پانچ منٹ میں اپنا اردو فورم حاصل کریں

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

اردو ویب سے پی ایچ پی بی بی کا اردو ورزن ڈاونلوڈ کرکے احباب اسے اکثر فری ہوسٹنگ مہیا کرنے والی ویب سائٹس پر ہوسٹ کرکے چلاتے ہیں.. لیکن ان فری ہوسٹ سائٹس کی طرف سے فراہم کردہ ویب سپیس محدود ہوتی ہے اور جیسے ہی سپیس اپنی حد کو پہنچتی ہے تو فورم ختم..!! اس سے اس فورم کے منتظمین اور تمام ارکان کی ساری محنت ضائع ہوجاتی ہے.. سیدھے لفظوں میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ ان فری ویب ہوسٹنگ کی سائٹس پر فورم کو دوام نہیں.. اسے ایک دن ختم ہونا ہی ہے...

اس سے ہٹ کر انٹرنیٹ پر ایسی سینکڑوں ویب سائٹس ہیں جو صرف پي ایچ پي بی بی فورم ہوسٹنگ کے لئے مخصوص ہیں اور یہ سروس مفت مہیا کرتی ہیں.. اور نہ صرف فورم ہوسٹنگ مفت مہیا کرتی ہیں بلکہ غیر محدود ویب سپیس اور بینڈوتھ بھی.. مگر اردو کے حوالے سے سب میں ایک ہی خامی یا قدر مشترک ہے جو ہمیشہ اردو کے آڑے آتی ہے اور وہ ہے:

1) اردو زبان کا نہ ہونا.
2) اردو ٹیمپلیٹ کا نہ ہونا.

اس کا حل نکالنے اور اردو کی سپورٹ کے لئے میں نے ان ہی میں سے ایک بہترین ویب سائٹ کے مالک مسٹر James سے بات کی اور انہوں نے اس سلسلے میں بھرپور تعاون کیا جس کے لئے نہ صرف میں بلکہ ہم سب کو ان کا شکر گزار ہونا چاہئیے.

میں نے انہیں پی ایچ پی بی بی کی اردو زبان کی فائلیں فراہم کیں اور ایک عدد اردو ٹیمپلیٹ بھی تیار کرکے فراہم کیا.. اس بات کو کافی دن ہوگئے ہیں.. تاخیر کی وجہ یہ تھی کہ وہ اپنی ویب سائٹ کی اپگریڈنگ میں لگے ہوئے تھے.. آج ایک ای میل پیغام میں انہوں نے مجھے اردو لینگویج اور اردو ٹیمپلیٹ کے اضافے کی اطلاع دی.. اور مجھ سے صبح تک صبر نہ ہوسکا.. سوچا خبر کو فوراً ہی پھیلادینا چاہئیے.. :D


چنانچہ اب اردو فورم بنانے کے لئے کسی لمبی چوڑی تگ ودو کی ضرورت نہیں.. نہ اپلوڈنگ کا جھنجھٹ نہ انتظار.. صرف پانچ منٹ میں اردو فورم غیر محدود ویب سپیس اور بینڈوتھ کے ساتھ حاصل کیا جاسکتا ہے.. :lol:

رجسٹریشن کے عمل کے دوران ہی آپ کو فورم کی لینگویج سلیکٹ کرنی ہوتی ہے اور لسٹ میں آپ کو اردو بھی نظر آئے گی اگلے مرحلے میں آپ کو فورم کا ٹیمپلیٹ سلیکٹ کرنا ہوتا ہے پہلے ہی صفحے پر آپ کو ACIslamic نامی ٹیمپلیٹ نظر آئے گا.. اسے سلیکٹ کریں اور اردو فورم تیار..

اس ٹیمپلیٹ میں اردو ویب پید اور آسان رجسٹریشن کا موڈ میں نے پہلے ہی انسٹال کر دیا تھا.. اس کے علاوہ نئے موضوع کے صفحے پر imageshack.us کی سائٹ پر تصویر اپلوڈ کرنے کے لئے بھی موڈ انسٹال کیا گیا ہے تاکہ تصاویر کی ہوسٹنگ کے لئے ادھر ادھر نہ جانا پڑے اور فورم میں رہتے ہوئے تصاویر اپلوڈ کی جاسکیں..

فی الحال اس سائٹ پر اردو کے لئے صرف یہی ایک ٹیمپلٹ دستیاب ہے.. مگر عنقریب مزید ٹیمپلیٹس کا اضافہ کیا جائے گا..

تو لیجئے جناب اب دیر کس بات کی..؟! فوراًً ہی forumsdot.com پر جائیں اور اپنا اردو فورم فوراً حاصل کریں..

