مجھ پر نہ ڈال شک کی نظر، پارسا ہوں میں
ہوں گے سبھی کرپٹ مگر، پارسا ہوں میں

اک میں ہی کیا نظام ہی پورا کرپٹ ہے
مجھ کو نہیں کسی کا بھی ڈر، پارسا ہوں میں

اجرت کو کہہ رہا ہے تُو رشوت؟ یہاں سے بھاگ
آئے نہ تیری شکل نظر، پارسا ہوں میں

نسخہ ہے ڈاکٹر کا، نہیں شوقِ میکشی
یہ ہے علاجِ زخمِ جگر، پارسا ہوں میں

وعدہ شکن نہیں ہوں نہ پھِرتا ہوں بات سے
ہے حافظے پہ منفی اثر، پارسا ہوں میں

نفرت مجھے ہے جھوٹ سے، کرتا نہیں فریب
پر مصلحت ہے میری ڈگر، پارسا ہوں میں

ناراضگی نہ ہو، نہیں کرتا میں منہ پہ بات
غیبت کہیں گے لوگ مگر پارسا ہوں میں

رکھتا نہیں ہوں پیشِ نظر دوسروں کے عیب
رکھتا ہوں یوں ہی سب کی خبر، پارسا ہوں میں

دیدار بار بار حسینوں کا کفر ہے
میں گھورتا ہوں ایک نظر، پارسا ہوں میں

اک گھونٹ بھی حرام ہے، کافی ہیں چار پیک
ویسے بھی جا رہا ہوں میں گھر، پارسا ہوں میں

لگتی نہیں ہے آہ، نہ لگتی ہے بد دعا
ہوتا نہیں ہے مجھ پہ اثر، پارسا ہوں میں



استادِ محترم الف عین کا شکر گزار ہوں کہ ان کی محنت سے یہ غزل اشاعت کے قابل بنی

 
محمد یعقوب آسی محمد وارث عمراعظم امجد میانداد انیس الرحمن باباجی ذوالقرنین سید زبیر سید شہزاد ناصر الشفاء شوکت پرویز شیزان قیصرانی متلاشی محسن وقار علی محمد اسامہ سَرسَری محمد بلال اعظم محمد خلیل الرحمٰن محمداحمد محمود احمد غزنوی مزمل شیخ بسمل مقدس مہ جبین نیرنگ خیال یوسف-2 بھلکڑ نایاب جیہ ملائکہ نیلم شمشاد افلاطون عینی شاہ ماہا عطا ظفری گل بانو فلک شیر منصور مکرم تعبیر خرم شہزاد خرم سارہ بشارت گیلانی عبدالقدوس راشد محتشم سلمان محمد امین حسان خان حسیب نذیر گِل تلمیذ سید اسد محمود عاطف بٹ زبیر مرزا محب علوی فارقلیط رحمانی مدیحہ گیلانی احسن مرزا غدیر زھرا نگار ف محمد اظہر نذیر پردیسی زرقا مفتی عبدالرزاق قادری عائشہ عزیز تسنیم کوثر میر انیس فاتح ساجد محمدعمرفاروق فیصل عظیم فیصل ابوحمزہ حماد مغزل سید ذیشان عدنان حسین چیمہ بنت شبیر وجی ساقی۔ سید اِجلاؔل حسین محمد واصف شہزی مشک @حوا کی بیٹی رانا نویدظفرکیانی منیب احمد فاتح آبی ٹوکول عندلیب انجانا موجو نمرہ سیدہ شگفتہ عبدالروف اعوان سلیمان اشرف اسد عباسی الف نظامی محمدعلم اللہ اصلاحی عمر سیف
 

ذوالقرنین

لائبریرین
نفرت مجھے ہے جھوٹ سے، کرتا نہیں فریب
پر مصلحت ہے میری ڈگر، پارسا ہوں میں

بہت خوب امجد بھائی! اللہ آپ کو خوش رکھے۔ آج کل واقعی لوگ اسی ڈگر پر چل رہے ہیں۔
 

عمراعظم

محفلین
زبر دست امجد علی راجا صاحب
ویسے اس وضاحت کی ضرورت کیوں پیش آئی آپ کو ؟۔۔ مجھ سمیت سب جانتے ہیں کہ آپ واقعی بہت پارسا ہیں۔ اللہ قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین
ہم ایسے سادہ دلوں کو وہ دوست ہو کہ خدا
سبھی نے وعدہء فردا پہ ٹال رکھا ہے
فراز عشق کی دنیا تو خوبصورت تھی
یہ کس نے فتنہء ہجر و وصال رکھا ہے
احمد فراز
 

