ٹیلی پیتھی کیا ہے - از فیصل عظیم فیصل

گوہر

محفلین
ٹیلی فون کے آنے کے بعد کیا اب کسی ٹیلی پیتھی کی ضرورت ہے، ٹیکنالوجی اگر اب بھی شعوری پستی کی آنکھیں چکا چوند کر سکی تو پھر کب کرے گی۔۔ ?
میرا نقطئہ نظر اس موضوع کے متعلق ہے نہ کہ صاحب تحریرکے
 

نور وجدان

لائبریرین
خود میں اتر کر دیکھا سب " شیخ " مرشد " و سالک " موجود پایا۔۔۔۔۔۔۔۔
پھر اگر " انا الحق " کا نعرہ لگایا تو دار و سولی کو بھی سجایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انسان سالک بھی ہے اور مرشد بھی ہے اور شیخ بھی ۔۔حقیقتا میں انسان کچھ بھی نہیں ہے۔ انا الحق کا نعرہ لگانے والے سب سولی کے سزاوار کیوں نہیں ہوئے دنیا گواہ ہے کہ سولی پر ایک ہی بدن چڑھا جبکہ کچھ شاہدوں نے راز افشاء کیے وہ سزا پا نہیں سکے ۔ اس کی وجہ ؟
جزاک اللہ میرے محترم بھائی
یقین کریں آپ کا یہ اختلاف میرے لیئے آگہی کے نئے در کھولنے کا باعث بنا ۔
آپ نے ٹیلی پیتھی کو " مادی " قرار دیتے روحانیت سے الگ قرار دیا ۔
روحانی سلسلوں سے تعلق رکھنے والے اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ
" سلاسل روحانیت " میں " شیخ و سالک " کے درمیان رابطہ اس " علم " پر ہی قائم ہوتا ہے ۔
آنکھ بند کی سر جھکایا اور تصور " شیخ و سالک " قائم ہوا ۔ اور پیغام و نصیحت منزل تک پہنچی ۔
اگر ہر وجود رکھنے والی شئے کو " مرئی و غیر مرئی " کی قید سے آزاد رکھتے " مادی " قرار دیا جائے تو پھر " روح " کو بھی " مادی " قرار دینا پڑے گا جو کہ اپنا اک بین وجود رکھتی ہے ۔
آج کے دور میں موبائل فونز پر رابطہ " مشینی ٹیلی پیتھی " کہلا سکتا ہے جو کہ " فرد " کی شناخت " اک خاص نمبر " سے کرتا ہے ۔
ہر " علم " جو " عمل " سر انجام دیتا ہے وہ بہر صورت کسی نہ کسی " میڈیم یا واسطے " پر قائم ہوتا ہے ۔
اور یہ " میڈیم یا واسطہ " ہی اس علم کے " روحانی یا مادی " ہونے کا ثبوت ہوتا ہے ۔

روح کو گیس کہتے ہیں تو روح مادی ہوگئی یا نہیں ؟ گیس جس نے انسانی غُبارے میں ہوا بھر رکھی ہے اس غُبارے کو کنٹرول کرنے کو اعصابی ریشے جا بجا ہیں جو کہ ایک مرکز سے جڑے روح سے تعلق جو ڑے ہیں ۔

اب ان اعصابی ریشوں کی پابند روح کا تعلق دو حالتوں میں قائم رہ سکتا ہے کہ روح برتن میں رہے یوں کہ نہ رہے ۔روزِ الست روحوں کا اتحاد ہی دُنیا میں اتحاد کا باعث ہے کہ وہ حادثاتی طور پر مل کر محبت میں مبتلا ہو جاتی ہوں تو کیا جب انسان کی شادی ٹوٹ جاتی ہے تو وہ کیوں ٹوٹتی ہے کیا صرف روح ہی مظہر یا کچھ اور مظاہر بھی ؟ ۔ اس کو روحانی طریقے سے کیسے دیکھا جائے گا کہ اگر ہم اس طرح دیکھیں کہ روح کے سگنل ملیں تو کوئی بھی شادی ناکام نہیں ہو ۔

