ٹیبز/ اور ٹیبز پر لکھی تحریر مکمل دکھائی نہیں دیتی

راقم

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ !
میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ میں جب کوئی پیغام لکھتا ہوں یا تدوین کرتا ہوں تو نیچے دیے گئے دو ٹیبز میں سے کوئی بھی مکمل نظر نہیں آتا ۔ اس وجہ سے ٹیبز پر لکھے الفاظ بھہ نہیں پڑھے جاتے ۔ اسی طرح صفحے کے بالکل اوپر بنے ٹیبز بھی نصف سے کم نظر آتے ہیں اس لیے ان پر لکھی تحریر بھی پڑھنا مشکل ہے ۔ میں سام سنگ ٹیب 4 استعمال کرتا ہوں ۔
میں نے فانٹ کا سائز بہت کم کر کے بھی دیکھ لیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ میں چاہتا ہوں کہ ٹیبز پر لکھی تحریر پڑھی جا سکے ، بے شک سائز کم ہی ہو ۔
براہ مہربانی اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد فرمائیے ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جی سر ! لیکن کیسے کروں یہ سمجھ نہیں آتی ؟
پہلے سکرین شاٹ کو سیو کریں اور کسی فوٹوز مینیجمنٹ والی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیں۔ مثلاًً فلیکر فیس بک وغیرہ ۔
وہاں سے اس تصویر کا پبلک لنک ( رائٹ کلک کر کے کاپی لنک ایڈریس وغیرہ سے) حاصل کریں ۔
اس لنک کو اپنے مراسلے کی ٹول بار میں سے تصویر والا بٹن دبائیں اور حاصل کردہ لنک کو پیسٹ کردیں۔
اس طرح تصویر یہاں آجائے گی ۔
 

راقم

محفلین
بہت شکریہ سر !
اب سکرین شاٹس شیئر کرتا ہوں ۔
story.php
 

راقم

محفلین
میں نے تو فونٹ کا سائز extra small بھی رکھ کر دیکھ لیا لیکن محفل کے ٹیبز پر کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ ٹیبز پر تحریر بالکل اسی طرح ہے ۔
 

اسد

محفلین
براؤزر کی سیٹنگز کا مسئلہ لگتا ہے، شاید پیج زوم کا مسئلہ ہے۔ اگر صرف فونٹ بڑا ہوتا تو محفل کا لوگو درست نظر آنا چاہیے تھا۔
 

اسد

محفلین
13892007_1368597403167772_8425358343797506712_n.jpg


13934992_1368597686501077_7004055625398834478_n.jpg


براؤزر کی سیٹنگز کا مسئلہ لگتا ہے، شاید پیج زوم کا مسئلہ ہے۔ اگر صرف فونٹ بڑا ہوتا تو محفل کا لوگو درست نظر آنا چاہیے تھا۔
 
Top