٭عید پر روزہ دار افراد کھانے پینے میں خصوصی احتیاط برتیں :حکیم خالد٭

hakimkhalid

محفلین

٭روزے رکھنے سے جسمانی اعضاء کو ملنے والی شفا یکدم بسیار خوری سے ضائع ہوسکتی ہے٭

٭رمضان کریم کے نظم و ضبط کو قائم رکھ کر مستقل صحتمند رہا جا سکتا ہے٭

مہینہ بھر روزے رکھنے کے بعد معدہ 'جگر'انتڑیوں 'گردوں 'پٹھوں اور جسم کے دیگر اعضاء کو مختلف امراض سے شفااورجو آرام میسر آتا ہے بعض افراد اسے ایک ہی دن میں خوب کھاپی کرضائع کر بیٹھتے ہیں اورعید کے دن مرغن غذائیں مثلاًروسٹ' بروسٹ'تکے 'کباب'کڑاہی گوشت'ہریسہ'قورمہ'بریانی'حلوہ پوری'قتلمہ'کیک 'مٹھائیاں وغیرہ اورکولا مشروبات کا بے انتہا استعمال کرکے بیمار ہوجاتے ہیں۔ ہمیں ایک ماہ تک اپنے جملہ اعضاء کو آرام دینے کے بعد زود ہضم غذا کی ضرورت ہوتی ہے لہذا یکدم بہت زیادہ مرغن غذاؤوں کے استعمال سے بچیں۔عید کے دن ناشتے میں دودھ سویاں'دوپہرکو سبزی گوشت جبکہ رات کو بھی سادہ غذا کا استعمال کریں اس دوران موسمی پھلوں کا استعمال نیزکولا مشروبات کی جگہ فریش جوسز زیادہ سود مند ہیں۔یاد رہے کہ بسیارخوری صحت کےلئے سخت نقصان دہ ہے اعصابی بیماریاں'دماغی کمزوری'ہائی بلڈ پریشر'شوگراور پیٹ کی متعدد امراض زیادہ کھانے سے ہی پیدا ہوتی ہیں رمضان المبارک ہمیں جو نظم وضبط اور اعتدال سکھاتا ہے رمضان کریم کے بعد بھی اسی تسلسل کو قائم رکھ کر ہم مستقل صحت مند رہ سکتے ہیں۔

:):):)میری طرف سے تمام اراکین اردو محفل دیگر قارئین’زائرین’تارکین وطن اورتمام امت مسلمہ کو عید مبارک:):):)
 
Top