محترم روحانی بابا جی " عقل " نظر آتی تو اس کو ضرور پکڑا جا سکتا ۔ مگر اک تو عقل نظر نہیں آتی دوسرے میں ابھی " عقل " کے "ع "تک ہی نہ پہنچ پایا ۔ " ق ل " تو بہت دور کی بات ہے ۔ اور اپنا تو گزارا ہی " مشینی ملاقاتوں " پہ ہے ۔ ملاقات کرتا ہوں پیاس بڑھتی ہے آس لگتی ہے تو گنگناتا ہوں کہ " اب کہ سال پونم میں " ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے یہ " موبائل فونز " اور " نیٹ " کے سگنلز کیا ہیں ۔ یہ کیسے جنریٹ ہوتے ہیں ۔ کس فریکوئنسی پر سفر کرتے ہیں ۔ ہزاروں میل کی دور پہ اس " یار دل دار " تک پہنچ سماعتوں میں رنگ گھولتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟


ع۔۔ عقل کی ۔۔ع کیا ہے ؟ ق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا ہے اور اس کا عشق سے تعلق کیا ہے یعنی ع۔۔۔۔۔۔ش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ق سے تعلق ؟

آپ تو گنگنا کے گزارا کرلیتے ہیں ۔ کیا یہ روح کا روح سے کوڈ ہے کوئی ؟ انسان روح کے سگنلز کیا ہیں ِ؟ یہ کیسے جنریٹ ہوتے ہیں ِ کیس فری کوئنسی پر سفر کرتے ہیں ؟ کیا یہ ہزاروں سال پہلے اور آنے والی روحوں کو جوڑ سکتے ہیں یہ ملا سکتے ہیں ؟
 

نور وجدان

لائبریرین
پہلے سوال کا جواب آپ کو تلاشنا ہے ۔ دوسرے کا جواب میں دے دیتا ہوں ۔

جب بچہ ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے تو وہ ایک ایسے دور میں ہوتا ہے جس کا رزق ۔ تفکرات ۔ لطف و آرام شاید فی الحال ہم بیان کر نہ پائیں کیونکہ وہ اس دنیا میں ہو کر بھی ابھی اس سلسلہ روابط کا حصہ نہیں بن پایا جس کے ذریعے آپ اور ہم ربط و ضبط کے اس عالمی نظام کا حصہ ہیں ۔ بالکل اسی طرح جیسے اس دنیا میں رہتے ہوئے ہم ایک دنیا کا حصہ ہیں ہماری ارواح بھی ایک عالم کا حصہ ہیں جنہیں عالم ارواح کہا جاتا ہے ۔ اور جب ہمارا تعلق اس دنیا سے کٹ جاتا ہے تو سوائے چند معدودہ ارواح تمام ارواح کو ایسی دنیا میں بھیج دیا جاتا ہے (یا لنک کر دیا جاتا ہے) جہاں ہماری سوچ و تصور کا پہنچنا عمومی نظریہ سے ممکن نہیں ۔ اب سوچ کی پرواز کے لیئے آپ کا اس سوچ سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے اور عملیہ نزاع کے دوران روح کو دو میں سے ایک صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے
1) شدید تکلیف
2) انتہائی راحت
ہر دو حالات اس روح کی سوچ کی فریکوئنسی کو شدت سے متاثر کرتی ہیں اس کے نتیجے میں جو نئی فریکوئنسی بنتی ہے بہت ہی کم ایسے لوگ ہیں جو اس فریکوئنسی تک پہنچ سکتے ہیں ۔
المختصر موت کے بعد کسی روح سے رابطہ ممکن ہے۔ مگر اس کے لیئے بھی اگرچہ مگرچہ چونچہ چنانچہ کی قیود ہیں

