وی بلیٹن کے نئے ورژن پر اپگریڈ مکمل!

ابوشامل

محفلین
نبیل صاحب بہت بہت مبارک ہو، پی ایچ پی بی بی سے وی بلیٹن پر منتقلی کی طرح یہ قدم بھی انقلابی ثابت ہوگا۔
 
نبیل بھیا! صبح تک کافی مشکلات درپیش تھیں فورمز کو استعمال کرنے کے سلسلہ میں پر اب اے۔ون ہے :thumb:
مبارک ہو۔
 

arifkarim

معطل
اب یہ فارم یقینا اردو کا بہترین فارم ثابت ہوگا۔ اسکے موڈز اور ہیکز اپڈیٹ ہونے میں‌کتنا وقت لگے گا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف، پرانے موڈز کو اپڈیٹ کرنے اور نئے ہیک شامل کرنے پر تو کام چلتا رہے گا۔ آپ کو اگر کسی موڈ کی کمی محسوس ہو رہی ہے تو بتائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ بہت اچھا کام ہوا ہے۔ بہت بہت مبارک ہو نبیل بھائی۔

میرے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہو رہا ہے کہ صفحہ دیر سے کھل رہا ہے۔ یہ میرے ساتھ ہی ایسا ہے یا باقی اراکین کو بھی یہی مسئلہ درپیش ہے۔
 

arshadmm

محفلین
محفل کو مزید خوبصورت بنانے پر میری طرف سے دلی مبارک باد قبول فرمائیں۔
 

arshadmm

محفلین
اب یہ فارم یقینا اردو کا بہترین فارم ثابت ہوگا۔ اسکے موڈز اور ہیکز اپڈیٹ ہونے میں‌کتنا وقت لگے گا؟

نہ نہ عارف بھائی سچ مانیں تو یہ پہلے ہی سے اردو کا بہترین فورم ہے۔۔۔ بہترین محفل اور بہترین لوگ اور بہترین موضوعات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

تعبیر

محفلین
بہت بہت شکریہ نبیل ابھی تک تو اچھا لگ رہا ہے ۔ نیچے نیچے سے تو اپنا اپنا فارم لگ رہا ہے پر اوپر سے کچھ انجان سا کہ محفل کا بینر نہیں لگا ہوا ۔ وی بلٹن لکھا ہوا ہے بس
 
ماشاء اللہ بہت اچھا کام ہوا ہے۔ بہت بہت مبارک ہو نبیل بھائی۔

میرے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہو رہا ہے کہ صفحہ دیر سے کھل رہا ہے۔ یہ میرے ساتھ ہی ایسا ہے یا باقی اراکین کو بھی یہی مسئلہ درپیش ہے۔

جی میرے پاس بھی فورم کے صفحات آہستہ کھل رہے ہیں
 
Top