واللہ الموفق
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست مکی اور جزاک اللہ۔ اس سلسلے میں آپ کی خدمات ماشاءاللہ قابل قدر ہیں۔ میں نے کافی عرصہ قبل اردو فورم ہوسٹنگ کا آئیڈیا پیش کیا تھا لیکن حیرت انگیز طور پر کسی کو یہ آئیڈیا نہیں بھایا تھا۔ بہرحال مجھے بہت خوشی ہے کہ اب اردو فورم بنانا آسان ہو گیا ہے اورامید کرتا ہوں کہ اب بہت سے اچھے اردو فورم دیکھنے کو ملیں گے۔
 

دوست

محفلین
سرکار چھا گئے ہو۔
قسم سے دل خوش کردیا اتنا خوش کہ اب مزید خوشی کی گنجائش نہیں بچی۔
:D :D :D
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

شکریہ نبیل بھائی..

واقعی اب اچھے اردو فورمز کی امید کی جاسکتی ہے.. آپ نے بلاگ پر اس کا اعلان کرکے اچھا اقدام کیا ہے.. کیا ہی اچھا ہو کہ آپ اس کا اعلان پورٹل پر بھی کردیں تاکہ زیادہ سے زیادہ اس خبر کو پھیلایا جاسکے..

اس سلسلے میں ایک اور کاوش بھی جاری ہے اگر کوئی پیش رفت ہوئی تو ضرور اطلاع کروں گا.. :D

میں نے اپنا فورم سیٹ کرلیا ہے جو یقیناً forumsdot.com پر پہلا اردو فورم ہے.. احباب رجسٹریشن سے پہلے اس کا معائنہ کر سکتے ہیں:

http://urducoder.forumsdot.com

واللہ الموفق
 

امن ایمان

محفلین
ہمممم اتنا مزے کا کام۔۔۔۔میں نے بھی پورے پانچ منٹ میں اپنا فورم بنا لیا لیکن اب پورے 35 منٹ سے میں اس کا وقت سیٹ کررہی ہوں۔۔جو کہ نہیں ہورہا۔۔اور وہ ڈیٹ بھی غلط دے رہا ہے۔۔یہ دیکھیں،،،

untitled.jpg


اور ایک اور بات۔۔۔۔مجھے ایڈمن سی-پی بھی نہیں مل رہا تھا۔۔جو کہ خیر اب مل گیا ہے۔۔اگر کوئی اور ممبر اپنا فورم بنائیں تو وہ یہاں سے مدد لے سکتے ہیں ( یہ مدد مجھ جیسے نکمے لوگوں کے لیے ہے)
http://www.forumsdot.com/support/viewtopic.php?t=3

اور ایک اور بات۔۔۔۔ کیا میں یہاں کا فونٹ سائز اپنی مرضی سے بڑا کرسکتی ہوں۔۔؟؟؟؟


سب سے آخر میں مکی صاحب آپ کا بہت ساراااااااا شکریہ۔۔۔آپ نے اتنی اچھی چیز ہم سے شیئر کی۔۔یہ سائٹ ذبردست ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں یہاں ایک مرتبہ پھر عرض کرنا چاہوں گا کہ اردو فورمز کے قبول عام کے لیے ضروری ہے کہ ٹاہوما کے علاوہ کوئی اور فونٹ جیسے کہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ یا نفیس ویب نسخ فورم کے سٹائل میں استعمال کیا جائے۔ ٹاہوما شاید عربی اور فارسی آڈینس کے لیے قابل قبول ہے لیکن اردو قارئین اسکے مقابلے میں دوسرے فونٹس کو ترجیح دیتے ہیں۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضور آپ کی بات بجا ہے.. میں نے کوشش بھی کی تھی لیکن کامیاب نہیں ہوا.. سٹائل شیٹ میں بمطابق آپ کی سب سلور سٹائل شیٹ تبدیلیاں کرنے کی کوشش تھی لیکن کافی کوششوں کے باوجود فونٹ نہیں بدلتا.. :(

بالآخر تنگ آکر میں نے اس ٹیمپلیٹ کو ایسے ہی جانے دیا..

خیر کوئی بات نہیں.. آج ہی میں نے ایک ٹیمپلیٹ فورمز ڈاٹ کے لئے تیار کیا ہے.. میں آپ کو ارسال کر دیتا ہوں آپ اس کی سٹائل شیٹ میں ضروری تبدیلیاں کرکے مجھے دے دیں.. تاکہ اسے فورمز ڈاٹ میں ایڈ کروایا جاسکے..

محترمہ امن ایمان.. آپ ایڈمن پینل سے ٹائم صرف GMT سلیکٹ کریں وقت اور تاریخ درست ہوجائے گی..

رہی فونٹ بڑا کرنے کی بات تو آپ اسے صرف پوسٹ میں بڑا کر سکتی ہیں.. باقی فونٹ سائز یہی رہے گا جو ابھی ہے..

