پاکستانی ائر چیف کا حالیہ بیان

پاکستانی ائر چیف کا حالیہ بیان اور اس پر ایک کارٹون

cartoon.jpg
 

arifkarim

معطل
ہاں تو یہی امریکہ چاہتاہے کہ پاک فوج ڈرون گرائے اور یوں‌امریکی سابوتاژ کا الزام لگا کر پاکستان پر حملہ آور ہوں!
آپ کا کیا خیال ہے کہ پاکستان نیٹو کا مقابلہ کر پائے گا؟ :)
 

علی ذاکر

محفلین
سوال یہ نہیں کہ پاکستان نیتو کا مقابلہ کر پائے گا ؟

سوال یہ ہے کہ پاکستان کس کس کا مقابلہ کرئے گا ؟

مع السلام
 

خرم

محفلین
ہمت بھیا امریکی افواج نیٹو کی زیر کمان لڑ رہی ہیں۔ اور پاکستانی فضائیہ کے چیف کا بیان حقیقت کا آئینہ دار ہے۔ مجھے اس کا فکر نہیں کہ نیٹو ہمیں کچھ کہہ دے گی، فکر اس بات کی ہے کہ اگر ہم نیٹو سے بھی پنگا لے لیتے ہیں تو پھر ہمارے "مجاہدین" اور نیٹو مل کر ہمارا کیا حشر کریں گے۔ ایک وقت میں ایک ہی دشمن کافی ہوتا ہے لڑنے کے لئے۔
 
بیٹا یہی تو افسوس ہے کہ اپنے دشمن کو ہی نہیں‌پہچان پارہے اور ڈر رہے ہیں۔
دشمن کے کہنے پر اپنے بازو پر بھالے ماررہے ہیں‌ یہ جری نڈر کماندار افواج
 

خرم

محفلین
ہمت بھیا آپ شائد کنفوژڈ ہیں۔ کونسے بازو پر بھالے مار رہے ہیں؟ جذباتیت سے باہر نکل کر ذرا حقائق کی بات کیجئے۔ ویسے بھی یہ بازو وغیرہ کے استعارے شاعری میں اچھے لگتے ہیں اصل زندگی میں ان کی کوئی اہمیت نہیں‌ہوتی۔
 
بیٹا ذاتیات پر تو میں بات نہیں‌کروں گا۔

پاکستانی فوج کی پاکستانی عوام پر چڑھائی اور امریکی اشاروں پر ناچنا اپنے پاوں‌پر کلہاڑی مارنا ہے
کل کو جب اس سب کا نتیجہ سامنے ائے گا تو "میں‌نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا" پڑھو گے۔
 

خرم

محفلین
ظالمان کا علاج آپکی نظر میں کیا ہے؟ کیا آپ ان کے زیر کنٹرول علاقے میں بسنے کو تیار ہیں؟
 
بیٹا مہاظالمان اگر علاقے سے دور دفع ہوں اور علاقہ کو اپنی حالت پر چھوڑ دیں تو پہلے بھی یہاں‌امن تھا اب بھی ہوگا
فرق عالمی دھشت گرد کا ہے
شائد کہ سمجھ اجائے
 

خرم

محفلین
عالمی دہشت گرد کو اس کے گھر جاکر نہیں چھیڑنا تھا نا پھر۔ آپ امید کرتے ہیں کہ آپ پنگے بھی لیں اور پھر جواب میں وہ چوم چاٹ کر چھوڑ دیں۔ وہ کیوں‌بھلا؟
ویسے بھی آجکل تو آپ کی اپنی حکومت ہے۔ آپ ہی کیوں‌واویلا کر رہے ہیں؟ آپ ہی تو لوگوں کو کہا کرتے تھے کہ "تیر" پر ٹھپہ لگاؤ ؛)
 
تیر پر ٹھپہ تو درست لگایا تھا مگر تیر درست نہیں‌بیٹھا
زرداری بے غیرت ہوگیا ہے اور کافروں‌کی اشاروں پر مسلمانوں کا خون کررہاہے اس کے اوپر بے غیرت فوجی جنرل ہیں‌جن کا تعلق کہاں سے ہے اپ خوب جانتے ہیں۔
 
عالمی دہشت گرد کو اس کے گھر جاکر نہیں چھیڑنا تھا نا پھر۔ آپ امید کرتے ہیں کہ آپ پنگے بھی لیں اور پھر جواب میں وہ چوم چاٹ کر چھوڑ دیں۔ وہ کیوں‌بھلا؟
ویسے بھی آجکل تو آپ کی اپنی حکومت ہے۔ آپ ہی کیوں‌واویلا کر رہے ہیں؟ آپ ہی تو لوگوں کو کہا کرتے تھے کہ "تیر" پر ٹھپہ لگاؤ ؛)