کیا سوچ کی شدت سے نئی فری کوئنسی بن کر برے کو اچھا یا اچھے کو برا بناتے ہوئے اس کی قبر کو جنت و دوذخ کا دروازہ بنا دیتی ہے ِ؟میری روح کی فری کوئنسی کیا ہوگی اگر سائنس کہتی ہے یہ 1 ہے تو کیا میں 1 فری کوئنسی رکھنے والے افراد کو کشش کرسکوں گی یا کسی اور کوبھی ۔ کیا ایک ہی گھر کے افراد کی روحٰیں ایک ہی فری کوئنسی پر ہوتی ہیں ؟
 

x boy

محفلین
میں نے اس مووی کو متعدد بار دیکھا ہے
images
 

x boy

محفلین
اردو میں تو نہیں ملے گی لیکن مہا بھارت میں دستیاب ہوسکتا ہے۔
ارے چھوڑیے دیکھنا شروع کیجئے سمجھ میں خود آتا جائے گا،، ڈائیلاک کا کیا کرنا ،، کمال کا کام ہے وہ دیکھئے۔
 

x boy

محفلین
آج کل اسطرح کے لوگ زوروں پر ہے موسی علیہ السلام کے زمانے میں بھی ایسا ہی زور تھا جو اللہ نے موسی علیہ السلام کے ہاتھوں ختم کروادیا اور یہ سب جادوگرو کا گروہ موسی و ہارون کے رب پر ایمان لے آئے۔
12 Famous Magic Tricks and Illusions Exposed - PopCrunch
www.popcrunch.com
500 × 500Search by image
If a man can levitate, it only stands to reason that he could walk on water, right? Criss Angel demonstrated in a Las Vegas pool, even “dropping” a shoe to ...

CrissAngelMindfreak1280.jpg
 

نور وجدان

لائبریرین
آج کل اسطرح کے لوگ زوروں پر ہے موسی علیہ السلام کے زمانے میں بھی ایسا ہی زور تھا جو اللہ نے موسی علیہ السلام کے ہاتھوں ختم کروادیا اور یہ سب جادوگرو کا گروہ موسی و ہارون کے رب پر ایمان لے آئے۔

