ٹیلیگرام کے لیے اردو ”بوٹ“ کی تجاویز

شکیب

محفلین
واٹس ایپ سے کئی گنا زیادہ بہتر اس ایپ یعنی ٹیلی گرام میں جتنی کسٹمائزیشن اور آٹومیشن کی سہولت ہے، اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ اس پر تصور سے زیادہ تعمیری کام کیا جا سکتا ہے۔
فی الحال ایک ہی آئیڈیا ذہن میں ہے، ورچول کلاس لی طرز کا۔ اس کے تعلق سے کچھ بوٹس کی تجاویز ذہن میں ہیں۔
ٹیلی گرام بوٹ کی مدد سے بہت سے کام آٹو میٹ کیے جا سکتے ہیں، رائے شماری ہو سکتی ہے، ترجمہ، ڈکشنری و تھیسارس، اور ہر وہ کام جو ایچ ٹی ایم ایل ۵ سے ممکن ہے بشمول گیمز ۔

تجویز ۱:
اردو لغت بوٹ
کسی سے بھی پرسنل یا گروپ چیٹ کرتے ہوئے کسی لفظ کا مطلب درکار ہونے ہر کسی ویبسائٹ پر جائے بغیر فقط ”بوٹ“ کو پکارا جا سکتا ہے۔ دوسری زبانوں کے لیے یہ بوٹ موجود ہیں۔

تجویز ۲:
عروض بوٹ
اے پی آئی موجود ہونے کی وجہ سے کام شاید آسان ہو۔ بحر و وزن سمجھانے کے لیے یا اصلاح سخن کے لیے کوئی گروپ میں انتہائی کارآمد ہو سکتا ہے۔ چیٹ کرتے کرتے @aruuzbot لکھا اور ساتھ میں مصرع جس کئ تقطیع چاہیے ۔
 
ربیع م

محفلین
ٹیلیگرام میں فارسی کے کچھ بوٹ تصویری متن کو تحریر میں کنورٹ کرنے کا کام بھی کرتے ہیں.
بدقسمتی سے پاکستان میں ٹیلیگرام بند ہے.
 
پاکستان میں ٹیلی گرام بینڈ ہے جناب.
 
ربیع م

محفلین
تھوڑی سی وضاحت پلیز
اصل میں اسے واتس ایپ کی طرح آسانی سے مانیٹر نہیں کیا جا سکتا اور اس کی پرائیویسی زیادہ بہتر ہے اس لیے دہشت گرد تنظیمیں باہمی رابطے اور پروپیگنڈہ کیلئے اس کا استعمال کرتی تھیں.
دہشت گرد تو اب بھی پراکسی وغیرہ استعمال کر کے اسے استعمال کر رہے ہیں البتہ عوام اس سے محروم ہیں.
 
جاسم محمد

محفلین
اصل میں اسے واتس ایپ کی طرح آسانی سے مانیٹر نہیں کیا جا سکتا اور اس کی پرائیویسی زیادہ بہتر ہے اس لیے دہشت گرد تنظیمیں باہمی رابطے اور پروپیگنڈہ کیلئے اس کا استعمال کرتی تھیں.
ٹیلی گرام کی انکرپشن واٹس ایپ سے زیادہ سیکیور ہے۔ اس پر بھیجے گئے پیغامات کو ٹریک کرنا حکومت کے لئے بہت مشکل ہے
 
ٹیلی گرام کی انکرپشن واٹس ایپ سے زیادہ سیکیور ہے۔ اس پر بھیجے گئے پیغامات کو ٹریک کرنا حکومت کے لئے بہت مشکل ہے
ایسا ہی ہے مگر وٹس ایپ کی اسپیڈ کافی تیز ہے مگر ٹیلی گرام کی وٹس ایپ کی نسبت اچھی خاصی کم ہے!
 
