ٹی وی چینلز اور جگت باز ٹاک شوز

حمیر یوسف

محفلین
پہلے تو آپ مزاح کے معیار کا تعین فرمائیے۔تو پھر کچھ بات ہو۔۔۔اور پروگرام کے نشر ہونے کے بارے میں مجھے معلوم نہیں۔۔اس ویڈیو میں صرف یہ دکھانا مقصود تھا کہ تقریبا سبھی لچر پن کا سہارا لیتے ہیں۔۔

جناب عالی میرے نزدیک مزاح کا یہ معیار ہے جو ففٹی ففٹی جیسے ان پرانے تفریحی پروگراموں میں پیش کیا جاتا تھا

ففٹی ففٹی کامیڈی شو۔ ڈیلی موشن وڈیو

باقی جو آپ نے معین اختر اور انور مقصود صاحب کی جو ویڈیو شئیر کی تھی وہ یقینا کسی اسٹیج پروگرام کا ہی حصہ تھی، اور ان اسٹیج پروگراموں میں جیسا لچر پن ہوتا ہے، ایسا ہی وہ تھی۔ آپ اگر میرے مراسلہ کو دوبارہ پڑھیں تو میں نے اسکو "لچرپن" ہی کہہ کر بلایا تھا۔ باقی یہاں آپ اسٹیج پر جو ہوتا ہے، اسکو ٹی وی سے الگ ہی رکھیں، کیونکہ اس لڑی کا عنوان "ٹی وی چینلز اور جگت باز ٹاک شوز " ہے۔ ٹھیٹر کے موضوع پر پھر کبھی ہم بات کرلیں گے:glasses-cool:
 
آخری تدوین:
Top