ٹی وی چینلز اور جگت باز ٹاک شوز

حمیر یوسف

محفلین
آپ معیاری پروگرام دیکھ لیں :)
اوشو بھائی فکر تو یہی ہے نہ، کوئی معیاری "تفریحی" پروگرام ہی سردست میسر نہیں ہے یہاں۔ اگر آپ ایک دو کو جانتے ہوں تو ہماری یہ "در گھٹنا" بھی حل کردیں، ہم کو بھی وہ معیاری پروگرام بتادیں، تاکہ ہم بھی اپنا دل بہلا سکیں۔ عین نوازش ہوگی
نہ نو من تیل ہوگا، نہ رادھا ناچے گی :p
 
اوشو

لائبریرین

چینل بدل لیں یا ٹی وی آف کر دیں امید ہے افاقہ ہو گا :p
تجھ کو پرائی کیا پڑی ، اپنی نبیڑ تو :D
 
تفریح معیاری کب ہوتی ہے پہلے تو اس بات پہ بات کی جا سکتی ہے۔۔ کیونکہ پہلے کے دور کے پرہ گرامز بھی اٹھا کے دیکھ لیں تو ان میں بھی آپ کو ایسا بہت کچھ مل جائے گا پائے کے مانے جانے والے ادبا بھی لچر پن سے محفوظ نہ رہ سکے تو آج کے دور کی تو بات ہی کیا ہے۔
 
آخری تدوین:

حمیر یوسف

محفلین
چینل بدل لیں یا ٹی وی آف کر دیں امید ہے افاقہ ہو گا :p
تجھ کو پرائی کیا پڑی ، اپنی نبیڑ تو :D
کیا ٹی وی آف کرنے سے کچھ معیاری تفریح حاصل ہوجائے گی، بڑا نادر و نایاب نسخہ ہے یہ :LOL:۔ یہ تو بات بالکل آپ نے ایسی ہی کردی کہ سونے کا انڈا دینے والی مرغی سے ایک ساتھ سارے انڈے نکالنے کے لئے مرغی ہی "حلال" کردو۔ نہ رہے گا بانس، نہ بجے کی بانسری۔:best:
 
حمیر یوسف

محفلین

حمیر یوسف

محفلین
پاکستانی اردو ڈرامہ "آنگن ٹیڑھا" کے بارے میں کیا رائے ہے؟؟؟؟؟؟
جی آنگن ٹیڑھا میں نے دو بار دیکھا ہے، ایک دفعہ اپنے بچپن میں اور دوبارہ جب "یو ٹیوب" مرحوم نہیں ہوا تھا، اسمیں تو کوئی ایسے لچر یا پھکڑ پن کی کوئی بات نہیں
 
arifkarim

معطل
جی آنگن ٹیڑھا میں نے دو بار دیکھا ہے، ایک دفعہ اپنے بچپن میں اور دوبارہ جب "یو ٹیوب" مرحوم نہیں ہوا تھا، اسمیں تو کوئی ایسے لچر یا پھکڑ پن کی کوئی بات نہیں
پاکستانی ڈرامے جو پی ٹی وی پر نشر ہوتے تھے انکو باقاعدہ سنسرشپ سے گزارا جاتا تھا اسلئے یہ کہنا ہی غلط ہے کہ جان بوجھ کر پھکڑپن وہاں نشر کیا گیا۔ ہاں کسی انتظامی غفلت کی وجہ سے ایسا ہو سکتا ہے۔ 90 کی دہائی کے اختتام پر ایک مزاحیہ سٹ کام 3 بٹا 3 آیا کرتا تھا۔ اس کے تین مرکزی کردار بہت لبرل اور جدید طرز کی کامیڈی کیا کرتے تھے۔ لیکن آجکل کی طرح معمول کی فحش جُگت بازی کا دور دور تک کوئی نام و نشان نہیں تھا۔
 
arifkarim

معطل
سو فیصدی متفق۔ اور جب نقل کی نقل ہوتی ہے تو اسکا معیار کیا ہوتا ہے، اسکا اندازہ تو سبھی کا ہوگا ;)
نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے :)

اوشو بھائی فکر تو یہی ہے نہ، کوئی معیاری "تفریحی" پروگرام ہی سردست میسر نہیں ہے یہاں۔
آجکل تو معیاری ہالی وڈ فلمیں نہیں بن رہیں اور آپکو تفریحی پروگرامز کی فکر کھائے جار ہی ہے۔ :)
 
