پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں ہونے والی سہ فریقی کرک

Champion_Pakistani

محفلین
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں ہونے والی سہ فریقی کرکٹ سیریزکے لیے مضبوط قومی ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں میری مکمل مشاورت شامل ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹیم نوجوان اور تجربہ کارکھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ کھلاڑی اس اہم سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نعمان اللہ اور بازید خان کے علاوہ وہا ب ریاض کو ان کی ڈومیسٹک کرکٹ کی عمدہ پرفارمنس پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور امید ہے کہ دورے میں موقع ملنے کی شکل میں یہ مایوس نہیں کریں گے۔ شعیب ملک نے مزیدکہا کہ محمد آصف کی شمولیت خوش آئند ہے اس سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور بھارت کے ساتھ ہمیں آسان مقابلہ نہیں ملے گا، یہ سیریز ایشیا کپ کے لیے ہماری تیاری میں مددگار ثابت ہوگی۔
شکریہ جیو
 
Top