صابرہ امین

لائبریرین
Love is an intense
۔ psychological experience .
It can consume lots of energy and trigger feelings of infatuation, passion,
The emotion of love is complex that is hard to define
An excellent poetry written by you
Love you and really miss you
May Allah’s blessings be with you always. Aameen​
My dear Seema Aapa,
You have defined "love" very well. You are absolutely right that it is a psychlogical exrerience. You never realize how it changes your inner self for someone.
I love you too!
And I miss you too! Will call you up someday to have a little chat with you. Loving people like you are hard to find these days. I
feel lucky that I know somebody like you.

:love::love::love:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آپ کی حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ!
آپ، محمد وارث صاحب اور استاد محترم میں یہ قدر مشترک ہے کہ آپ لوگ ہم جیسے چھوٹوں کی طرف بڑا سا ہاتھ بڑھا تے ہیں۔ چھوٹے سے مراد ہم جیسے کم علم۔ اللہ آپ لوگوں کو سلامت رکھے۔ آمین

شکر ہے آپ نے اپنے مخصوص انداز میں نہیں کہا کہ،
صابرہ امین، آپ غزل کے روایتی مضامین سے ہٹ کر بھی کچھ کہا کیجیے۔:D
ارے بھئی اتنی انکساری اور خاکساری بھی ٹھیک نہیں ہوتی ۔ آپ کی نظم بہت اچھی ہے ۔ تبصرہ اس لیے نہیں لکھا کہ میں اردو محفل پر اردو کے علاوہ کسی اور زبان میں نہیں لکھتا ۔(ویسے بھی اردو محفل کا سافٹویئر انگریزی کو سپورٹ نہیں کرتا ۔ تمام حروف آپس میں جڑ جاتے ہیں اور کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔) ۔
آپ اپنی نظم کسی انگریزی شاعری کی ویبگاہ پر ضرور لگائیے اور مجھے اس کا ربط بھیجیے ۔ ایک زمانہ تھا کہ میں بھی انگریزی میں نظمیں لکھا کرتا تھا ۔ یہاں امریکا میں اکثر مقامی لائبریریوں میں ہر مہینےیا ہر دو تین ماہ بعد ایک
poetry-reading کی شام ہوتی ہے یعنی مشاعرہ ۔ بہت سالوں پہلے میں نے بھی ایک دو بار ان محفلوں میں شرکت کی ۔ مجھے یقین ہے کہ ایسی ہی سرگرمیاں کینیڈا کی لائبریریوں میں بھی ہوتی ہوں گی۔ اگر فرصت میسر ہو تو ان میں شرکت کے بارے میں سوچیے اور کناڈویوں کو اپنی خوبصورت نظموں سے حیران کردیجیے ۔ :)
ویسے یہ مراسلہ لکھنے کے بعد ایک خیال ذہن میں آرہا ہے کہ کبھی انگریزی مشاعرے کی روداد لکھنا چاہیے اور اس کا تقابل اردو مشاعرے سے کرنا چاہیے ۔شاید دلچسپ بات ہوگی ۔

اور ہاں۔ سرگوشی سے غلیل کا کام لینے کا بہت شکریہ! :) غُلّہ زیادہ زور سے تو نہیں لگا لیکن پھر بھی مؤثر ثابت ہوا اور نتیجتاً اتنا لمبا مراسلہ وجود میں آگیا ۔:grin:

نظم کے لیے بہت ساری داد و تحسین ! اس کا انگریزی ترجمہ آپ خود کرلیجیے۔:)
 
