ٹی ڈ آئی ایل انڈیا کا اردو او سی آر پروجیکٹ

افضل حسین

محفلین
کیا اردو او سی آر کا خواب عنقریب حقیقت میں بدلنے والاہے؟ ٹی ڈی آئی ایل اردو او سی آر پر کام کررہی اور بہت جلد اردو او سی آر کا ویب ورژن دستیاب ہوگا فی الحال ٹی ڈی آئی ایل بنگلہ ، دیوناگری ، کنڑ ، ملیام، تمل، تیلگو، گرمکھی جیسی زبانوں کے لئے آنلائن او سی آر سروس فراہم کررہاہے۔
 
دوست

محفلین
یہی فراہم کر دیں جی۔ اللہ ان کو جزاء دے۔ آفلائن بھی ہونا چاہیئے۔ سمجھ لیں اردو کانٹینٹ کے لیے انقلابِ عظیم ہو گا یہ۔
 
کیا اردو او سی آر کا خواب عنقریب حقیقت میں بدلنے والاہے؟ ٹی ڈی آئی ایل اردو او سی آر پر کام کررہی اور بہت جلد اردو او سی آر کا ویب ورژن دستیاب ہوگا فی الحال ٹی ڈی آئی ایل بنگلہ ، دیوناگری ، کنڑ ، ملیام، تمل، تیلگو، گرمکھی جیسی زبانوں کے لئے آنلائن او سی آر سروس فراہم کررہاہے۔

ہمارا خیال ہے کہ بنگلہ اور غالباً ہندی وغیرہ پر ڈیبائین بینرجی نے 2008 میں سرائے کے تحت کام کیا تھا۔ اس میں ٹیسیریکٹ او سی آر انجن استعمال ہوا تھا۔ کوڈ یہاں دستیاب ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ بعد میں اسی پروجیکٹ کی ایڈوانسمنٹ ہوئی ہو گی۔ ہم نے اس وقت ڈیبائن کے ساتھ مل کر اردو پر کام کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ٹیسیریکٹ انجن کئی لحاظ سے اس وقت محدود تھا اور اردو کے لیے موزوں نہیں تھا۔ اس میں آر ٹی ایل سپورٹ بھی نہیں تھا لیکن اس کا ہم نے دوسرا حل نکال لیا تھا۔ :) :) :)
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
اردو اوسی آر سے اردو والوں کا کیا فائدہ ہوگا؟
کون کون سی نئی سہولیات اردو والوں کو دستیاب ہو سکیں؟
بہت فرق پڑتا ہے جناب ۔۔۔
میرے پاس ایک کتاب موجود ہے مولانا انجم فوقی بدایونی کی ”فکر و فن“ ۔۔ جو ہوسکتا ہے نایاب ہوچکی ہو کیونکہ پرانی کتاب ہے۔۔۔
یہ کتاب علم عروض کے فن پر بہت جامع ، معلوماتی اور مکمل کتاب ہے ۔۔
میں سوچ رہا ہوں وقت ملنے پر اسے ٹائپ کرکے انٹرنیٹ پر آن لائن کردوں ۔۔۔ لیکن یہ وقت ہے کہ ملنے میں نہیں آرہا۔۔۔
اب OCR کی سہولت ہو تو صرف کتاب کو کھول کر اسے اسکین کرنا پڑے گا۔
میرے پاس ایسا اسکینر ہے جو صرف پانچ سے دس منٹ میں پوری کتاب اسکین کرکے اس کی JPGs یا PDFs بنا کر مجھے کمپیوٹر پر دے دے گا۔
لیکن وہ تصویریں صرف پڑھے جانے کے لائق ہوں گی۔۔۔ ان میں کوئی لفظ آپ کو تلاش کرنا ہو ، تو نہیں کرسکتے ، جیسا کہ ٹیکسٹ میں یعنی جو اردو اس وقت ہم ٹائپ کر رہے ہیں، اس میں کیاجاسکتا ہے!
اسکین کے بعد OCR کا عمل اس پر کرنے سے یہ کتاب ٹیکسٹ میں تبدیل ہوجائے گی ۔۔ مجھے ٹائپ نہیں کرنی پڑے گی اور جن لوگوں کو اس سے فائدہ اٹھانا ہو، انہیں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔۔۔ او سی آر کتنا وقت لے گا، اس کا دارومدارآپ کے کمپیوٹر کی اسپیڈ پر بھی ہے۔۔۔
میرا خیال ہے صرف آدھا گھنٹا ایک سو پیجز کے لیے کافی ہوگا۔۔۔
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
شاہد شاہنواز​
،​
السلام علیکم!​
میرے پاس ایک کتاب موجود ہے مولانا انجم فوقی بدایونی کی ”فکر و فن“ ۔۔ جو ہوسکتا ہے نایاب ہوچکی ہو کیونکہ پرانی کتاب ہے۔۔۔
یہ کتاب علم عروض کے فن پر بہت جامع ، معلوماتی اور مکمل کتاب ہے ۔۔
میں سوچ رہا ہوں وقت ملنے پر اسے ٹائپ کرکے انٹرنیٹ پر آن لائن کردوں ۔۔۔ لیکن یہ وقت ہے کہ ملنے میں نہیں آرہا۔۔۔
اس کی ٹائپنگ میں یہ ناچیز آپ کی کوئی مدد کر سکتاہے؟
ٹائپنگ تو آتی ہے ہاں اسپیڈ کم ضرور ہے۔ مشق کا موقعہ ملا تو بڑھ بھی سکتی ہے۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
السلام علیکم!​

