پاپ موسیقی کی پاکستانی ملکہ

ہیرالڈ میگزین کے 1980٫81٫85٫88 کے شماروں میں پاکستان کے نامور پاپ اسٹارز نازیہ حسن اور زوہیب حسن کے انٹرویوز سے کچھ دلچسپ یادوں پر مشتمل میڈیا گیلری​
تصاویر بشکریہ ہیرالڈ اور وائیٹ اسٹار۔​
img_79151.jpg
بہ شکریہ ڈان اردو
 
نازیہ نے ہندوستانی فلمی صنعت میں ‘آپ جیسا کوئی’ جیسے ہٹ گانے کے ذریعے قدم رکھا۔ اس گانے کی ایک ہفتے میں ہی پانچ لاکھ کاپیاں فروخت ہونے سے فلم شعلے کے البم کا سیلز ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ‘آپ جیسا کوئی’ مسلسل پانچ ہفتوں تک بناکا ہٹ پریڈ پر سر فہرست رہا جس پر نازیہ بے حد خوش تھیں۔

img_78951.jpg
 
جب بھی ہم اپنا البم ریلیز کرتے تو اپنی سانسیں روک لیتے تھے اور ایک دوسرے سے کہتے تھے کہ کہیں یہ البم ہمیں تباہ تو نہیں کر دے گا، نازیہ حسن۔

img_79361.jpg
 
راج کپور نے اپنی ایک کتاب میں نازیہ حسن کی تصویر اس کیپشن کے ساتھ شامل کی تھی:حنا – یہ وہ لڑکی ہے جس کی وجہ سے میری فلم ‘حنا’ بنانے سے رکی رہی۔ نازیہ بتاتی تھیں کہ جب بھی وہ ہندوستان گئیں راج کپور ان سے کہتے تھے ‘بیٹا یہ فلم کر دو’ لیکن وہ ہمیشہ انہیں جواب دیتیں ‘نہیں کرنا ہے’ اور یہ سلسلہ کافی عرصہ تک چلتا رہا۔

img_78741.jpg
 
موسیقی میں اپنے ابتدائی دنوں کے بارے میں نازیہ بتاتی تھیں کہ جس وقت خوش قسمت بچے ڈونلڈ ڈک کے کارٹون دیکھ رہے ہوتے تھے، وہ اور زوہیب اس وقت میوزک میں مصروف ہوتے تھے۔ ‘ہمارا پورا وقت موسیقی اور پڑھائی کے لیے ہی تھا’۔

img_78901.jpg
 
ہندوستانی مارکیٹ میں داخل ہونے سے قبل لوگ کہتے تھے کہ نازیہ اور زوہیب کامیابی حاصل نہیں کرسکیں گے کیونکہ وہاں لتا منگیشکر کی اجارہ داری ہے، مگر انہوں نے ایسا کردکھایا۔ پھر کہا گیا کہ وہ جنوبی امریکہ میں کچھ نہیں کرسکیں گے مگر وہاں بھی ان کے تین گانے پہلے نمبر پر آئے۔

img_79203.jpg
 
برطانیہ میں رہائش پزیر نازیہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں اسی صورت میں رہنا پسند کریں گی جب وہاں مکھیاں، مچھر یا چھپکلیاں نہ ہوں۔
img_79391.jpg
 
میں اور زوہیب بالکل جڑواں بہن بھائیوں کی طرح ہیں، ہماری سوچ، ہماری پسند ایک جیسی ہے۔ ہمایک ہی جگہ بیٹھ کر زیبو کی ٹیون سنتے اور مل جل کر گانوں کے بول لکھ لیتے، نازیہ حسن۔

img_79451.jpg
 
نازیہ اور زوہیب جب فلم فیئر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے ہندوستان گئے تو نازیہ بتاتی تھیں کہ انہیں وہاں اس قدر پزیرائی ملی کہ ان کا کہیں بھی آنا جانا مشکل ہو گیا تھا۔ ہر وقت مداحوں کا ایک ہجوم ان کا منتظر ہوتا تھا اور ایسے میں وہ دونوں ہوٹل کے باورچی خانے کے راستے چھپ کر نکلتے تھے۔

img_79412.jpg
 
اگر پی ٹی وی کچھ مخصوص قواعد کے اندر رہتے ہوئے کام کرتا ہے تو ہمیں ان قواعد کے تحت چلنا ہے، ہم قواعد توڑنے کے لیے نہیں ہیں، نازیہ حسن۔

img_79051.jpg
 
نازیہ حسن کا ہندوستان کے اداکار اور پروڈیوسر فیروز خان کے ساتھ ایک اسکینڈل بھی خبروں میں اچھالا گیا تھا۔ اس اسکینڈل کو نازیہ نے ہیرلڈ میگزین کے اکتوبر 1981 کے شمارے میں ایک انٹرویو میں یکسر مسترد کرتے کہا تھا کہ ‘ فیروز انکل ہمیشہ کہتے ہیں کہ میں ان کی چھوٹی بیٹی کی طرح ہوں’۔

j.jpg
 
نازیہ کا خیال تھا کہ چونکہ وہ اپنا زیادہ تر وقت لندن میں گزارتی ہیں شاید اسی وجہ سے پاکستان اور ہندوستان میں ان کے خلاف افواہیں پھلائی جاتی ہیں۔

001197251.jpg
 
Top