وی۔بلیٹن؟؟

نبیل

تکنیکی معاون
میرے ذہن میں ویسے ہی سوال اٹھا تھا کہ کیا کسی ممبر کے پاس vBulletin فورم سوفٹویر ہے جسے وہ مستعار دے سکیں؟ میں صرف یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ vBulletin پر مبنی ایک اردو فورم بنانا کتنا کام ہو سکتا ہے۔ ابھی فی الحال میں اس سمت میں کوئی خاص کوشش کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، لیکن اگر کوئی دوست اس میں دلچسپی رکھتے ہوں تو وہ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
 
وی بلیٹین مل جائے گا

اجی حضرت وی بلیٹین مل جائے گا مگر یہ بھی وینڈوس سٹائل پالیسی والے لوگ ہیں ۔ ١ ۔ کوئی بھی ترجمہ وغیرہ کرنے سے پہلے تحریری اجازت لینا پڑتی ہے ۔ ٢۔ پھر ہر تھوڑے عرصے بعد نیا ورژن خیر آپکو وی بلیٹین چاہیئے میں اگلے ہفتے میں میل کر دوں گا ۔ یہاں کل جمعہ ہے اور جمعے کو میرا فیملی ڈے ہوتا ہے نا۔۔۔۔۔ :wink:
 

نبیل

تکنیکی معاون
فیصل،بہت شکریہ، میں تو اپنی اس پوسٹ کو بھول ہی گیا تھا۔ مجھے دراصل فائل شئیرنگ سوفٹویر کی بدولت کچھ ہاتھ تو لگا ہے، دیکھتے ہیں کب وقت ملتا ہے اس پر کام کرنے کا۔ فی الحال میں اسی فورم کے کام میں مصروف ہوں۔ پھر بھی بہت شکریہ۔ :p
 

نبیل

تکنیکی معاون
نوید نے وی بلیٹن نہیں بلکہ انویژن پر کام کیا ہوا ہے۔ میرا آئیڈیا وی بلیٹن کا ترجمہ کرنا نہیں بلکہ اس میں اردو کی سپورٹ شامل کرنا تھا، یعنی اس میں اردو ٹیکسٹ صحیح طور پر ڈسپلے ہو سکے اور اس کے پوسٹ پیج میں اردو ویب پیڈ انٹگریٹ کیا جا سکے۔ یہ کام اب میں وقت ملنے پر ہی کروں گا۔
 
Top