ٔسوھن حلوہ

اشتیاق علی

لائبریرین
ٔسوھن حلوہ
اجزا:
گندم کا نشا ستہ 500 گرام
بادام 150 گرام
پانی 2 کلو
چھوٹی الائچی دس عدد (پیس کر)
جاوتری چوتھائی چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
بناسپتی گھی پانچ سو گرام
چینی دو کلو
اخروٹ کی گری 125گرام
جائفل (پیس کر ) ایک عدد
ٹاٹری 4 گرام
زردے کا رنگ چوتھائی چائے کا چمچ

ترکیب
دنشاستہ کوٹ کر باریک پیس لیں اور دو کلو پانی میں آدھے گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔ پھر اس میں چینی ، ٹاٹری، جائفل ، جاوتری ، چھوٹی الائچی اور زردے کا رنگ شامل کر کے چولہے پر چڑھا دیں اور چمچہ مسلسل چلاتے جائيں۔ جب پک کر لئی کی طرح گاڑھا ہو جائے تو اس میں بناسپتی گھی تھوڑا تھوڑا کر کے شامل کرنا شروع کر دیں۔ جب آمیزہ گھی چھوڑنے لگے اور پتیلی کے کناروں سے الگ ہو جائے تو اسے کسی بڑے سائز کی ٹرے میں سطح جکنی کر کے الٹ دیں اور چپٹے چمچے سے سطح برابر کر کے اخروٹ کی گری اور بادام ثابت ہی اوپر لگا دیں۔ تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر ٹکڑے کاٹ لیں۔ لذت سے بھر پور سوھن حلوہ تیار ہے۔
ٕ
 
Top