وی بلیٹن کے نئے ورژن پر اپگریڈ مکمل!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

محفل فورم کو وی بلیٹن کے نئے ورژن (3.7) پر کامیابی سے اپگریڈ کر دیا گیا ہے۔ ابھی مجھے یہ روح افزا خبر ملی ہے کہ آج ہی وی بلیٹن کا نیا ورژن (3.7.1) بھی دستیاب ہو گیا ہے۔ لیکن اس پر اپگریڈ کرنے کے بارے میں میں بعد میں سوچوں گا۔ ویسے بھی یہ ایک maintenance ریلیز ہے اور اس پر اپگریڈ کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

آپ نوٹ کریں گے کہ اپگریڈ کے دوران فورم پر کافی اکھاڑ پچھاڑ ہوئی ہے۔ آپ کو جہاں نئی فیچرز کا عادی ہونے میں وقت لگے گا، وہاں آپ کو کچھ مسائل کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔ میں اپگریڈ کے بعد فورم کے آپریشن اور اس کے نئے ترجمے سے متعلق علیحدہ تھریڈ شروع کر دوں گا تاکہ اس سے متعلق سوال و جواب کیے جا سکیں۔ اس کے علاوہ میں ایک علیحدہ تھریڈ میں پرانے ہیکس کو اپگریڈ کرنے اور پرانی کچھ سیٹنگز کو ریسٹور کرنے کے بارے میں بھی اطلاع دیتا رہوں گا۔

میں امید کرتا ہوں کہ آپ دوستوں کو فورم کی نئی فیچرز پسند آئیں گی اور ہم اس سلسلے میں آپ کی تجاویز اور آراء کے منتظر رہیں گے۔

والسلام
 

فہیم

لائبریرین
اپگریڈ پر مبارک باد
نئے فیچرز کے بارے میں کچھ معلومات عنایت ہوں:)
 

ماوراء

محفلین
نبیل بھائی۔ ذاتی پیغامات نہیں جا رہے۔
یہ میسج آ رہا ہے۔
Your submission could not be processed because a security token was missing or mismatched.

If this occurred unexpectedly, please inform the administrator and describe the action you performed before you received this error.
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے imageshack کی ٹول بار کو پوسٹ پیج سے ہٹا دیا ہے۔ مجھے ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے اس کی وجہ سے پوسٹ پیج بہت سست رفتار ہو رہا ہے۔
 

زیک

مسافر
ماوراء: web 2.0 blue اور red سٹائلز میں کچھ مسئلہ ہو رہا ہے۔ Default سٹائلز میں سے کوئ سیلکٹ کر لیں تو کام صحیح ہو گا۔
 

ایم اے راجا

محفلین
جب پوسٹ میں اضافی اختیارات پر کلک کرت ہیں تو یہ پیغام آرہا ہے۔
Your submission could not be processed because a security token was missing or mismatched.

If this occurred unexpectedly, please inform the administrator and describe the action you performed before you received this err
اور آئی ڈی کے ساتھ خوش آمدید بھی نہیں نظر آ رہا ہے، باقی پوسٹ کی رفتار تیز ہو گئی ہے، اور ہاں ہر پیج جب میں کھول رہا ہوں تو ارر ان پیج کا پیغام آرہا ہے۔
 
اوپری نیویگیشن بار میں دائیں طرف Home اور Forums کے روابط ہیں جو کہ دونوں ہی یکساں ربط سے منسلک ہیں۔ نیز ان کا ٹرانسلیشن بھی نہیں ہوا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
کافی اچھے فیچرز ہیں نئے ورژن میں، گروپ بنانے کی ابتداء کر دی ہے :)

ٹیگ کا فیچرر بھی بہت مفید ہوگا، نئے پیغام کے ساتھ آپشن آ رہا ہے لیکن ابھی پہلے پیغامات کو مدون کرتے ہوئے ٹیگ کا فیچر نظر نہیں آ رہا۔

اور ایک بات کہ محفل کے جو اعداد و شمار تھے وہ کہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔
 

بلال

محفلین
تمام اہلیانِ محفل کو اپگریڈیشن مبارک ہو۔۔۔ اور خاص طور پر نبیل بھائی کو۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
میں دوسری جگہ کچھ مسائل کا ذکر کر چکا ہوں۔
پہلے بھی ڈاؤن لوڈ کا کوئی ربط یہاں کسی صفحے پر نہیں تھا۔ اب اس کا اضافہ کر دیا جائے۔
دوسرے کسی صفحے میں کنٹرول پینل کا ربط غلط دیا گیا ہے۔ یہ یوں نظر آتا ہے
http://urduweb.org/mehfil/forum.php/usercp.php
اب ڈھونڈھ رہا ہوں تو یہ صفحہ مل نہین رہا۔ شاید ذاتی پینل کے ہی کسی صفحے پر غلط لنک تھا۔
 
Top