سید زبیر

محفلین
امجد علی راجا !کلام بہت اچھا ہے بہت مزا آیا
اک گھونٹ بھی حرام ہے، کافی ہیں چار پیک
ویسے بھی جا رہا ہوں میں گھر، پارسا ہوں میں
مگر آپ ۔ ۔ ۔ ؟
کیوں اتنے عرصے بعد آتے ہیں ۔ بہت انتظار رہتا ہے
 
نفرت مجھے ہے جھوٹ سے، کرتا نہیں فریب
پر مصلحت ہے میری ڈگر، پارسا ہوں میں

بہت خوب امجد بھائی! اللہ آپ کو خوش رکھے۔ آج کل واقعی لوگ اسی ڈگر پر چل رہے ہیں۔
شکریہ ذوالقرنین بھیا!
بس کچھ ایسے ہی لوگوں کی مہربانی سے یہ غزل تخلیق ہو سکی :)
 
زبر دست امجد علی راجا صاحب
ویسے اس وضاحت کی ضرورت کیوں پیش آئی آپ کو ؟۔۔ مجھ سمیت سب جانتے ہیں کہ آپ واقعی بہت پارسا ہیں۔ اللہ قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین
ہم ایسے سادہ دلوں کو وہ دوست ہو کہ خدا
سبھی نے وعدہء فردا پہ ٹال رکھا ہے
فراز عشق کی دنیا تو خوبصورت تھی
یہ کس نے فتنہء ہجر و وصال رکھا ہے
احمد فراز
شکریہ عمر اعظم بھیا، بس اپنے ارد گرد پارسائی کے اتنے دعوے سننے کو ملتے رہے ہیں کہ زبان خود بخود بول پڑی ؛)
 
امجد علی راجا !کلام بہت اچھا ہے بہت مزا آیا
اک گھونٹ بھی حرام ہے، کافی ہیں چار پیک
ویسے بھی جا رہا ہوں میں گھر، پارسا ہوں میں
مگر آپ ۔ ۔ ۔ ؟
کیوں اتنے عرصے بعد آتے ہیں ۔ بہت انتظار رہتا ہے
محترم شاہ صاحب، حوصلہ افزائی کے لئے شکرگزار ہوں، حکومت جب ہم جیسے کنٹریکٹ پر کام کرنے والوں کو بےروزگار کرنے کا حکم ارشاد فرما دیتی ہے تو نئے روزگار کی فکر اور تلاش میں کافی وقت گزر جاتا ہے :)
اب حکومت بےچاری کو کیا پتہ کہ کتنے تخلیق کار لوگ بےروزگار ہونے کی فکر میں کچھ بھی تخلیق نہیں کر پاتے :(
دعاؤں کی درخواست ہے
 

جاسمن

لائبریرین
اجد علی راجا بھائ۔بہت خوب ۔۔۔آپ کی نظم بہت اچھی لگی۔ آپ کے لےء دعا ہے کہ اللہ آپ کو جلد سے جلد زبردست سی مستقل حلال روزی عطا فرماےء اور اُس میں بہت بہت برکتیں عطا کرے۔ آمین!
 

سید زبیر

محفلین
محترم شاہ صاحب، حوصلہ افزائی کے لئے شکرگزار ہوں، حکومت جب ہم جیسے کنٹریکٹ پر کام کرنے والوں کو بےروزگار کرنے کا حکم ارشاد فرما دیتی ہے تو نئے روزگار کی فکر اور تلاش میں کافی وقت گزر جاتا ہے :)
اب حکومت بےچاری کو کیا پتہ کہ کتنے تخلیق کار لوگ بےروزگار ہونے کی فکر میں کچھ بھی تخلیق نہیں کر پاتے :(
دعاؤں کی درخواست ہے
رب العزت آسانیاں پیدا فرمائے ، کسی کا محتاج نہ کرے اور ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے (آمین)
 
اجد علی راجا بھائ۔بہت خوب ۔۔۔ آپ کی نظم بہت اچھی لگی۔ آپ کے لےء دعا ہے کہ اللہ آپ کو جلد سے جلد زبردست سی مستقل حلال روزی عطا فرماےء اور اُس میں بہت بہت برکتیں عطا کرے۔ آمین!
آمین، شکریہ پیاری بہنا، حوصلہ افزائی کے لئے بھی اور دعا کے لئے بھی :) جزاک اللہ :)
 
Top