CrissAngelMindfreak1280.jpg
کیا ایسی تصاویر تب بھی ملا کرتی تھیں ؟
 
کیا سوچ کی شدت سے نئی فری کوئنسی بن کر برے کو اچھا یا اچھے کو برا بناتے ہوئے اس کی قبر کو جنت و دوذخ کا دروازہ بنا دیتی ہے ِ؟میری روح کی فری کوئنسی کیا ہوگی اگر سائنس کہتی ہے یہ 1 ہے تو کیا میں 1 فری کوئنسی رکھنے والے افراد کو کشش کرسکوں گی یا کسی اور کوبھی ۔ کیا ایک ہی گھر کے افراد کی روحٰیں ایک ہی فری کوئنسی پر ہوتی ہیں ؟
ایک ہی گھر میں رہنے والے افراد کا ایک فریکوینسی پر ہونا بالکل ضروری نہیں - فریکوینسی کے سلسلے میں یہ بات قابل توجہ ہے کہ ہر انسان کی دماغی فری کوئینسی کا یکساں ہونا اسی قدر ممکن ہے جس قدر انکے فنگر پرنٹس کا - البتہ دوسری فریکوئنسی کے قریب ہونا یا اس کے متعلق اثر پذیر ہونا اور بات ہے - جنکی سوچ میں یہ تاثیر پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ اپنی سوچ کے علاوہ فری کوئینسیز کو ریلے کر سکیں وہ ٹیلی پیتھ کہلاتے ہیں - یہ ارادی یا غیر ارادی دونوں طرح سے ممکن ہے- روح کی فریکوئنسی کے متعلق افکار تو ہیں مگر تجربات کے حامل افراد یا تو انکا بیان نہیں کرپاتے یا پھر اسے بالکل روحانی تجربے سے بیان کرتے ہیں - عین ممکن ہےکہ یہ روحانی تجربہ ہی ہو جسے ہم ٹیلی پیتھی سے اشتباہ دے رہے ہوں - اب فری کوئینسی کی کشش کا معامله ایسا هے که جب کچھ فری کوئینسیز آپس میں قریب ہوتی ہیں یا انکا آپسی تعلق بن جاتا ہےتو ایک-دوسرےسےمتاثر ہونا یااثر انداز ہونا فطری عمل ہے- البتہ ارواح کی بعد الموت فری کوئینسی کےآپسی تبادل کا علم ہمیں نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔ واللہ اعلم بالصواب
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
ایک ہی گھر میں رہنے والے افراد کا ایک فریکوینسی پر ہونا بالکل ضروری نہیں - فریکوینسی کے سلسلے میں یہ بات قابل توجہ ہے کہ ہر انسان کی دماغی فری کوئینسی کا یکساں ہونا اسی قدر ممکن ہے جس قدر انکے فنگر پرنٹس کا - البتہ دوسری فریکوئنسی کے قریب ہونا یا اس کے متعلق اثر پذیر ہونا اور بات ہے - جنکی سوچ میں یہ تاثیر پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ اپنی سوچ کے علاوہ فری کوئینسیز کو ریلے کر سکیں وہ ٹیلی پیتھ کہلاتے ہیں - یہ ارادی یا غیر ارادی دونوں طرح سے ممکن ہے- روح کی فریکوئنسی کے متعلق افکار تو ہیں مگر تجربات کے حامل افراد یا تو انکا بیان نہیں کرپاتے یا پھر اسے بالکل روحانی تجربے سے بیان کرتے ہیں - عین ممکن ہےکہ یہ روحانی تجربہ ہی ہو جسے ہم ٹیلی پیتھی سے اشتباہ دے رہے ہوں - اب فری کوئینسی کی کشش کا معامله ایسا هے که جب کچھ فری کوئینسیز آپس میں قریب ہوتی ہیں یا انکا آپسی تعلق بن جاتا ہےتو ایک-دوسرےسےمتاثر ہونا یااثر انداز ہونا فطری عمل ہے- البتہ ارواح کی بعد الموت فری کوئینسی کےآپسی تبادل کا علم ہمیں نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔ واللہ اعلم بالصواب
ایک ٹیلی پیتھ مختلف فری کوئنسیز کو کس طرح جان سکتا ہے ، یہ بات اپنے تجربے سے بتائیں ،اگر روح کی فری کوئنسی کا ملنا اور خیال خوانی ایک ہی بات ہے تو کبھی ہمیں ہمارے گھر کے افراد سے رسائی ہوجاتی ہے وہ باتیں ہم جان جاتے ہیں جو علم میں نہیں آتی . اب چونکہ یہ روح کی قربت کے باعث ہوتا ہے اس لیے ایک عام بندہ جو ٹیلی پیتھ نہیں ہو وہ اس خبر کی تصدیق کس طرح کرے . مثال دیتی ہوں مجھے اپنے بھائی سے بہت پیار ہے . وہ مجھ سے دور رہتا ہے . اس کو تکلیف کا سامنا تھا. اس کا کچھ دن رابطہ نہیں ہوا. ایک دن صبح میں نے گھر میں شور مچادیا آج بھائی آپریشن کروا رہا ہے اس کو فون کریں اور منع کریں کہ پاکستان آکے کروائے. بھائی کو فون کیا گیا وہ باکل ٹھیک تھا . مجھے سب نے کہا تمھیں شور مچانے کی عادت ہے . کچھ ماہ بعد پتا چلا جس دن اس کو فون کیا اس دن وہ آپریشن تھیٹر میں تھا. اب میں نے کوئی ٹیلی پیتھی نہیں کی . کیا میری روح کی فری کوئنسی اپنے بھائی کی روح سے ملتی ہے ؟ مگر مجھے اب محسوس ہوتا ہے اس کی روح سے اب میرے سگنل نہیں ملتے . اس کی کیا وجہ ہے ؟ روح کیوں یہ محسوس کرتی ہے کہ روح کا روح سے رابطہ قطع ہے ؟آپ نے گوکہ عرض کردیا مگر میں زیادہ علم لینا چاہ رہی ہوں کہ اس طرح قربت والی ارواح پر اثر پذیری کیسے کی جائے اور روح کو دوبارہ آن سگنل کیسے جائے . مجھے محسوس ہوتا ہے کہ وائرنگ خراب ہوگئی ہے اور وائرنگ کیوں خراب ہوتی ہے اس پر روشنی ڈالیں
 
