ وغیرہ
640px-Punjab_Dist_Bhakar.svg.png
 
Top