ٹیگز کی تعداد

فاتح

لائبریرین
کئی مرتبہ محفل میں نیا دھاگا کھولتے ہوئے متعدد ٹیگز لگانا ضروری ہو جاتا ہے لیکن ڈیفالٹ سیٹنگز کے باعث پانچ سے زائدٹیگز لگانے کی اجازت نہیں اور یوں ہمیں اپنی پوسٹ میں ٹیگز کے لیے ایک اضافی سطر لکھنی پڑتی ہے کہ قارئین میں سے کوئی مہربانی فرما کر اس پوسٹ میں بقایا ٹیگز شامل کر دے۔ مثال کے طور پر یہ دھاگا دیکھیے۔
اس مسئلے کے حل کے طور پر فدوی کی منتظمین عالی قدر کی خدمتِ اقدس میں دست بستہ استدعا ہے ہے کہ احقر کی مراعات میں اضافہ فرما دیا جائے۔ بندہ کا سر تا عمر اس احسان کے بارِ گراں سے جھکا رہے گا۔ :)
 
ٹیگ کی سیٹنگ تبدیل کر دی ہے۔ حالیہ سیٹنگ کے مطابق دھاگہ شروع کرنے والے کے پاس دس ٹیگز تک لگانے کا اختیار ہے۔ دوسرے احباب فرداً فرداً پاچ پانچ ٹیگز تک شامل کر سکتے ہیں۔ اور کسی بھی تھریڈ کے ٹیگز کی مجموعی تعداد 25 تک ہو سکتی ہے۔ ٹیگ کم از کم 3 اور زیادہ سے زیادہ 25 حروف پر مشتمل ہو سکتے ہیں۔ ٹیگز کو علیحدہ کرنے کے لئے اردو یا انگریزی کا کوما استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ہم محفل میں موجود مواد کو زیادہ سے زیادہ قابل رسائی بنانے کے لئے ٹیگز کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اگر آپ احباب کو ا ن سیٹنگز کے ساتھ اس فیچر کے استعمال میں کوئی مشکل درپیش ہو تو مطلع فرمائیں۔
 

فاتح

لائبریرین
فقیر کارنش بجا لاتا ہے۔۔۔ خدمتِ سلطانی میں لا تعداد فرشی سلام۔۔۔ :)

بندہ جان کی امان پائے تو یہ پوچھنے کی جرات کر سکتا ہے کہ آیا یہ سیٹنگز صرف نئے دھاگوں کے لیے ہیں یا سابقہ دھاگوں میں بھی دس ٹیگز شامل کر سکتے ہیں؟
 
Top