تعارف پائتھون زبان سیکھنا چا ہتا ہوں

رانا

محفلین
پہلی دفعہ کسی اردو فورم کو جوائن کیا ہے براہ مہربانای مجھ کو گائیڈ کریں -​
مے پائتھون زبان سیکھنا چا ہتا ہوں

محفل پر خوش آمدید جناب۔
بھائی صاحب آپ شائد محفل کی پائتھون کلاس سے متاثر لگتے ہیں۔ بھائی وہاں کا حال تھوڑا سا آپ کو پہلے ہی بتا دیتے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کی فیس ضائع ہو۔:) اس کلاس میں کیا ہوتا ہے کہ چھوٹے چھوٹے "مُنے" بیٹھے اٹھکیلیاں کررہے ہوتے ہیں۔ ادھر صاحب بہادر نے فار لوپ پڑھائی اور مُنے میاں نے لوپ میں رکھ کر اقبال کا شعر گھما دیا۔ بھلا بتاو ایسے میں آپ کیا سیکھیں گے۔ اور تو اور خواتین ایک ہاتھ میں ہانڈی میں ڈوئی چلا رہی ہوتی ہیں اور دوسرے سے کچن کارنر کی اسکرولنگ اور نظر پائتھون کی کلاس پر۔ بہرحال مرضی ہے آپ کی ہم آپ کا دل کھٹا نہیں کررہے۔:) اگر آپ سمجھتے ہیں کہ پائتھون پڑھ کر کہیں اچھے پروگرامر لگ جائیں گے تو یہ بھی سن لیں کہ ہمارے سامنے کی بات ہے ایک بے چارہ اچھا بھلا جوان لڑکا اسی چکر میں آکر پائتھون سیکھنے لگا لیکن سیکھ کر بجائے پروگرامر لگنے کے مدیر لگ گیا۔:) یقین کریں یہ سب آنکھوں دیکھی باتیں ہیں۔ بہرحال بھائی اگر آپ اس چکر میں آہی گئے ہیں اور نکلنا نہیں چاہ رہے تو ٹھیک ہے آپ کے دل پر پتھر رکھ کر ہم آپ کو پائتھون کے ماسٹر مائنڈ محب علوی بھائی کے سپرد کئے دیتے ہیں۔ رب راکھا۔:)
 
خوش آمدید @عبدالناصر صاحب۔

رانا نے تعارف تو کچھ کروا ہی دیا ہے ، آپ اب بھی مصر ہیں تو اس دھاگہ کو دیکھ لیں اور اس کی نگرانی شروع کر دیں
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/پائتھون-بنیاد-سے-–-مرکزی-صفحہ.57627/
پائتھون کا مرکزی صفحہ

اگر اس صفحہ کو دیکھنے کے بعد بھی ارادہ برقرار رہے تو پھر آپ کو پائتھون کورس مکالمہ میں بھی شامل کر لیتے ہیں۔ :)
 
شکریہ رانا صاحب ، مجھے تو یہ بھی یاد نہی کے مہ اردو ویب کے صفحہ پر پونچھا کسے - مگر اس صفحہ پر کسی چیز نے متاثر کیا تو وہ پائتھون کلاس کے الفاظ تھے جس نے اس صفحہ کو جوائن کرنے پر مجبور کیا
 
Top