واللہ الموفق
 

عبدالرحمٰن

محفلین
مکی بھائی بڑی اچھی خبر ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ہمت دے اور اردو کی خدمت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔
=================================
لیں جی مکی بھائی ایک اور فورم آگیا میدان میں
نوٹ فرمائیں۔
http://forumsdot.com/rehman
یہ صرف میں نے بی بی پر تجربات کرنے کیلئے اوپن کیا ہے۔شکریہ
محبک
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

شکریہ عبد الرحمن صاحب.. ویسےکیا ہی اچھا ہو کہ جو بھی فورم بنائے یہاں اس کے ربط فراہم کردے.. محترمہ امن امان صاحبہ سے بھی گزارش ہے کہ وہ بھی اپنے فورم کا ربط فراہم کریں..

واللہ الموفق
 

امن ایمان

محفلین
:oops: مجھے GMT کو ہی تو سیٹ کرنا نہیں آرہا تھا۔۔کبھی دن کے بارہ بج جاتے تھے تو کبھی رات کے گیارہ۔۔۔لیکن خیر وقت کو خود ہی مجھ پر رحم آگیا اور وہ میرے قابو میں آگیا۔۔۔میں نے یہ سیٹنگ اپنی یوزر پروفائل سے کی تھی۔۔۔ایڈمن سی-پی کو ابھی ٹھیک طرح سے دیکھنے کا وقت نہیں ملا۔۔

مکی صاحب آپ کے بے حد شکریہ۔۔آُپ نےمیری ایک چھوٹی سے خواہش بہت آسانی سے پوری کردی۔ : )
 

شاکرالقادری

لائبریرین
مکی بھائی
ایک دفعہ پھر داد تحسین وصول کیجئے
آپ واقعی دھماکے پہ دھماکہ کرتے چلے جا رہے ہیں
یہ بتایئے کیا کسی فورم پر موجود ڈیٹا کو نئے فورم پر شفٹ کیا جا سکتا ہے
 

wahab49

محفلین
زبردست جناب۔
العنکبوت کا سنا ھی تھا آج دیکھ بھی لیا ھے۔ اب یقین آیا کہ یہ لوگ کیسے کام کرتے ھیں۔ :lol:

مہر حال بہت بہت مبارک ھو اس کامیابی پر۔

لیکن گزارش وھی پرانی۔ اگر فونٹ بدلا جا سکے تو کیا ھی اچھا ھو۔

والسلام۔ باالتوفیق والھدایت
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

قادری صاحب ڈیٹا نئے فورم پر منتقل کیا جاسکتا ہے.. رہی بات فونٹ کی تو اس کے لئے کوشش تو کر رہا ہوں.. میرا خیال ہے کہ فونٹ میرے پاس اس لئے نہیں بدل رہا کیونکہ یہ فونٹ میرے پاس ہے نہیں حالانکہ اردو ویب پر جتنے بھی فونٹ مجھے ملے میں نے سب انسٹال کر کررکھے ہیں.. اگر کوئی مجھے اردو ایشیا ٹائپ فونٹ کا پتہ بتا دے تو مہربانی ہوگی..

واللہ الموفق
 
جزاک اللہ مکی بھائی،
آپ نے بہت زبردست کام سر انجام دیا ہے۔ اگر ایسی ترکیب www.forumer.com والوں کیساتھ بھی بن جائے ۔ پھر تو سونے پے سھاگہ ہوجائے گا۔ فارمرڈاٹ کام فری فارم ہوسٹنگ کی بہت مشہور ویب سائیٹ ہے۔ اور وہاں سے بھی بہت سے اُردو فارمزملنا شروع ہوجائیں گے۔
واقعی اُردو نسخ ایشیاء ٹائپ ڈیفالٹ فانٹ ہونا ہم جیسے 98یوذرز کیلئے بہت ضروری ہے۔۔ :)
آپ ڈئریکٹ فانٹ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔
http://www.dailyapnaakhbar.com/news/Urdu_Naskh_Asiatype.ttf
والسلام
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب محمد سجاد علی صاحب.. فورمر والوں سے بہت پہلے میری بات ہوچکی ہے اور انہوں نے "چٹی ناں" کردی تھی.. بلکہ میں نے تو کسی سائٹ کو نہیں چھوڑا.. تقریباً سبھی کو کھنگالا ہے.. سبھی نے کسی نہ کسی بہانے انکار ہی کیا ہے.. اب چند ایک ہی بچی ہیں جن کے جواب کا انتظار ہے.. دیکھیں اونٹھ کس کروٹ بیٹھتا ہے..

آپ کا اور دوست بھائی کا فونٹ دینے کا شکریہ..

میں نبیل بھائی کا بھی مشکور ہوں کہ انہوں نے پورٹل پر بھی اس کا اعلان کردیا ہے.. خوب ایڈورٹائز کررہے ہیں.. :D

واللہ الموفق
 
Top