ٹیسٹ کرکٹ‌کی عالمی ریکنگ

زین

لائبریرین
ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں چند رپال بیٹنگ اور مرلی دھرن باﺅلنگ میں سرفہرست
دبئی ........انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین عالمی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں شیونارائن چندرپال اورباﺅلنگ میں مرلی دھرن سرفہرست ہیں جبکہ ون ڈے کرکٹ کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں بیٹنگ میں دھونی اور باﺅلنگ میں نتھن بریکن سرفہرست ہیں۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین عالمی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں چندرپال پہلے، کمارا سنگا کارا دوسرے، پاکستان کے محمد یوسف تیسرے، مائیکل ہسی چوتھے، جے وردھنے پانچویں، پیٹرسن چھٹے، پونٹنگ ساتویں، یونس خان آٹھویں، گراہم ا سمتھ نویں اور وریندر سہواگ دسویں نمبر پر ہیں۔ باﺅلنگ میں مرلی دھرن پہلے، ڈیل سٹین دوسرے، سٹیورٹ کلارک تیسرے، مکھایا انتینی چوتھے، بریٹ لی پانچویں، سائیڈ باٹم چھٹے، ہربھجن سنگھ ساتویں، چمنداواس آٹھویں، شعیب اختر نویںاور مچل جانسن دسویں نمبر پر ہیں۔ ٹیسٹ آل راﺅنڈر میں جیکس کیلس پہلے، ڈینیل ویٹوری دوسرے، فلنٹوف تیسرے، براﺅ چوتھے، چمندا واس پانچویں، اورم چھٹے، عرفان ساتویں، وریندرسہواگ آٹھویں، کرس گیل نویں اور بریٹ لی دسویں نمبر پر ہیں۔ ون ڈے کرکٹ کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں بیٹنگ میں مہندراسنگھ دھونی پہلے، مائیکل ہسی دوسرے، گراہم سمتھ تیسرے، چندرپال چوتھے، کرس گیل پانچویں، یوراج سنگھ چھٹے، پونٹنگ ساتویں، پیٹرسن آٹھویں، محمدیوسف نویں اور سائمنڈز دسویں نمبر پر ہیں۔ باﺅلرز میں بریکن پہلے، ویٹوری دوسرے، مرلی دھرن تیسرے، مچل جانس چوتھے، کیل ملز پانچویں، سہیل تنویر اور سٹیورٹ براڈ مشترکہ طور پرچھٹے، جیکب اورم آٹھویں، جیروم ٹیلرنویں اور اینڈریو فلنٹوف دسویں نمبر پر ہیں جبکہ ون ڈے آل راﺅنڈرز کی فہرست میں جیکب اورم پہلے، فلنٹوف دوسرے، گیل اور شعیب ملک مشترکہ طور پر تیسرے، جیکس کیلس پانچویں، شاہد آفریدی چھٹے، یوراج ساتویں، شکیب الحسن آٹھویں، جے سوریا نویں اور سکاٹ سٹائرس دسویں نمبر پر ہیں۔
 
Top