وینڈوز ایکس پی دیر سے بند ہوتی ہے

ابو ثمامہ

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
کجھ عرصہ پہلے وینڈوز ایکس پی انسٹال کی، چند دن صحیح چلنے کے بعد اب مسئلہ یہ پیش آرہا ہے کہ شٹ ڈواؤن میں کم از کم دس منٹ لگتے ہیں،
قابل احترام محفلین سے استدعا ہے کہ اس مشکل کا حل کسی پاس ہو تو یہاں شیئر کرے۔
اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
 
ابو ثمامہ

محفلین
اس طریقہ میں قباحت یہ ہے کہ "کجھ" عرصہ اور موجودہ وقت کے درمیان جو سوفٹ ویئر اور کام کی چیزیں انسٹال کی گئیں ان سے بھی ہاتھ دھونا پڑیں گے۔
علاوہ ازیں متعینہ طور پر یاد نہیں کہ یہ مصیبت کب سے پیش آئی۔
 
سپرفاسٹ شٹ ڈاؤن سوفٹ وئیرانسٹال کر لیں ۔ انسٹالیشن کے بعد ڈیسک ٹاپ پر شٹ ڈاؤن اور ری اسٹارٹ کے آئی کان بن جائیں گے۔ ان پر ڈبل کک کرنے سے چند سیکنڈ میں پی سی شٹ ڈاؤن یا ری اسٹارٹ ہو جاتا ہے۔

لنک
 
میم نون

محفلین
کیا کسی وائرس کی وجہ سے تو نہیں؟
کمپیوٹر کا مکمل سکین کریں اور پھر دیکھیں فرق پڑتا ہے کہ نہیں۔
Avira AntiVir اور Malware Bytes استعمال کریں بہت اچھے پروگرام ہیں،
 
فہیم

لائبریرین
ویسے اس کا سب سے عمدہ حل یہ ہے کہ اپنا کام سیو کریں چلتے ہوئے پروگرامز بند کریں اور ساتھ ہی سوئچ آف کردیں۔
شٹ ڈاؤن کی جھنجٹ ہی نہیں۔
 
ابو ثمامہ

محفلین
سپرفاسٹ شٹ ڈاؤن سوفٹ وئیرانسٹال کر لیں ۔ انسٹالیشن کے بعد ڈیسک ٹاپ پر شٹ ڈاؤن اور ری اسٹارٹ کے آئی کان بن جائیں گے۔ ان پر ڈبل کک کرنے سے چند سیکنڈ میں پی سی شٹ ڈاؤن یا ری اسٹارٹ ہو جاتا ہے۔

لنک
واہ بھئی کمال ہوگیا، شٹ ڈاؤن (آئی کون) پر کلک کرتے ہی کمپیوٹر بند ہوگیا۔۔
لیکن۔۔۔۔۔۔۔
فرحان بھائی! ہارڈ ڈسک نے بڑے زور کی ہچکی لی۔۔۔۔
اللہ خیر کرے۔۔۔۔۔کہیں نزع کی ہچکی نہ ہو!!!
 
ابو ثمامہ

محفلین
کیا کسی وائرس کی وجہ سے تو نہیں؟
کمپیوٹر کا مکمل سکین کریں اور پھر دیکھیں فرق پڑتا ہے کہ نہیں۔
Avira AntiVir اور Malware Bytes استعمال کریں بہت اچھے پروگرام ہیں،
میں نوڈ ۳۲ استعمال کرتا ہوں اور اسے اپ ڈیٹ رکھتا ہوں،
کیا نوڈ مالویئر کا قلع قمع نہیں کرتا؟؟؟
 
میم نون

محفلین
واہ بھئی کمال ہوگیا، شٹ ڈاؤن (آئی کون) پر کلک کرتے ہی کمپیوٹر بند ہوگیا۔۔
لیکن۔۔۔۔۔۔۔
فرحان بھائی! ہارڈ ڈسک نے بڑے زور کی ہچکی لی۔۔۔۔
اللہ خیر کرے۔۔۔۔۔کہیں نزع کی ہچکی نہ ہو!!!

میرے خیال میں یہ کوئی مناسب حل نہیں ہے، وقتی طور پر تو چل جائے گا لیکن اسکا ہارڈویئر پر بہت برا اثر پڑے گا۔

میں نوڈ ۳۲ استعمال کرتا ہوں اور اسے اپ ڈیٹ رکھتا ہوں،
کیا نوڈ مالویئر کا قلع قمع نہیں کرتا؟؟؟

میں کوئی چار سال کے عرصہ سے یہ دو سافٹویئر استعمال کر رہا ہوں (جو میں نے اوپر بتائے) اور بہت متعمن ہوں، اور میں نے بہت سارے آئی ٹی ایسپرٹ سے انکے بارے میں اچھا ہی سنا ہے، ہماری کمپنی کے نظام کی دیکھ بھال کرنے کیلیئے ہم جس سافٹویئر ہاؤس سے خدمات لیتے ہیں وہ بھی ان کو ہی استعمال کرتے ہیں کسی بھی وائرس کے اندیشے کی صورت میں۔
 
واہ بھئی کمال ہوگیا، شٹ ڈاؤن (آئی کون) پر کلک کرتے ہی کمپیوٹر بند ہوگیا۔۔
لیکن۔۔۔۔۔۔۔
فرحان بھائی! ہارڈ ڈسک نے بڑے زور کی ہچکی لی۔۔۔۔
اللہ خیر کرے۔۔۔۔۔کہیں نزع کی ہچکی نہ ہو!!!

بھائی میں کافی عرصے سے اس کو استعمال کررہا ہوں۔ ابھی تک تو میرے پاس تو کوئی مسئلہ نہیں ہوا
 
Top