پانی کے پیاسے گھڑے رہ گئے

اصلاح کریں مہربانی فرما کر

  • یہ کلام کیسا ہے

    Votes: 0 0.0%
  • وزن ٹھیک ہے یا نہیں اور کوئی مشورہ اگر دینا چاہیں

    Votes: 2 100.0%

  • Total voters
    2
پانی کے پیاسے گھڑے رہ گئے
اشکوں سے نین بھرے رہ گئے
پہلی نظر کے ہی تیر لگے
دل میں جگر میں گڑے رہ گئے
حال ء دل بھی کہا نہ گیا
سہمے سے کچھ یوں ڈرے رہ گئے
تجھ سے پیار جتانے کو ہم
آگے بہت یوں بڑھے، رہ گئے
لوٹنے کی تھی امید تری
راستوں میں ہی کھڑے رہ گئے
کچھ یوں جلے ہیں پیار میں ہم
زندہ ہو کر بھی مرے رہ گئے
چاہ بہت تھے یوں دل کے مگر
نکلے تو کچھ یوں، بڑے رہ گئے
درس وفا کا جو دیتے تھے اب
بات بنا کے لڑے رہ گئے
عشق پیار کے وعدے ترے
دیکھ دھرے کے دھرے رہ گئے
مانگنے ہم یوں تجھی کو عمر
سجدوں میں ڈوب پڑے رہ گئے
 
بھئی کلام تو مناسب ہے ، بحر کا معاملہ ہے ، وہ آپ کو درست کرنا ہوگا،
اچھی بات یہ ہے کہ آپ نے کوشش کی اور بہت بہتر کوشش کی ، کلام رفتہ رفتہ بہتر سے بہتر ہوتا رہے گا ۔ سفر ہے شرط مسافر نواز بہتیرے۔۔۔
محفل پر مواد موجود ہے جس سے آپ کو بحر سے واقف ہونے میں مدد ملے گی ، اور یوٹیوب وغیرہ پر وڈیو بھی مل جائیں گی ، جیسا مناسب لگے ضرور کریں۔
 
برادرانہ مشورہ میری طرف سے یہ ہے کہ مطالعہ کیا جائے ، مشہور شعراءکرام کا کلام پڑھتے رہیں، اپنی پسند کے مطابق ، فراز، پروین، جو پسند آئے اس کی کم از کم دو کتابیں لازمی پڑھ ڈالیں،
 
برادرانہ مشورہ میری طرف سے یہ ہے کہ مطالعہ کیا جائے ، مشہور شعراءکرام کا کلام پڑھتے رہیں، اپنی پسند کے مطابق ، فراز، پروین، جو پسند آئے اس کی کم از کم دو کتابیں لازمی پڑھ ڈالیں، انٹرنیٹ پر آسانی سے مل جائیں گی
 
پسندیدہ۔۔
یہ تمغہ میں بوجوہ پیش نہیں کرسکا ، محفلین میں سے کوئی میری طرف سے اس کلام پر یہ تمغہ پیش کردے۔ نوازش
 
میں نے وزن عروض ڈاٹ کام کی ویب سے بھی چیک کیا تھا درست تھا
مہربانی فرما کر اگر آب واضح کر دیں خاص طور پر غلطی کیا ہے
احسان مند ہوں آپ کے وقت اور توجہ کا
 
آپ کی جانب سے چوہدری صاحب کو دوستانہ ریٹنگ عطا کر دی گئی ہے.
تے چوہدری صاحب میرے ول توسی ان کو پسندیدہ دا ٹھاپہ ضرور پیش کرنا :p:p:p:D:D:p:p:p
پتانہیں دشمن کو اسمائلز سے آگ نہ لگ جائے ۔۔۔۔:yell::yell:۔۔۔۔ :daydreaming::daydreaming::laughing::laughing:
کرو شکایت ۔۔۔ :onthephone::onthephone::onthephone:۔۔۔۔۔ ( ماموں ، ماموں، وہ ہنستا بہت ہے ، اس کی اسمائلز چھین لی جائیں)۔۔۔
:p:p:D:grin::grin::mrgreen::mrgreen::LOL::LOL::ROFLMAO::ROFLMAO::D:D
 
تے تسی وی ہتھ ہولا رکھیا کرو نا. :p
 
ربیع م

محفلین

ہاہاہاہاہاہاہا
صبح سویرے مسکراہٹیں بکھیرنے کا بہت بہت شکریہ !
دشمن نامراد ٹھہریں اور رہے نام ادب دوست کا !!!!!!
 
ہاہاہاہاہاہاہا
صبح سویرے مسکراہٹیں بکھیرنے کا بہت بہت شکریہ !
دشمن نامراد ٹھہریں اور رہے نام ادب دوست کا !!!!!!
پسندیدہ ، پسندیدہ ۔
ویسے یار ، ع- جام جم سے تو میرا جامِ سفال اچھا ہے ،
کم از کم دومرتبہ پسندیدہ تو کہا جا سکتا ہے
 
ربیع م

محفلین
پسندیدہ ، پسندیدہ ۔
ویسے یار ، ع- جام جم سے تو میرا جامِ سفال اچھا ہے ،
کم از کم دومرتبہ پسندیدہ تو کہا جا سکتا ہے

جناب صرف دو بار پسندیدہ ہی نہیں بلکہ ایک ہی مراسلے پر کئی قسم کی ریٹنگ بھی داغی جا سکتی ہے، جس کی سہولت شاید ریٹنگ لائن میں بھی میسر نا ہو ۔
امید واثق ہے کہ اب کے مراسلوں میں بھی دن دوگنی رات چوگنی ترقی ہو گی!!!!!!
 
درست، جی ہاں اب مراسلے زیادہ ہونگے ، اس بات سے قطع نظر کے "انتقامیہ" کیا گل کھلاتی ہے ۔
 
الف عین

لائبریرین
مبتدیوں کو غیر مانوس بحروں سے اجتناب کرنا چاہیے۔ البتہ مجھے تعجب ہے کہ مطلع کا دوسرا مصرع کیسے قبول کیا عروض ڈاٹ کام نے!!
 
Top