پاکستانی کیبورڈز مجموعہ

Ahmer

محفلین
السلام علیکم
پاکستان میں بہت سی زبانیں ہیں جو یونیکوڈ سسٹم پر ونڈوز میں لکھی جاتی ہیں،بہت سے دوست اپنی علاقائی زبان میں لکھنے کے لیے انٹرنیٹ پر کیبورڈ تلاش کرتے ہیں اور کچھ لوگوں کو ایک سے زیادہ زبانوں‌میں لکھنے کے لیے کیبورڈ لےآوٹ انسٹال کرنے ہوتے ہیں۔
ونڈوز ایکس پی استعمال کرنے والے کئی دوستوں کے پاس ونڈوز انسٹالر کرپٹ یا اپڈیٹ نے ہونے کی صورت میں وہ کی بورڈ لے آوٹ انسٹال نہیں‌کرپاتے۔
پاکستان میں لکھی جانے والی زبانوں کے لیے جو کیبورڈ بنائے جاچکے ہیں انکو ایک جگہ ایک پیکیج کی صورت میں تیار کیا گیا ہے ۔
مزید معلومات ااور ڈاونلوڈ لنک یہاں درج ہے۔

Pakistani Keyboards All in One...!!
 

دوست

محفلین
اچھی چیز ہے۔۔۔
لیکن اگر اردو کے مختلف کی بورڈز کو بھی اکٹھا کردیں تو کیا ہی اچھا ہو۔۔۔
کرلپ کا کی بورڈ کا ایک اردو محفل کا کی بورڈ ہے اس کے علاوہ مقتدرہ اور آفتاب بھی موجود ہیں۔۔پہلے دو تو محفل پر بھی موجود ہیں باقی دو کو شاید بنانا پڑے ونڈوز کے لیے۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
آفتاب اور مقتدرہ میرے تخلیق شدہ ہیں، شاید یہاں بھی ہیں اور یاہو اردو کمپیوٹنگ گروہ میں بھی۔ اس کے علاوہ عربی صوتی بھی میرا ہے اور فرضی کا پشتو بھی۔ یہ دونوں یہاں ڈاؤن لوڈس میں ہی دستیاب ہیں۔
 

Ahmer

محفلین
دوست نے کہا:
اچھی چیز ہے۔۔۔
لیکن اگر اردو کے مختلف کی بورڈز کو بھی اکٹھا کردیں تو کیا ہی اچھا ہو۔۔۔
کرلپ کا کی بورڈ کا ایک اردو محفل کا کی بورڈ ہے اس کے علاوہ مقتدرہ اور آفتاب بھی موجود ہیں۔۔پہلے دو تو محفل پر بھی موجود ہیں باقی دو کو شاید بنانا پڑے ونڈوز کے لیے۔۔۔

صرف اردو کے تمام کیبورڈ ؟ زیادہ تر کیبورڈ شاید اردو کے ہیں
اگر آپ کو صرف اردو کے تمام کیبورڈز چاہیں تو میں‌انکو ایک پیکیج تیار کردیتا ہوں اسکو آپ یہاں‌ڈاونلوڈ سیکشن میں‌شامل کرسکتے ہیں۔
فل حال تمام کیبورڈز کو اکھٹا کرنا مقصود ہے چاہے وہ اردو کے ہوں‌یا دیگر زبانوں کے۔کیبورڈز انسٹال کرنے سے ونڈوز کی پرفارمنس پر کوئی اثر نہیں پڑتا اسلیے اگر ہم پاکستانی کیبورڈ انسٹال کرتے بھی ہیں‌تو یہ ایک اچھا پہلو ہے۔

آپ مجھے ان کیبورڈز کے ڈاونلوڈ لنک دے سکتے ہیں ۔ونڈوز ورژن
 

Ahmer

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
آفتاب اور مقتدرہ میرے تخلیق شدہ ہیں، شاید یہاں بھی ہیں اور یاہو اردو کمپیوٹنگ گروہ میں بھی۔ اس کے علاوہ عربی صوتی بھی میرا ہے اور فرضی کا پشتو بھی۔ یہ دونوں یہاں ڈاؤن لوڈس میں ہی دستیاب ہیں۔

مجھے صرف یہ پانچ کیبورڈز مل سکے تو ان کو شامل کردیا۔
Pashto Phonetic
Phonetic Urdu
MBSindhi 2004
Microsoft Urdu Keyboard
Urdu Sautee2 (اردو صوتی۔۲)

عربی صوتی کیبورڈ اس لیے شامل نہیں کیا تھا کیونکہ یہ بیٹا ورژن ہے،اب اگر آپ کہیں تو اس کو شامل کرتے ہیں۔
آفتاب اور مقتدرہ کیبورڈز کا مجھے معلوم نہیں تھا،آپ اگر مجھے انکے ڈاونلوڈ لنک دے دیں تو بڑی نوازش ہوگی۔
 

جیہ

لائبریرین
میں نے بھی اپنے ذاتی استعمال کے لیے دو کی بورڈ بنا رکھے ہیں۔ ایک اردو کا اور ایک پشتو کا۔ مگر میں دونوں کو معیاری کی بورڈ نہیں سمجھتی۔
 

دوست

محفلین
اعجاز صاحب اردو دوست کے بارے میں کیا خیال ہے؟؟
اور آفتاب و مقتدرہ کے روابط اگر یہاں مہیا کردیں احمر بھائی کو تو کیا ہی کہنے۔۔
بلکہ یہ محفل پر ہونے چاہیں بھی۔۔
 

الف عین

لائبریرین
مقتدرہ فایل سیکشن میں اپ لوڈ کر دیا ہے۔
آفتاب اور اردو دوست کے روابط ابھی دیکھتا ہوں۔
 

Ahmer

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
شکریہ اعجاز بھائی۔
تمام کیبورڈز مل گئے ہیں۔


عربی صوتی کیبورڈ ڈاونلوڈ سیکشن میں beta version کے تور پر موجود ہے اسکی کیا وجہ ہے؟
کیا ابھی یہ نامکمل حالت میں ہے اور اس میں کیسی قسم کی ترمیم کی جائے گی۔۔۔؟
اگر یہ مکمل ہے تو اسکو بھی شامل کرکے قصہ یہ ختم کردیتے ہیں۔ :)
 

Ahmer

محفلین
تین نئے کی بورڈ بھی اب اس مجموعے میں‌شامل کردیئے گئے ہیں۔

×اردو احمر کیبورڈ
×عربی فونٹک کیبورڈ
×سرائیکی فونٹک کی بورڈ
 
شکریہ نبیل بھائی۔۔۔۔۔۔۔ لیکن یہ تو اصل مال مانگ رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔ اب پاکستان میں اصلی مال کہاں سے ملے گا؟
 
Top