ٹائپوگرافی ٹیم اور ڈاؤنلوڈ سیکشن

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
ابھی جواد کے توجہ دلانے پر میں نے دیکھا کہ ٹائپوگرافی ٹیم کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں پرمیشن درست نہیں تھے جنہیں میں نے ٹھیک کر دیا ہے۔ اب آپ نہ صرف ڈاؤنلوڈ سیکشن سے فائلیں ڈاؤنلوڈ اور وہاں فائلیں اپلوڈ کر سکتے ہیں بلکہ آپ کی اپلوڈز کو اب کسی اپروول کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ آپ اپنی اپلوڈ‌ کردہ فائلوں کو خود سے ایڈٹ بھی کر سکتے ہیں۔
ہم نے آپ کے لیے نوری نستعللیق پراجیکٹ کے سلسلے میں ایک علیحدہ ایف ٹی پی سپیس کا بندوبست بھی کر دیا ہے جس کی تفصیل میں آپ دوستوں کو بذریعہ ذاتی پیغام ارسال کر دوں گا۔
والسلام
 

شاکرالقادری

لائبریرین
شکریہ نبیل ! مجھے بھی یہ مسئلہ درپیش تھا کہ میں وہاں فونٹ اپلوڈ نہیں کر پا رہا تھا مجبورا مجھے وہاں تازہ ترین دو فونٹس کے روابط اپلوڈ کرنا پڑے ۔
 

arifkarim

معطل
کیا ڈاون لوڈ سیکشن میں‌ ہمارے پراجیکٹ کے نام کا ایک الگ حصہ بنایا جاسکتا ہے۔ جہاں اپلوڈ کی جانے والی فائیلیں خفیہ ہوں؟
 
Top