ٹیکس اور قرض نادہندگان کو روکا جائے ، تحریک انصاف کی پھر اپیل

کیا تماشہ لگایا اسکروٹنی افسران نے ، کلمے کتنے آتے اور کتنی بیویاں ہونی چاہیے جیسے سوالات پوچھ کر جو شاید وہ 62 شق کے تحت پوچھ رہے تھے مگر من مانی کے انداز میں۔ 62 میں اہلیت کے متعلق دفعات ہیں ، جو مضحکہ خیز انداز میں جانچی گئی ہے۔

63 پر سرے سے کوئی بات ہی نہیں ہو رہی جس میں نااہلیت کے متعلق شقیں ہیں۔ اس میں قرض نادہندہ ہونا اور بجلی ، فون ، گیس کے بجلی نہ دینے اور ٹیکس چوری کرنے پر کوئی امیدوار نا اہل ہو سکتا ہے ۔ اس پر ایسی کامل خاموشی ہے کہ یہ شک تقویت پکڑ رہا ہے کہ پھر سے پس پردہ طاقتیں چیزوں کو اپنی مرضی سے چلا رہی ہیں اور جہاں سختی سے کچھ چیزوں کا جائزہ لینے سے کئی بدعنوان امیدوار باہر ہونے تھے وہاں کچھ ہو ہی نہیں رہا۔

تحریک انصاف نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ اسکروٹنی کے عمل میں سختی لائے اور قرض نادہندہ اور ٹیکس چوروں کو نااہل قرار دے جیسا کہ اس نے وعدہ کیا تھا۔
 
Top