اس کی ٹائپنگ میں یہ ناچیز آپ کی کوئی مدد کر سکتاہے؟
ٹائپنگ تو آتی ہے ہاں اسپیڈ کم ضرور ہے۔ مشق کا موقعہ ملا تو بڑھ بھی سکتی ہے۔
بے شک۔۔۔ یہ کتاب اردو لائبریری کے لیے ایک اثاثہ ہوگی ۔۔۔
آپ جب کہیں، ہم اس پر کام شروع کرسکتے ہیں۔۔۔
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
بے شک۔۔۔ یہ کتاب اردو لائبریری کے لیے ایک اثاثہ ہوگی ۔۔۔
آپ جب کہیں، ہم اس پر کام شروع کرسکتے ہیں۔۔۔
اجی صاحب! ہاتھکنگن کو آرسی کیا پڑھے لکھے کو فارسی کیا۔
اور کسی کارِنیک میں مہورت خاص سی کیا۔
اسی ماہِ مقدس میں بسم اللہ کی دیتے ہیں۔ پی۔ایم میں ای۔ میل دیکھ لیجیے۔
اور ضروری ہدایات کے ساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بسم اللہ
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
شاہد صاحب یہ کیسا اسکینر ہےتھوڑی تفصیل اور پروسیس بتائیں
کونیکا مینولٹا ۔۔۔ گوگل پر سرچ کریں گے تو آپ کو فوٹو کاپیر مشین سے ملتی جلتی ایک مشین دھائی دے گی۔۔۔
لیکن میرے پاس اسی قسم کی دوسری کمپنی کی مشین ہے۔۔۔ OCE 4520 ۔۔۔
یہ بڑی خاصے کی چیز ہے۔۔۔
لیزر کلر پرنٹنگ۔۔۔ کلر لیزر کاپی۔۔۔ فیکس، ای میل۔۔۔ اسکیننگ ۔۔۔ سب کچھ کرتی ہے۔۔۔
اس میں اسکیننگ ، پرنٹنگ اور کاپی کے لیے اے فور کے علاوہ لیگل اور اے تھری تک پیپر سائز لیا جاسکتا ہے۔۔۔
ایک ہی اسپیڈ سے یہ کاپی کرتی ہے اور ایک آئی پی کے ذریعے کمپیوٹر سے کنیکٹ رہتی ہے ۔۔۔ جس اسپیڈ سے یہ کاپی کرتی ہے اسی اسپیڈ سے امیجز کو اسکین کرکے ان کو JPG، PDF وغیرہ بناکر کمپیوٹر میں آپ کے شیئر کردہ فولڈر میں خود ہی سیو کردیتی ہے۔
جتنے فنکشن ہیں، اتنی یہ مہنگی بھی ہے۔۔۔ لیکن اس سے قدرے سلو ایک اور مشین ہے جو یہی سب کچھ کرتی ہے لیکن وہ لیزر نہیں، ڈیسک جیٹ ہے۔۔ تاہم اس کا رزلٹ لیزر سے ملتا جلتا ہے۔۔۔
HP Officejet Pro 8500A Plus ۔۔۔ مجھے بتایا جاتا ہے کہ اس کی قیمت 40ہزار روپے ہے۔ ہوسکتا ہے اس سے کم ہو، لیکن 40 ہزار میں بھی یہ مشین بری نہیں ہے۔ اس میں اے فور اور لیگل سائز اسپورٹڈ ہیں۔۔۔
دونوں یعنی جس مشین کا میں نے اوپر ذکر کیا، اور یہ HP کا پرنٹر، اسکینر و کاپیر آل ان ون، ایک ہی طریقے سے چلتی ہیں۔
دونوں ٹچ اسکرین سے آپریٹ ہوسکتی ہیں۔۔۔ ڈبل سائڈ پرنٹنگ اور اسکیننگ دونوں میں Supportedہے۔۔۔
Automatic Document Feeder دونوں میں موجود ہے۔۔۔ یعنی آپ پیجز کا پلندہ (تقریبا 100پیجز ایک ساتھ) ان پر رکھ دیں، اسکین کا بٹن دبا کر بیٹھ جائیں۔۔۔ اسکین کرنا اور کمپیوٹر میں سیو کرتے جانا، ان مشینوں کا ہی درد سر ہے۔۔ آپ کا نہیں۔
میرے پاس اس وقت یہ دونوں ہی مشینیں موجود ہیں۔۔۔
 
