پاکستانی اداکارجنہوں نے مذہب کیلئے شوبزچھوڑدیا!

arifkarim

معطل
پاکستانی اداکارجنہوں نے مذہب کیلئے شوبزچھوڑدیا

شوبز کی دنیا آسمان پر چمکتا ہوا وہ چاند ہے جسے ہر کوئی پانے کی تمنا کرتا ہے اور یہ تاج جس کے سر پر سج جائے وہ اسے اتنی آسانی اتارتا نہیں ہے۔

لیکن گلیمر کی اس چمکتی دمکتی دنیا میں کچھ فنکار ایسے بھی ہیں جنہوں نے مذہب کے لئے شوبز کو خیرباد کہہ دیا،آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ وہ کون سے فنکار ہیں جنہوں نے مذہب پر شوبز کو ترجیح دی یقیناً آپ جان کر حیران رہ جائیں گے۔

سارہ چوہدری

پاکستان ٹی وی کی مشہور اداکارہ سارہ چوہدری کو کون نہیں جانتا لیکن آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ انہوں نے دین سے قریب ہونے کے لئے شوبز کو چھوڑ دیا ہے ،ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قرآن اور حدیث کو سمجھ کر پڑھنے کے بعد میرے اور خدا کے درمیان جو دوری تھی وہ ختم ہوگئی اور میں اسلام کی اصل روح سے واقف ہوگئی ہوں۔

علی حیدر

علی حیدر نوے کی دہائی میں پاکستان کے معروف گلوکار اور نوجوانوں میں بے انتہا مقبول تھے ،اپنے بیٹے کی شدید بیماری کے دوران انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ شوبز کی دنیا کوچھوڑ کر مذہب کی راہ اپنالیں گے۔

علی افضل

ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار علی افضل نے بھی شوبز کو خیر باد کہہ کر دین کی راہ اپنالی ہے ،ان کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ آگیا ہے کہ انسان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہے ، اب میں اپنی زندگی صرف دین کے کاموں کے لئے وقف کرونگا اور تبلیغ کرونگا۔

نرگس

نرگس ایک وقت میں پاکستان اسٹیج ڈراموں کی ضرورت بن گئی تھیں انہوں نے شوبز انڈسٹری کو اپنی زندگی کے بیس سال دینے کے بعد فیصلہ کیا کہ اب وہ شوبز چھوڑ کر مذہب کی راہ اختیار کریں گی۔

جنید جمشید

جنید جمشید پاکستانی پوپ بینڈ وائٹل سائنس کے مرکزی گلوکار تھے ان کا گانا دل دل پاکستان آج بھی پاکستانیوں کے دل میں دھڑکتا ہے ۔انہوں نے دوہزار چار میں گلوکاری اور شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا اور آج وہ پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

نجم شیراز

نجم شیراز دوہزار میں پاکستانی میوزک انڈسٹری پر حکمرانی کرتے تھے،پھر انہوں نے اچانک ہی گلوکاری اور موسیقی کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا اب آپ انہیں ٹی وی پر مذہبی پروگرامز میں دیکھ سکتے ہیں۔

عجب گل

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار اور اداکار عجب گل نے بھی مذہب کی راہ کو چنا اور فیصلہ کیا کہ وہ دین کی تبلیغ کرتے ہوئے اپنی باقی زندگی گزاریں گے۔

عروج ناصر

مشہور اداکارہ اور ماڈل عروج ناصر نے اپنے کیرئیر کے عروج میں شوبز کو خیر باد کہا اور اب آپ انہیں مکمل طور پر عبایا اور اسکارف میں دیکھ سکتے ہیں۔

ستائش خان

ستائش خان پاکستان کی معروف ماڈل اداکارہ تھیں انہوں نے پی ٹی وی پر بھی کام کیا ہے لیکن کچھ عرصہ پہلے انہوں نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شوبز میں آنا میری غلطی نہیں تھی کیونکہ میں نے جتنا بھی کام کیا عزت کے ساتھ کیا لیکن اب مجھے سمجھ آگیا ہے کہ ہماری اصل منزل کیا ہے ،میں خدا سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتی ہوں اور اپنی آنے والی زندگی ایک عام لڑکی کی طرح گزاروں گی۔

ایاز خان

پاکستان کے معروف کامیڈین ایاز خان نے بھی شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر دین کی راہ اپنالی ہے اب وہ علی افضل کے ساتھ تبلیغ کرتے ہیں۔

