ٹانگ کاٹ کو دال دالے

گدھے کے گوشت کی مقبولیت سے کچھ دن پہلے کا ذکر ہے ہمارے ایک حیدرآبادی دوست نےہمیں یہ لطیفہ سنایا۔

گوش والے غفور بھئی کی ایک ٹانگ نیلی ہوگئی کتے۔

اُنے ڈاکٹر کے پاس گیا۔

ڈاکٹر: زہر پھیل گیا۔ ٹانگ کاٹنا پڑتا۔

کچھ دن بعد آپریشن ہوا اور غفور بھائی کی ٹانگ کاٹ دئیے۔

کچھ دن بعد دوسری ٹانگ بھی نیلی ہوگئی۔

ڈاکٹر: زہر زیادہ پھیل گیا۔ دوسری ٹانگ بھی کاٹنا پڑتا۔

دونوں ٹانگاں کاٹ کے نخلی ٹانگاں لگادئیے۔

کچھ دن بعد بولے تو نخلی ٹانگ بھی نیلی پڑ گئی۔

ڈاکٹر: اب تماری بیماری سمجھ میں آگئی غفور بھائی!۔تماری لنگی کا رنگ نکل رئیے کتے۔
 
آوازِ دوست

محفلین
ڈاکٹر صاحبان کی معاملہ فہمیاں بڑے بڑے گُل کھِلاتی ہیں جو اکثر رحلت یافتہ مریضوں کی آخری رسومات میں کام آتے ہیں :)
 
نکتہ ور

محفلین
گدھے کے گوشت کی مقبولیت سے کچھ دن پہلے کا ذکر ہے ہمارے ایک حیدرآبادی دوست نےہمیں یہ لطیفہ سنایا۔

گوش والے غفور بھئی کی ایک ٹانگ نیلی ہوگئی کتے۔

اُنے ڈاکٹر کے پاس گیا۔

ڈاکٹر: زہر پھیل گیا۔ ٹانگ کاٹنا پڑتا۔

کچھ دن بعد آپریشن ہوا اور غفور بھائی کی ٹانگ کاٹ دئیے۔

کچھ دن بعد دوسری ٹانگ بھی نیلی ہوگئی۔

ڈاکٹر: زہر زیادہ پھیل گیا۔ دوسری ٹانگ بھی کاٹنا پڑتا۔

دونوں ٹانگاں کاٹ کے نخلی ٹانگاں لگادئیے۔

کچھ دن بعد بولے تو نخلی ٹانگ بھی نیلی پڑ گئی۔

ڈاکٹر: اب تماری بیماری سمجھ میں آگئی غفور بھائی!۔تماری لنگی کا رنگ نکل رئیے کتے۔
یہ غفور بھئی گدھے تو نہیں رہتے نا ؟ انسان ہی ہوتے جو ٹانگاں کاٹ کاٹ بیچ رئے
 
x boy

محفلین
لاہور والے تو اس جرم کو پکڑ کر اسے ختم کرنے میں لگ گئے، ان کی فکر کریں جن کو ابھی تک پتہ نہیں کہ وہ کیا کھا رہے ہیں!!

لاہور والی،،، والے تو پہلے بھی تھے لیکن لاہور والی نے کام دکھایا،،،

http://urdu.alarabiya.net/ur/middle...اشندے-کتے،-گدھے-اور-بلیاں-کھانے-پر-مجبور.html
 
آخری تدوین:
Top