نظم کو سراہنے پر بہت ممنون ہوں۔ جزاک اللہ

جی حروف کے درمیان فاصلہ نہ ہونے کے باعث پڑھنا انتہائی تکلیف دہ ہو گیا ہے۔ پتہ نہیں یہ سب کیسے ٹھیک ہو گا۔
فیس بک پر کئی ایک انگریزی فورمز کووڈ کے دنوں میں جوائن کیے تھے۔ ایک اکاؤنٹ اسی مقصد کے لیے بنایا تھا جس کا پاس ورڈ یاد نہیں مگر جلد پاسورڈ بھول جانے کے آپشن سے اکاؤنٹ ریکوور کرتی ہوں۔ ابھی فرصت بھی نہیں۔ بعد میں دیکھوں گی۔ ان شا اللہ
جی خوش قسمتی سے ایک اچھی لائبریری ہے گھر سےچند قدم کے فاصلے پر۔ مگر فرصت نہیں ہے۔ بچے بہت جاتے ہیں۔ میں نے بس کارڈ بنوا لیا ہے مگر جانا نہیں ہوتا۔کچھ عرصے بعد ایسا ممکن ہو پائے گا۔
آپ بھی اپنی نظمیں اگر ممکن ہو تو شیئر کیجیے۔
اور ہاں، اگر انگریزی مشاعرے کی روداد لکھیں تو پیشگی شکریہ قبول کیجیے۔
 
آخری تدوین:

بد/خوش قسمتی سے میں فیسبک پر نہیں ہوں اور نہ وہاں جانے کا ابھی کچھ ارداہ ہے ۔ اگر آپ کہیں تو میں ایک دو ویبگاہیں بتا سکتا ہوں کہ جہاں آپ رکن بن کر اپنی انگریزی نظمیں شائع کرسکتی ہیں ۔ جہاں تک فرصت کا تعلق ہے تو میں خود اس بات کا سختی سے قائل ہوں کہ کام اورگھربار کی ذمہ داریاں زندگی کی اولین ترجیحات ہونی چاہئیں ۔ میں تو شعر و ادب کو صرف مشغلے کی حد تک رکھتا ہوں ۔ جب آپ کو فرصت اور ذہنی یکسوئی میسر آئے تو اس بارے میں غور کیجے گا۔ اللہ کریم نے آپ کو بہت قابل اور کثیرالجہت شخصیت دی ہے ۔ اردو اور انگریزی دونوں میں لکھنے کی صلاحیت کو کام میں لائیے گا۔ ان شاءاللہ مثبت نتائج حاصل ہونگے اور آپ بہت آگے تک جائیں گی۔

بہت اچھی بات ہے ۔ اگر لائبریری کے اندر کافی شاپ ہو تو میں تو بہت آرام سے پورا دن لائبریری میں گزار سکتا ہوں ۔ :)

اردو محفل پر تو اردو کے علاوہ اور کسی زبان کی تخلیقات لگانے کا ارادہ نہیں ہے ۔ ویسے بھی انگریزی کی نظمیں کسی پرانے لیپ ٹاپ کی ہارڈ ڈرائیو میں کہیں پڑی ہوں گی ۔ جب کبھی کہیں شائع کرنے کا ارادہ ہوا تو ڈھونڈنا پڑیں گی ۔ انگریزی شاعری ترک کیے دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزرا۔ اب تو بس کبھی کبھار بہت قریبی عزیز از جان دوستوں کے مختصر سے پوئٹری گروپ میں تفننِ طبع کے لیے کوئی لمِرک لکھ کرپیش کردیتا ہوں ۔:)

انگریزی مشاعرے کی روداد لکھنے کا ارادہ سا تو ہو رہا ہے ۔ جب کبھی رگِ شرارت پھڑک اٹھی تو کچھ نہ کچھ لکھا جائے گا ۔ پیشگی شکریے کا پیشگی شکریہ! :D
 
جی بالکل آپ ویبگاہ کے بارے میں آگاہ کیجیے۔ جب جب فرصت ملے گی تو دیکھتی ہوں۔
آپ کی حوصلہ افزا کلمات اور حسن ظن کا تہہ دل سے شکریہ۔ آپ ایک اچھے بلکہ بڑے انسان ہیں۔ آپ کے الفاظ ہم جیسے نو آموز لکھاریوں کے لیے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے۔ جزائے خیر دے۔ آمین
 
Top