شیراز اوپل

معروف گلوکار اور میوزک ڈائریکٹر شیراز اوپل نے بھی اپنے کیرئیر کے عروج پر گلوکاری کو خیرباد کہہ کر مذہب کی راہ اختیار کرلی۔
ماخذ
 
arifkarim

معطل
ان میں سے ایک وہ بھی ہیں جنہوں نے فلم کی خاطر مذہب کو چھوڑ دیا:

'مذہبی سکالر' عامر لیاقت فلم نگری میں قسمت آزمائیں گے
2fdb2abd-c92c-4f18-bc5e-6cf95116f10c_16x9_600x338.jpg
عامر لیاقت ان دنوں جیو کہانی پر 'صبح پاکستان' کے نام سے مارننگ شو کر رہے ہیں: فائل فوٹو

فوجی آمر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور اورنجی شعبے میں سب سے پہلے سیٹلائیٹ چینل کے مذہبی پروگرام 'عالم آن لائن' سے شہرت حاصل کرنے والے ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے فلم میں بطور اداکار کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عامر لیاقت حسین کو فلم ڈائریکٹر سید نور نے اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی جس کو انہوں نے قبول کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو کہانی پر مارننگ شو کرنے والے عامر لیاقت حسین فلم کی پیشکش کرتے ہوئے سید نور کا کہنا تھا کہ آپ کی شخصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک مبلغ اور روحانی شخصیت کا کردار سوچا ہے جو آپ کے سوا کوئی ادا نہیں کرسکتا۔

معاصر عزیز روزنامہ "جنگ" میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سید نور کی پیشکش پر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ آپ ملک کے سب سے بڑے اور معتبرفلمی ہدایتکار ہیں، اگر مجھے ذہن میں رکھ کر آپ نے کوئی کردار سوچا ہے تو میں ضرور ادا کروں گا کیونکہ فلم بھی اصلاح کا ایک ذریعہ ہے۔

عامر لیاقت حسین نے یہ بھی کہا کہ سید نور کا سلسلہ نسب برگزیدہ ہستی حضرت شاہ ابوالمعالی ؒ سے جاملتا ہے اور وہ اُن کے دربار کے گدی نشین بھی رہے ہیں جس کی وجہ سے سید نور سے ملنا ان کی زندگی کی بڑی خواہش تھی۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین جیو پر 'عالم آن لائن' کے نام سے پروگرام سے مشہور ہوئے، اس پروگرام میں وہ علماء اکرام کے ساتھ مختلف معاملات پر گفتگو کرتے ہیں. بعد ازاں انہوں نے انعام گھر کے نام سے تفریحی کوئز شو اور رمضان میں خصوصی شوز کے ذریعے بھی شہرت حاصل کی.

عامر لیاقت حسین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ٹکٹ پر کراچی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں جبکہ جنرل پرویز مشرف کے دور میں اس وقت کے وزیر اعظم شوکت عزیز کی کابینہ میں وزیر برائے مذہبی امور بھی رہ چکے ہیں۔

ماخذ
 
جاسمن

لائبریرین
اور اللہ جسے چاہتا ہے ہدائت دیتا ہے۔۔۔۔اللہ کا کرم ہے اِن لوگوں پہ۔ اللہ ہم پہ بھی کرم کرے۔ آمین!
 
پاکستانی اداکارجنہوں نے مذہب کیلئے شوبزچھوڑدیا

شوبز کی دنیا آسمان پر چمکتا ہوا وہ چاند ہے جسے ہر کوئی پانے کی تمنا کرتا ہے اور یہ تاج جس کے سر پر سج جائے وہ اسے اتنی آسانی اتارتا نہیں ہے۔

لیکن گلیمر کی اس چمکتی دمکتی دنیا میں کچھ فنکار ایسے بھی ہیں جنہوں نے مذہب کے لئے شوبز کو خیرباد کہہ دیا،آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ وہ کون سے فنکار ہیں جنہوں نے مذہب پر شوبز کو ترجیح دی یقیناً آپ جان کر حیران رہ جائیں گے۔

سارہ چوہدری

پاکستان ٹی وی کی مشہور اداکارہ سارہ چوہدری کو کون نہیں جانتا لیکن آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ انہوں نے دین سے قریب ہونے کے لئے شوبز کو چھوڑ دیا ہے ،ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قرآن اور حدیث کو سمجھ کر پڑھنے کے بعد میرے اور خدا کے درمیان جو دوری تھی وہ ختم ہوگئی اور میں اسلام کی اصل روح سے واقف ہوگئی ہوں۔

