پاسورڈ کا عالمی دن

محمداحمد

لائبریرین
پاسوَرڈ کا عالمی دن ہر سال مئی کے پہلی جمعرات کو منایا جاتا ہے۔ یہ عالمی دن انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین نے کمپیوٹر صارفین کو اپنے پاس ورڈز اپ-ڈیٹ کرنے اور انہیں محفوظ بنانے کی ترغیب دینے کے لیے مخصوص کیا تھا۔

کمپیوٹر سیکیورٹی کے محقق مارک برنیٹ نے اپنی 2005 کی کتاب ‘پرفیکٹ پاسوَرڈز’ میں تجویز پیش کی تھی کہ لوگوں کو ای میل اور دیگر اہم اکاؤنٹس کے لیے اپنے پاس ورڈز کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے سالانہ “پاس ورڈ ڈے” کا انتخاب کرنا چاہیے۔

انٹیل سیکورٹی نے مذکورہ بالا کتاب سے متاثر ہو کر مئی 2013 میں مئی کے پہلے جمعرات کو پاس ورڈ کا عالمی منانے کا اعلان کیا۔ تاہم یہ دن ایک غیر سرکاری چھٹی کے دن کی مانند ہے جس کا مقصد محض پاس ورڈ بنانے کے منفرد طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور اکاؤنٹس کے لیے نئے پاس ورڈ استعمال کرنا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز


آج کل ہر شخص کے کئی ایک پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹس ہوتے ہیں اور سب کے پاسورڈ ہوتے ہیں۔ آپ پاسورڈ کا انتخاب کس طرح کرتے ہیں ۔ اور اس پاس ورڈ کو کس طرح محفوظ رکھتے ہیں۔ ذہن میں یا لکھ کر یا کوئی اور طریقہ؟
 

محمداحمد

لائبریرین
میں نے ایک فائل میں اپنے سارے پاسورڈ لکھے اور اُس فائل پر ایک پاسورڈ ڈال دیا۔

پھر ایک دن خیال آیا کہ فائل کا پاسورڈ بہت سیدھا سادھا ہے۔ اسے ذرا مشکل بناتا ہوں۔ :) اس بار البتہ پاس ورڈ تبدیل کرکے میں خود ہی بھول گیا۔ نتیجتاً میری فائل کا مواد میرے لئے ہی ناقابلِ رسائی ہو گیا۔

شکر یہ ہے کہ کچھ دن پہلے لیا گیا بیک اپ کام آ گیا ۔ اور میں صرف ایک آدھ پاسورڈ تفصیل سے ہی محروم ہوا۔ :)
 

علی وقار

محفلین
میں نے ایک فائل میں اپنے سارے پاسورڈ لکھے اور اُس فائل پر ایک پاسورڈ ڈال دیا۔

پھر ایک دن خیال آیا کہ فائل کا پاسورڈ بہت سیدھا سادھا ہے۔ اسے ذرا مشکل بناتا ہوں۔ :) اس بار البتہ پاس ورڈ تبدیل کرکے میں خود ہی بھول گیا۔ نتیجتاً میری فائل کا مواد میرے لئے ہی ناقابلِ رسائی ہو گیا۔

شکر یہ ہے کہ کچھ دن پہلے لیا گیا بیک اپ کام آ گیا ۔ اور میں صرف ایک آدھ پاسورڈ تفصیل سے ہی محروم ہوا۔ :)
میں نے اپنے پاسورڈز براؤزر کے حوالے کر دیے ہیں مگر ایک آدھ حرف یا ہندسہ اسے بھی نہیں بتایا۔ جب براؤزر محفوظ پاسورڈ سامنے لاتا ہے تو میں اس میں ایک ہندسہ یا حرف لگا کر اپنا کام چلا لیتا ہوں اور اس کے علاوہ یہ اہتمام بھی کر رکھا ہے کہ اگر براؤزر سے پاسورڈز غائب ہو جائیں تو پھر اس کا بیک اپ کہیں محفوظ کر رکھا ہے، وہ بھی آن لائن، مگر ایک ہندسہ یا حرف بدل کر۔ :)
 

علی وقار

محفلین
تو کیا اس طرح آٹو لاگن ہو جاتا ہے؟
براؤزرز عام طور پر اپنی طرف سے ایک پاسورڈ بھی پیش کرتے ہیں تاہم یہ آپ کی چوائس ہے کہ خود کوئی پاسورڈ رکھ لیں یا براؤز کا دیا پاسورڈ قبول کر لیں تاہم میں اپنا پاسورڈ لگانے کو ترجیح دیتا ہوں، تاہم اسے ذرا سا بدل دیتا ہوں اور جب براؤزر لاگ ان کے وقت پاسورڈ کے ساتھ انٹری مارتا ہے تو اس میں وہ حرف بدل لیتا ہوں جو میں نے براؤزر کو نہیں بتایا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بک مارک میں اصل پاسورڈ اُن ویب سائٹس کا احتیاطاًنوٹ کر لیتا ہوں جہاں کوئی بہت زیادہ خطرہ نہیں تاکہ زیادہ ویب سائٹس کے پاسورڈز کو محفوظ رکھنے کی مشقت سے بچ سکوں۔
 

زیک

مسافر
پاسورڈ مینجر کا استعمال کریں۔ عام پاسورڈ رینڈم حاصل کریں اور رکھیں۔ صرف پاسورڈ مینجر کھولنے کے لئے ایک مشکل پاسورڈ یاد رکھنے کی ضرورت رہے گی
 
Top