ٹیکنالوجی کا کمال

نبیل

تکنیکی معاون
حوالہ: ٹیکنالوجی کا کمال۔ شاہد احمد خان، دبئی

یہ تو اپنے شاہد احمد خان المعروف ماہ وش بھائی لگ رہے ہیں۔ :) ان کی تحریر جنگ کے ادارتی صفحے پر نظر آئی تو سوچا کہ آپ کے ساتھ شیئر کر لوں۔

کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے اس دور میں آدمی مختلف الیکٹرونک کارڈز کا محتاج ہو کر رہ گیا ہے بینک کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز سے لے کر پیٹرول پمپ کے کارڈ تک، پلاسٹک کے ان خوبصورت ٹکڑوں کا راج ہے۔ ہو سکتا ہے مستقبل قریب میں آپ اپنے پسندیدہ پیزا کے لئے آرڈر کریں تو کچھ اس قسم کی صورت حال سے واسطہ پڑ جائے۔ آپریٹر: کال کرنے کا شکریہ۔ گاہک: دیکھئے مجھے پیزا کا آرڈر کرنا ہے۔ آپریٹر: برائے مہربانی اپنے ملٹی پرپز کارڈ کا نمبر بتائیں۔ گاہک ایک منٹ، میرے ملٹی پرپز کارڈ کا نمبر ہے 1122334455۔ آپریٹر: شکریہ آپ کا نام مسٹر سعید الدین احمد قریشی ہے۔ آپ کا مکان نمبر 114 بلاک 25 نئی آبادی سے بات کر رہے ہیں۔ آپ کے گھر کا ٹیلی فون نمبر 256789 ہے، آپ کے دفتر کا نمبر 659824 ہے آپ کا موبائل نمبر 5020369 ہے۔
 

خرم

محفلین
بات تو کچھ جی کو لگتی ہے۔ ہو سکتا ہے اگلی چند دہائیوں‌میں واقعی ایسا سب کچھ پیش آنے لگ پڑے۔
 

زینب

محفلین
نبیل بھائی وہ پیزا ڈلیور بھی کرے گا یا صرف اتا پتا فون نمبرز ہی بتاتا رہے گا:p:p
 

arifkarim

معطل
حوالہ: ٹیکنالوجی کا کمال۔ شاہد احمد خان، دبئی

یہ تو اپنے شاہد احمد خان المعروف ماہ وش بھائی لگ رہے ہیں۔ :) ان کی تحریر جنگ کے ادارتی صفحے پر نظر آئی تو سوچا کہ آپ کے ساتھ شیئر کر لوں۔

آج کل ناروے میں یہ سب آچکا ہے ۔ ایک نمبر دیتے ہی سب کچھ سامنے ہوتا ہے :)
 
Top