علی حیدر

علی حیدر نوے کی دہائی میں پاکستان کے معروف گلوکار اور نوجوانوں میں بے انتہا مقبول تھے ،اپنے بیٹے کی شدید بیماری کے دوران انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ شوبز کی دنیا کوچھوڑ کر مذہب کی راہ اپنالیں گے۔

علی افضل

ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار علی افضل نے بھی شوبز کو خیر باد کہہ کر دین کی راہ اپنالی ہے ،ان کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ آگیا ہے کہ انسان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہے ، اب میں اپنی زندگی صرف دین کے کاموں کے لئے وقف کرونگا اور تبلیغ کرونگا۔

نرگس

نرگس ایک وقت میں پاکستان اسٹیج ڈراموں کی ضرورت بن گئی تھیں انہوں نے شوبز انڈسٹری کو اپنی زندگی کے بیس سال دینے کے بعد فیصلہ کیا کہ اب وہ شوبز چھوڑ کر مذہب کی راہ اختیار کریں گی۔

جنید جمشید

جنید جمشید پاکستانی پوپ بینڈ وائٹل سائنس کے مرکزی گلوکار تھے ان کا گانا دل دل پاکستان آج بھی پاکستانیوں کے دل میں دھڑکتا ہے ۔انہوں نے دوہزار چار میں گلوکاری اور شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا اور آج وہ پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

نجم شیراز

نجم شیراز دوہزار میں پاکستانی میوزک انڈسٹری پر حکمرانی کرتے تھے،پھر انہوں نے اچانک ہی گلوکاری اور موسیقی کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا اب آپ انہیں ٹی وی پر مذہبی پروگرامز میں دیکھ سکتے ہیں۔

عجب گل

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار اور اداکار عجب گل نے بھی مذہب کی راہ کو چنا اور فیصلہ کیا کہ وہ دین کی تبلیغ کرتے ہوئے اپنی باقی زندگی گزاریں گے۔

عروج ناصر

مشہور اداکارہ اور ماڈل عروج ناصر نے اپنے کیرئیر کے عروج میں شوبز کو خیر باد کہا اور اب آپ انہیں مکمل طور پر عبایا اور اسکارف میں دیکھ سکتے ہیں۔

ستائش خان

ستائش خان پاکستان کی معروف ماڈل اداکارہ تھیں انہوں نے پی ٹی وی پر بھی کام کیا ہے لیکن کچھ عرصہ پہلے انہوں نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شوبز میں آنا میری غلطی نہیں تھی کیونکہ میں نے جتنا بھی کام کیا عزت کے ساتھ کیا لیکن اب مجھے سمجھ آگیا ہے کہ ہماری اصل منزل کیا ہے ،میں خدا سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتی ہوں اور اپنی آنے والی زندگی ایک عام لڑکی کی طرح گزاروں گی۔

ایاز خان

پاکستان کے معروف کامیڈین ایاز خان نے بھی شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر دین کی راہ اپنالی ہے اب وہ علی افضل کے ساتھ تبلیغ کرتے ہیں۔

شیراز اوپل

معروف گلوکار اور میوزک ڈائریکٹر شیراز اوپل نے بھی اپنے کیرئیر کے عروج پر گلوکاری کو خیرباد کہہ کر مذہب کی راہ اختیار کرلی۔
ماخذ

لگتا ہے کسی جونیئر صحافی نے قلم برداشتہ اسٹوری لکھ دی ہے۔ ایڈیٹر کی کلاس ہو رہی ہوگی۔
سنی سنائی بے پرکی خبروں سے ترتیب دی گئی اسٹوری ہے
 
اس آرٹیکل میں اس کے علاوہ بھی غلط اور بے بنیاد باتیں ہیں۔ الغرض یہ تیسری سطح کی صحافت کا نمونہ ہے۔ مگر کیا کیا جائے کچھ لوگ اس احساس سے عاری مسلسل ایسی خبروں کی اشاعت میں مشغول ییں.
 
میں سب کے بارہ میں تو نہیں کہہ سکتا البتہ جنید جمشید، شیراز اپل، علی حیدر علی الاعلان موسیقی کو چھوڑ کر گئے ہیں۔
 
میرے خیال میں تو قابل ستائش ہے، اگر کوئی بندہ اتنا مشہور ہو کے ایک دم سے رستہ ہی بدل لیتا ہے اور رستہ بھی مشکل، اس کو کم از کم شاباش ضرور کہنی چاہیے۔۔
 
Top