ٹوئنٹی 20 فن گیم : یونس کے بیان پر آئی سی سی کارروائی کرسکتی ہے

فخرنوید

محفلین
یونس خان کی انگلینڈ سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں صاف گوئی نے گوروں کو بھی حیرت زدہ کردیا۔ ان کے بعض جملے قابل اعتراض بھی تھے جس پر ان کے خلاف آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے تحت کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ فن گیم ہے۔ میں اسے سنجیدگی سے نہیں لیتا اور تماشائیوں کی کرکٹ قرار دیتا ہوں، اصل کرکٹ ٹیسٹ اور ون ڈے ہے۔ چوں کہ ٹیم ہاری ہے، اس لئے تنقید ہورہی ہے۔ ابھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے۔ پاکستان کے لئے چانس موجود ہے۔ ٹیم سپرایٹ مرحلے میں کوالی فائی نہ کرسکی تب بھی اسے تباہ کن تو قرار نہیں دیا جاسکتا لیکن افسوس ضرور ہوگا۔ انگلش صحافیوں کو سب سے زیادہ حیرت اس بات پر ہوئی کہ یونس خان ہر جواب کے بعد ہنس رہے تھے۔ ان کے جوابات بھی سیاق و سباق سے ہٹ کرتھے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے میچوں میں ٹیم کی کارکردگی کا انحصار سنیئر کھلاڑیوں پر ہوگا، ہماری فیلڈنگ ہمیشہ سے ایسی ہی رہی ہے، بدقسمتی سے کچھ کھلاڑی فارم میں نہیں ۔ ہوسکتا ہے کہ اگلے میچ میں شاہد آفریدی ہی سنچری بنادے۔

بشکریہ: گوجرانوالہ نیوز
 
فخرنوید

محفلین
پاکستان کس طرح سپر ایٹ مرحلے تک پہنچ سکتا ہے​

آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی20کرکٹ کے گروپ بی سے انگلینڈ کی ٹیم نے اگلے مرحلے کے لئے کوالی فائی کرلیا ہے۔ پاکستان ٹیم اسی صورت میں سپرایٹ تک پہنچ سکتی ہے کہ وہ پہلے بیٹنگ کرے اور 25 یا زائد رنز سے کامیاب ہو ۔ اگر ہالینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتی ہے۔ تو پاکستان کی ٹیم اس طرح کوالی فائی کرسکتی ہے۔ اگر ہالینڈ120 رنز بناتا ہے تو پاکستان کو یہ ہدف16.2اوورز ، 130رنز کا ہدف 16.4اوورز، 140کا ٹارگیٹ 17اوورز، 150 کا ہدف17.1اوورز، 160 رنز کا ہدف 17.2اور 170کا ہدف 17.3 اوورز میں عبور کرنا ہوگا۔ اس وقت پاکستان کا رن ریٹ منفی ہے۔

بشکریہ: گوجرانوالہ نیوز
 
فہیم

لائبریرین
یہ بات تو ایسی ہے کہ پی سی بی کو فوراً اس پر ایکشن لینا چاہیے۔
اور یونس خان پر سزا کے طور پر بھاری جرمانے اور کچھ عرصے کے لیے پابندی لگادینی چاہیے۔

جیسا کہ آسٹریلیا نے اینڈریو سائمنڈ کے ساتھ کیا کہ نہ صرف اس کو واپس بھیج دیا بلکہ شاید اس کا کنٹریکٹ بھی منسوخ کردیا۔
 
مغزل

محفلین
یونس خان کی انگلینڈ سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں صاف گوئی نے گوروں کو بھی حیرت زدہ کردیا۔ ان کے بعض جملے قابل اعتراض بھی تھے جس پر ان کے خلاف آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے تحت کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ فن گیم ہے۔ میں اسے سنجیدگی سے نہیں لیتا اور تماشائیوں کی کرکٹ قرار دیتا ہوں، اصل کرکٹ ٹیسٹ اور ون ڈے ہے۔ چوں کہ ٹیم ہاری ہے، اس لئے تنقید ہورہی ہے۔ ابھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے۔ پاکستان کے لئے چانس موجود ہے۔ ٹیم سپرایٹ مرحلے میں کوالی فائی نہ کرسکی تب بھی اسے تباہ کن تو قرار نہیں دیا جاسکتا لیکن افسوس ضرور ہوگا۔ انگلش صحافیوں کو سب سے زیادہ حیرت اس بات پر ہوئی کہ یونس خان ہر جواب کے بعد ہنس رہے تھے۔ ان کے جوابات بھی سیاق و سباق سے ہٹ کرتھے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے میچوں میں ٹیم کی کارکردگی کا انحصار سنیئر کھلاڑیوں پر ہوگا، ہماری فیلڈنگ ہمیشہ سے ایسی ہی رہی ہے، بدقسمتی سے کچھ کھلاڑی فارم میں نہیں ۔ ہوسکتا ہے کہ اگلے میچ میں شاہد آفریدی ہی سنچری بنادے۔

بشکریہ: گوجرانوالہ نیوز

ہاہاہاہ ۔۔ ’’ ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات ‘‘ ۔۔ بلکہ کہا جاسکتا ہے کہ ’’ پوت کے پاؤں پالنے میں ہی نظر آجاتے ہیں ‘‘ :rollingonthefloor:
شکریہ ’’ گوجرانوالہ نیوز ‘‘
 
Top