بیٹا دھشت گرد تو دھشت گرد ہوتا ہے اس کو چھیڑو یا نہ چھیڑو
کرے گا وہی جب تک ہار نہ جائے
صدام تو مہاظالمان کا غلام تھا پھر بھی چڑھائی کردی۔
مہاظالمان کا صرف ایک ہی حل ہے کہ وہ دیوالیہ ہوجاوے۔
 

خرم

محفلین
تو پھر ناشتہ کہاں کیا کریں گے (شائد اس بات میں چھپا استعارہ آپ کو سمجھ آجائے)؟
 
عالمی دہشت گرد کو اس کے گھر جاکر نہیں چھیڑنا تھا نا پھر۔ آپ امید کرتے ہیں کہ آپ پنگے بھی لیں اور پھر جواب میں وہ چوم چاٹ کر چھوڑ دیں۔ وہ کیوں‌بھلا؟
ویسے بھی آجکل تو آپ کی اپنی حکومت ہے۔ آپ ہی کیوں‌واویلا کر رہے ہیں؟ آپ ہی تو لوگوں کو کہا کرتے تھے کہ "تیر" پر ٹھپہ لگاؤ ؛)

ویسے میں‌نے نہ مہاظالمان کو چھیڑا ہے نہ ہی میری حکومت ہے۔

اللہ ہم سب کو امریکی بلکہ کسی کی غلامی سے نجات دے۔ بیٹا اللہ اپ کی حفاظت کرے
 

مغزل

محفلین
پاکستانی ائر چیف کا حالیہ بیان اور اس پر ایک کارٹون
cartoon.jpg

اس بیان پر بتنگڑ بنانے سے پہلے ، یہ سوچنا چاہیے کہ اجاز ت یا حکم حکومت دے گی ، موصوف نے صرف یہی بیان نہیں دیا، تفصیل میں بھی جایا جائے تاکہ ہم ’’ تیموری امت ‘‘ نہ بن جائیں۔۔
 

عسکری

معطل
ایک چھوٹا سا اضافہ اس کارٹون میں کرتا ہوں

جب بھی کوئی دشمن طیارہ ہماری فضا میں داخل ہوتا ہے اس کو ہوسٹئل ائیر کرافٹ کہتے ہیں راڈار پر اس کی موجودگی ظاہر ہونے کے بعد ائیر ڈیفینس اور ”اے ڈی اے' طیارو کو اڑا دیا جاتا ہے اسی دوران ایریا کمانڈر یا بیس کمانڈر سینٹرل کمانڈ سرگودھا میں موجود وائس ائیر مارشل سے بات کر کے اس طیارے کو مارنے کی اجازت طلب کرتا ہےوائس ائیر مارشل ائیر چیف مارشل اور چیف صدر یا وزیر اعظم سے اگر اجازت ایڈوانس نا لی گئی ہو تو ان سے اجازت طلب کر کے طیارے کے بارے میں فیصلہ کرتے ہیں۔بھارت کے معاملے میں پہلے ہی ریڈ الرٹ ہے وہاں سے داخل ہونے والے کسی بھی طیارے کو تباہ کرنے کا حکم پہلے سے موجود ہے جبکہ افغانستان سے داخل ہونے والے طیاروں یا ڈرون کو مارنے کی اجازت ابھی تک نا صدر نے دی ہی نا وزیر اعظم نے۔ورنہ 80 کی دہائی میں پاکستان ائیر فورس نے روس کے اور افغانستان کے 8 جہاز تباہ کیے تھے اسی بارڈر پر۔اور جب آرڈر نا ملے تو 'اے ڈی اے " طیاروں کو مشن ابراڈ کہہ کر واپس بلا لیتے ہیں اگر آرڈر مل جاتا تو ان کو کہہ دیتے انگیج اور پھر ایف-16 جانے اور ڈرون۔مجھے بہت افسوس ہے ہمارے بہادر پائلٹوں کو اور آفیسڑوں کو لوگ پتا نہیں کیاسمجھتے ہیں ماضی میں بھارتی بارڈر پر کئی بار بیس کمانڈر نے پائلٹوں کو وائیرلیس پر کہا ڈونٹ انگیج پر وہ لڑ پڑے بھارتی طیاروں سے اور لینڈ کر کے کہتے سوری سر میں سمجھا آپ نے کہا تھا انگیج:grin:
 
Top