شکیب

محفلین
خیر سے کل ٹیلیگرام کا وکی پیڈیا کا صفحہ کھنگال ڈالا،کافی باتیں پتہ چلیں۔ میری رائے اب بھی وہی ہے،بلکہ کچھ اور اس کے حق میں ہوگئی ہے :پ۔ ایران کے بہت پنگے ہوئے ہیں ٹیلیگرام سے، پاکستان کا بس ایک بار ذکر ہے کہ بین ہے۔ بس!
دہشت گردوں والا پوائنٹ بھی قابلِ غور ہے۔
 
شکیب

محفلین
ٹیلیگرام میں فارسی کے کچھ بوٹ تصویری متن کو تحریر میں کنورٹ کرنے کا کام بھی کرتے ہیں.
بدقسمتی سے پاکستان میں ٹیلیگرام بند ہے.
فارسی والا یہ بوٹ ملا، زبردست کام کر رہا ہے، نمونہ دیکھیے:
laziness.jpg

يوتهایڈیٹوریل
کابلی کو بلا متی کا نام ندیں
ہم میں سے اکثر افراد کو اپنی ناکامیوں کو بدقسمتی اور مقدر کی خرابی کا نام دیتے ہیں حالانکہ یہ سراسر ہماری غلط حکمت عملی یا کابلیکے باعث سامنے آتی ہیں۔ دراصل بامتی صرف ایک بہتان ہوتا ہے جو کاہلوں کی طرف سے خدا پراگایا جا تا ہے۔ کمزور سوچ رکھنے والرقص اور سست الوجود دی ہمیشہ رب کریم سے ہی مول لیے رکھتا ہے۔ جبکہ اسکی بنیادی وجصرف انسان کی وہ غفلت ہے جس سے وہ اپنی خواہشات اور سہولیات کو بغیر محنت کیے حاصل کرنا چاہتا ہے۔ دنیامیں ہرتری یافتنص بہت محنت کے بعد اس مقام تک پہنچا ہوتا ہے جس کے نصیب پرکاہل لوگ رشک کررہے ہوتے ہیں۔ جب کہ رب کریم نے اس کا بل کو بھی باصلاحیت پیدا فرمایا ہوتا ہے۔ ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ انسان اپنے آپ میں ہمت پیدا کرے اور نیک نیتیکے ساتھ اپنے کام کو صرف سرانجام دے بلکہ مستقل مزاج بھی ہو۔ یہاں اس بات کو مدنظر رکھنا بھی بے حد ضروری ہے کہ دولت اور شہرت ہی کامیابی کی ضمانت نہیں بلکہ محنت کے بعد حاصل ہونے والی اجرت کم ہی کیوں نہ ہوانسان کو خدا کا شکر گزار بنادیتی ہے۔
حوریہ چوہدری
 
سعادت

تکنیکی معاون
اصل میں اسے واتس ایپ کی طرح آسانی سے مانیٹر نہیں کیا جا سکتا […]

ٹیلی گرام کی انکرپشن واٹس ایپ سے زیادہ سیکیور ہے۔ اس پر بھیجے گئے پیغامات کو ٹریک کرنا حکومت کے لئے بہت مشکل ہے
واٹس‌ایپ کی مانیٹرنگ اور ٹریکنگ سے آپ کی کیا مراد ہے؟ واٹس‌ایپ کے پیغامات تو اینڈ-ٹو-اینڈ انکرپٹڈ ہوتے ہیں۔

ٹیلی گرام کی انکرپشن واٹس ایپ سے زیادہ سیکیور ہے۔ […]
اِس کا کوئی حوالہ فراہم کیجیے۔ :) میں نے تو آج تک یہی پڑھا ہے کہ کرپٹوگرافی کے ماہرین ٹیلیگرام کے MTProto پروٹوکول کو (home-brewed اور غیر ثابت شدہ ہونے کی وجہ سے) تنقید کا نشانہ بناتے آئے ہیں (ایک مثال دیکھیے)، جبکہ واٹس‌ایپ میں مستعمل سِگنل پروٹوکول تحقیقی تجزیوں میں کافی اچھی کارگردگی دکھاتا آیا ہے (یہاں موجود لٹریچر ملاحظہ کیجیے۔)
 
محترمہ وی پی این کے ذریعے استعمال کریں ۔۔ اور یقیناً واٹس ایپ کے مقابلے زیادہ بہتر سروسز ہیں اس کی
میں بھی اسی کے ذریعے استعمال کرنے پر ہی یہ کہہ رہی ہوں کہ سپیڈ اتنی کم آتی ہے کہ وٹس ایپ ہی استعمال کرنا پڑتا ہے.
 
Top