آپ ایک انسان کو اسکی تصویر دیکھ کر ۔ اسکی آواز- لب و لہجہ سن کر اسکی جسمانی حرکات و سکنات کو دیکھ کر عموما اسکی شخصیت کا اندازہ لگاتے ہیں- اسکی سوچ کے متعلق اندازہ لگاتے ہیں ۔ بالکل ایسے ہی جیسے کچھ لوگ دیکھتے ہی مانوس لگتے ہیں اور کچھ دل کے جتنے بھی اچھے ہوں آپ کو اچھے نہیں لگتے - اسکی وجہ عموماََ اس کے متعلق آپ کے دماغ کا اس سے رابطہ کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے اسکی ڈی کوڈنگ میں آسانی یا مشکل آپ کی اس شخص سے محفوظ ہونے یا نہ ہونے کا اشارہ دیتی ہے۔ سوچ ایک توانائی ہے جو آپ کے دماغ سے پیدا ہوتی ہے اور آپ اسکے اثر میں رائے- سوچ - عمل سرانجام دیتے ہیں ۔ ایک ٹیلی پیتھ اپنی تربیت یا صلاحیت کے زیر اثر اس توانائی کو پہنچنے کی کوشش کرتا ہے ۔ اس کے لیئے اسے کوئی میڈیم درکار ہوتا ہے جو تصویر۔ آواز ۔لب و لہجہ کچھ بھی ایسا ہو سکتا ہے اس میں دیگرمعاملات بھی اثر انداز ہوتے ہیں ۔

اب آتے ہیں آپ کے بیان کردہ تجربہ کی روشنی میں یہ واضح مثال ہے غیر ارادی ٹیلی پیتھی کی جس میں عامل و معمول کسی کو بھی اندازہ نہیں کہ وہ دوسرے سے رابطے میں ہے مگر عامل اس توانائی کی درست تفکیک شفری --ڈی کوڈنگ-- کرنے میں کامیاب رہتا ہے اور اس واضح تفکیک کو سمجھ کر اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ اسے آپ روحانی کہ لیجئے - یا جذباتی تعلق - یا لہروں کا درست وقت پر درست طرح سے ملنا جیسے آپ کو درست لگے ہرصورت میں نتیجہ ایک ہی ہوگا ۔

ارواح کی فریکوئینسی کے متعلق عرض ہے کہ ارواح کو آپ اگر مذھب کے تناظر میں دیکھیں گے تو یہ وسیع بحث ہو جائے گی اور بحث در بحث میں ہماری مزاج سے بت پرست قوم تشدید سے کچھ نظریات کو رد اور کسی نظریئے کو قبول کرنے کی عادت میں مبتلا ہے- بالکل جیسے میرا فرقہ حق پر ہے اور باقی گمراہ و جہنمی ۔ اس لیئے ایسی بحوث میں مجھے پرچار کرنے کا شوق نہیں ہے -
 
البتہ سگنل کا دوبارہ حصول صرف محبت اور رابطے سے ممکن ہے اور جو تغیرات کسی روح پر گزرے ہیں انکے اثر سے اس میں ہونے والی تبدیلیوں کو سمجھنے یا انکے ساتھ متصل ہونے سے ہی ایسا ممکن ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ تغیرات آپ کی روح میں ہوئے ہوں تو ایسی صورت میں بھی ربط ہی واحد حل ہے
 

x boy

محفلین
اب تو مجھ پر بھی ٹیلی پیتھی کا اثر ہورہا ہے میں لڑی دیکھے بنا نہیں رہ سکا،،،
کرلو گل،،،،
 
Top