پالک 'گوشت

سارا

محفلین
گوشت : 1 کلو
پالک : 1/2 کلو
پیاز : 2 عدد
ٹماٹر : 2 عدد
دہی : 2 کپ
گرم مصحالہ : 1 چمچ
لہسن : 2 چمچ ادرک : 2 چمچ
سرخ ثابت مرچ : 5 عدد
( نمک ' مرچ ' زیرہ ' کالی مرچ ' سوکھا دھنیا ' تیل ' حسب ضرورت )
پیاز کو کاٹ کر آئل میں ہلکا براؤن کریں اس میں لہسن اور ادرک ڈال دیں ٹماٹر ڈال کر تھوڑی دیر بھونیں۔۔ سب خشک مصالحہ جات اور گوشت ڈال دیں 10 منٹ تک بھونیں اور دہی پھینٹ کر گوشت میں شامل کر دیں۔۔ درمیانی آنچ پر گوشت گھل جانے تک پکائیں (پانی نہ ڈالیں گوشت دہی میں ہی پک جائے گا)
پالک کو باریک کاٹ کر ابال لیں اور پانی نتھار کر گوشت میں شامل کر دیں۔۔۔ تھوڑی سی کسوری میتھی بھی شامل کر سکتے ہیں۔۔ آدھا گھنٹا ہلکی آنچ پر پکائیں۔۔
 

سارا

محفلین
بہت خوب سارا۔۔۔۔
لیکن کہا جاتا ہے کہ ٹماٹر اور پالک کا استعمال ایک ساتھ نہیں کرنا چاہیئے ۔۔۔


شاید وہ صرف پالک پکانے کے لیے کہا جاتا ہو۔۔گوشت کو بھونتے وقت تو ہم ٹماٹر لازمی ڈالتے ہیں۔۔ویسے میں نے یہ پہلی دفعہ سنا ہے کبھی ٹماٹر کے بغیر بھی ٹرائی کروں گی انشا اللہ کہ کیا فرق پڑتا ہے۔۔۔
 

سارا

محفلین
بہت شکریہ سارا۔ آجکل میں اس ترکیب سے بنانے کی کوشش کروں گا۔
ان شاء اللہ ۔۔۔ اگر فریز کی ہوئی پالک استعمال کریں گے تو وہ تھوڑی موٹی کٹی ہوئی ہوتی ہے اسے لکڑی کے چمچ سے پیس لینا ہے یا 1 منٹ گرائینڈ بھی کر سکتے ہیں
 
Top