شزہ مغل

محفلین
جی آنگن ٹیڑھا میں نے دو بار دیکھا ہے، ایک دفعہ اپنے بچپن میں اور دوبارہ جب "یو ٹیوب" مرحوم نہیں ہوا تھا، اسمیں تو کوئی ایسے لچر یا پھکڑ پن کی کوئی بات نہیں
یہ مثال اسی لیے دی کہ بہت سے ایسے پراگرام ہیں جن میں بہت عمدہ مزاح ہے۔ مایوس نہ ہوں، بلکہ آپ حضرات اپنی کوشش کر کے ایسے پروگرام خود تیار کریں جنہیں عمدہ مزاح کی ماجارہ مثال کیا جا سکے۔
مجھے یقین ہے کہ آپ سبھی محفلین صلاحیت رکھتے ہیں۔
 
شزہ مغل

محفلین
پاکستانی ڈرامے جو پی ٹی وی پر نشر ہوتے تھے انکو باقاعدہ سنسرشپ سے گزارا جاتا تھا اسلئے یہ کہنا ہی غلط ہے کہ جان بوجھ کر پھکڑپن وہاں نشر کیا گیا۔ ہاں کسی انتظامی غفلت کی وجہ سے ایسا ہو سکتا ہے۔ 90 کی دہائی کے اختتام پر ایک مزاحیہ سٹ کام 3 بٹا 3 آیا کرتا تھا۔ اس کے تین مرکزی کردار بہت لبرل اور جدید طرز کی کامیڈی کیا کرتے تھے۔ لیکن آجکل کی طرح معمول کی فحش جُگت بازی کا دور دور تک کوئی نام و نشان نہیں تھا۔
متفق
بہت پسند تھا سبھی گھر والوں کو
 
اوشو

لائبریرین
حضرت! آپ بھی تو کچھ حصہ ڈالیے ناں معیاری تفریح میں
محترمہ پہلے مزاح اور معیار کی کچھ وضاحت ہو جائے :)
کیوں کہ کچھ لوگوں کے نزدیک جو مزاح ہوتا ہے وہی کچھ لوگوں کے نزدیک لچر پن ہوتا بعینہ معیار بھی اپنا اپنا ہے :)
 
بھائی جان یہ جو معین اختر مرحوم کا آپ نے "لچر پن" دکھایا ہے، یہ کونسے ٹی وی چینل اور کس پروگرام میں آن آئیر ہوا تھا؟؟؟ ذرا اس پر بھی روشنی ڈالیں سرکار ;)
پہلے تو آپ مزاح کے معیار کا تعین فرمائیے۔تو پھر کچھ بات ہو۔۔۔اور پروگرام کے نشر ہونے کے بارے میں مجھے معلوم نہیں۔۔اس ویڈیو میں صرف یہ دکھانا مقصود تھا کہ تقریبا سبھی لچر پن کا سہارا لیتے ہیں۔۔
 
مجھے تو اس لفظ "لچرپن" کا مطلب ہی سمجھ نہیں آ رہا۔
بلکہ اس کا نفاذ کہاں ہوتا ہے یہ سمجھ نہیں آ رہی۔۔۔
اوشو صاحب نے درست فرمایا
پہلے مزاح اور معیار کی کچھ وضاحت ہو جائے :)
کیوں کہ کچھ لوگوں کے نزدیک جو مزاح ہوتا ہے وہی کچھ لوگوں کے نزدیک لچر پن ہوتا بعینہ معیار بھی اپنا اپنا ہے
 
عثمان

محفلین
آفتاب اقبال کا خبرناک بلاشبہ انتہائی غیر معیاری پروگرام ہے۔ خاص طور پر اس پروگرام کا ایک کردار ہنی البیلا انتہائی بدزبان شخص ہے۔ اداکاری اور کامیڈی سے اسے دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں، ہر چند سیکنڈ بعد جابجا مداخلت کر کے ناظرین کو جھنجھلاہٹ میں مبتلا کیے رکھتا ہے۔
 
یا حیرت! ہمیں بھی اسی ایک کردار سے سخت نفرت ہے۔ اسکا بھائی پھر بہتر ہے۔ وہ کم ازکم جا بجا مداخلت تو نہیں کرتا اور اپنی باری پر ہی بولتا ہے۔
 
Top