افضل حسین

محفلین
اگر کسی کتاب کو اسکین کرنا ہے تو کیا اس کے تمام صفحات کو الگ کرکے مینولی اسکین کرنا ہوتا ہے یا کو ئی دوسرا طریقہ ہے
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
اگر کسی کتاب کو اسکین کرنا ہے تو کیا اس کے تمام صفحات کو الگ کرکے مینولی اسکین کرنا ہوتا ہے یا کو ئی دوسرا طریقہ ہے
تمام صفحات الگ کرنا تو ضروری ہے۔۔۔ اس کے بعد ان کو ADF پر رکھ دیں۔۔ باقی کام مشین ایک کمانڈ پر شروع کردے گی۔۔۔ اگر الگ نہیں کرتے تو خود ہی اسکیننگ کرنا ہوگی ، کیونکہ ADF میں ایک ہی صفحے کی آمد و رفت کی گنجائش ہوتی ہے۔۔۔
 
جنید اختر

محفلین
یہ والا پورٹیبل سکینر میرا پاس ہے تو نہیں پر لینے کی سوچ رہا ہوں۔۔ ای بے میں اس کی قیمت تقریبا 315 ڈالر ہے۔۔ یہ سکینر بھی ڈبل سائڈڈ 20 پیجز کو ایک ساتھ سکین کرتا ہے۔۔۔
P215_scanner_279x186.gif

http://www.usa.canon.com/cusa/offic...ula_p_215_scan_tini_personal_document_scanner
 
وہی میں سوچ رہا تھا کہ بغیر کتاب کے صفحات کو کھولے ہوئے اسکین کرنا دشوار اور سست رفتار عمل ہوگا ۔ صفحات کو الگ کرنے سے کتاب خراب ہوجائے گی لیکن۔
 
صرف اسکینر ہے یا پرنٹر بھی؟
وہی میں سوچ رہا تھا کہ بغیر کتاب کے صفحات کو کھولے ہوئے اسکین کرنا دشوار اور سست رفتار عمل ہوگا ۔ صفحات کو الگ کرنے سے کتاب خراب ہوجائے گی لیکن۔
نہیں۔۔ کتاب دوبارہ بائنڈ ہوجاتی ہے۔۔۔ اور میری کتاب تو پرانی ہے۔۔۔ بائنڈ کرنے کی ویسے بھی بہت ضرورت ہے۔۔۔
 
Top