ٹیسلا ماڈل تھری: پہلے دن لاکھ پری آرڈر

فاتح

لائبریرین
شروع میں امریکہ میں 7500 ڈالر کا الیکٹرک کار ٹیکس کریڈٹ بھی خریدنے والے کو ملے گا۔ یہ کریڈٹ اس وقت ختم ہو گا جب ٹیسلا کل 2 لاکھ گاڑیاں (تمام ماڈل ملا کر) بیچ چکی ہو گی۔
یعنی 27,500 ڈالرز میں ٹیسلا ماڈل 3 لی جا سکتی ہے۔ o_O
 
arifkarim

معطل
آپ کے لیے سپیشل آفر۔۔۔ صرف 35 ہزار ڈالرز میں
قیمت مناسب ہے البتہ ٹیسلا کار شاید ہر ملک و موسم کیلئے ٹھیک نہیں۔ سردپہاڑی علاقوں میں چڑہائی کی وجہ سے موٹر کا ایفکٹ بڑھ جاتا ہے اور بیٹری جلدی ڈرین ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسوقت ٹیسلا ہمارے ہاں صرف شہری علاقوں تک محدود ہے۔ دور دراز علاقوں میں رہنے والے ٹیسلا نہیں چلا سکتے۔
 
زیک

مسافر

پہاڑی پر چڑھتے ہوئے جو زیادہ انرجی استعمال ہوتی ہے وہ اترتے ہوئے ریجنریٹو بریکنگ سے ریکور ہو جاتی ہے۔
 
یاز

محفلین
پہاڑی پر چڑھتے ہوئے جو زیادہ انرجی استعمال ہوتی ہے وہ اترتے ہوئے ریجنریٹو بریکنگ سے ریکور ہو جاتی ہے۔

مسئلہ تب ہو گا جب ٹاپ پہ جا کے رہنا ہو، اور عنقریب نیچے اترنے کا کوئی پلان نہ ہو۔
ویسے یہ بھی ایک عجب کیفیت ہو گی کہ انسان کو علم یا احساس ہو کہ کتنی مخفی توانائی جمع کر کے بیٹھا ہوں۔
 
یاز

محفلین
پھر اوپر چارج کر سکتے ہیں

وہ تو ٹھیک، لیکن اس صورت میں ری جنریٹیو بریکنگ بے کار جائے گی۔ ویسے اگر چڑھائی چڑھنے کے بعد وہاں زیادہ گاڑی چلانے کا امکان یا پلان نہ ہو تو اترائی کا انتظار کرنا بھی ایک درست اقدام ہو سکتا ہے ری چارج کرنے کی بجائے۔
 
قیمت مناسب ہے البتہ ٹیسلا کار شاید ہر ملک و موسم کیلئے ٹھیک نہیں۔ سردپہاڑی علاقوں میں چڑہائی کی وجہ سے موٹر کا ایفکٹ بڑھ جاتا ہے اور بیٹری جلدی ڈرین ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسوقت ٹیسلا ہمارے ہاں صرف شہری علاقوں تک محدود ہے۔ دور دراز علاقوں میں رہنے والے ٹیسلا نہیں چلا سکتے۔
اگر اسلام آباد بھیجیں تو یہ گاڑی آپ کو کتنے میں پڑے گی؟
 
زیک

مسافر
کیا تمام انرجی ریکور ہو جاتی ہے؟ کچھ نہ کچھ لاس تو ہوگا۔
ظاہر ہے
وہ تو ٹھیک، لیکن اس صورت میں ری جنریٹیو بریکنگ بے کار جائے گی۔ ویسے اگر چڑھائی چڑھنے کے بعد وہاں زیادہ گاڑی چلانے کا امکان یا پلان نہ ہو تو اترائی کا انتظار کرنا بھی ایک درست اقدام ہو سکتا ہے ری چارج کرنے کی بجائے۔
اگر پہاڑی علاقے میں سردی ہو تو بیٹری کو گرم کرنے اور گاڑی کو گرم رکھنے میں بھی بیٹری خرچ ہوتی ہے۔
 
arifkarim

معطل
اگر پہاڑی علاقے میں سردی ہو تو بیٹری کو گرم کرنے اور گاڑی کو گرم رکھنے میں بھی بیٹری خرچ ہوتی ہے
بالکل اور اسی لئے یہاں کی مقامی آبادی سردیوں میں بجلی والی کوئی بھی گاڑی زیادہ سفر کیلئے استعمال نہیں کر سکتی۔ ہیٹر آن کرتے ہی بیٹری جواب دے دیتی ہے۔
 
یاز

محفلین
قومی اسمبلی، پارلیمنٹ لاجز، ججز کالونی وغیرہ وغیرہ :p

پاکستان میں یہ گاڑی ۲۱۱۴ میں بھی نہیں چلنے والی :)

مؤجدِ وقت، حکیم التھرموڈائنیمکس قبلہ آغا وقار صاحب ہیں نا بھائی۔
یہ ٹیسلا والوں نے بھی انہی کی ٹیکنالوجی کا سرقہ کیا ہے شاید۔
:biggrin:
شنید ہے کہ آج کل آلو کے چھلکے سے گاڑی چلانے پہ تجربات کر رہے ہیں اور منزل کے کافی قریب ہیں۔
 
Top