ویلنٹائن ڈے کے مثبت پہلو

مجھے ایک محترمہ نے کہا کہ آپ اپنی تحریروں میں مثبت پہلو بھی دیکھایا کریں۔ ویلنٹائن ڈے کا مثبت پہلو کیا ہے۔
۱۔ سب سے بڑا مثبت پہلو تو یہ ہے کہ پھول بکتے ہیں، جس سے روزگار ملتا ہے، پھول بیچنے والوں کو آمدن ہوتی ہے، اس کے اوپر پیکنگ کرنے والوں کو آمدن ہوتی ہے۔ جتنے پھول سارا سال شادیوں کے موقع پہ بیچتے ہیں، ایک دن میں ہی ویلنٹائن ڈے پر بیچ کر قیمتی سرمایا کماتےہیں، جو ان کے بیوی بچوں کے کام آتا ہے۔
۲۔ مولویوں کا روزگار چمکتا ہے، وہ زور زور سے میمبر پر چڑھ کر بولتے ہیں، لوگ واہ واہ کرتے ہیں، واہ واہ ہوتی ہے ، تو کچھ حلوہ بھی ہوتا ہے، حلوہ ہوتا ہے تو صحت بھی ہوتی ہے، صحت ہوگی تو جہاد ہوگا، جہاد ہوگا تو باطل کا منہ کالا ہوگا۔
۳۔ نئے ملبوسات بکتے ہیں، کپڑا بیچنے والوں کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے، ایسی شرٹس جس پر دل سے تیر گزرا ہو اس کی ڈیمانڈ میں بہت اضافہ ہوتا ہے۔
۴۔ لڑکوں میں کانفیڈنس آتا ہے، ان میں کچھ کرنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے۔
۵۔ ہمارے ملک کا مثبت پہلو دنیا کے سامنے ابھر کر آتا ہے، کہ ہم محبت کرنے والی قوم ہیں، یہ تو ویسے ہی افواہ پھیلی ہے، کہ ادھر خود کش حملے ہوتے ہیں، اور آءے دن کراچی میں لوگ قتل ہوتے ہیں، ادھر سب اچھا ہے۔
۔
از: عبدالباسط احسان
 
شمشاد

لائبریرین
صرف اتنے سے مثبت پہلو۔ عبد الباسط بھائی اور بھی بہت سے پہلو ہیں جن میں سب سے بڑا موبائل فون پر باتیں کرنا بھی ہے۔ جس سے موبائل فون کمپنیوں کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایس ایم ایس جو ہوتے ہیں وہ الگ۔
 
ابن عادل

محفلین
بہت خوب ، آپ کی مثبت سوچ واقعی کمال کی ہے ۔ اسے کہتے ہیں نکتہ آفرینی ۔۔۔۔۔
اب ذرا عریانی وفحاشی ، ہم جنس پرستی اور بے غیرتی وبے حمیتی جیسے امور کے مثبت پہلو اجاگر کیجیے قوم بے چاری اس حوالے سے بھی شش و پنج میں مبتلا ہے ۔ شاید آپ کی نظر نکتہ رس اسے کوئی راہ دکھائے۔
 
گل فروشوں کا اتنا خیال ہے تو عام دن میں پھول کیوں نہیں خرید لیتے ، روزگار کا زریعہ مستقل ہو ناکہ ایک دن ۔۔
نقطہ دو ، مبالغہ آرائیوں سے بھرپور ہے ، کہ مولویوں کا روزگار چمکتا ہے ۔۔۔ میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ اس دن مولوی کا کوئی کاروبار چمکتا ہو ، وہ بات کی جس کا نہ سر ہے نہ پیر ۔۔۔کوئی ثبوت پیش ہوجائے تو اچھا ہوتا ،
ہمارے لوگ پتا نہیں کیوں جزبات میں آکر مبالغہ آرائیاں کیوں کرتے ہیں سمجھ نہیں آتا ۔۔۔
 
آپ سب بہن بھائیوں سے گزارش ہے کہ میں ذاتی طور پر ویلنٹائن کے خلاف ہوں ، آپ کو میری اس بارے میں بہت سی تحریریں پڑھنے کو ملیں گی، اور اندر سے میں بھی آدھا مولوی ہوں، علماء حضرات کا احترام کرتا ہوں، یہ تحریر مزاح کے طور پر لکھی گئ اسے مزاح کے طور پر ہی پڑھا جائے۔
 
محمداحمد

آپ کی تحریر سے یہ بات سمجھ آتی ہے بھیا۔۔۔!

بس ہم لوگ کچھ جذباتی واقع ہوئے ہیں اس سلسلے میں۔ :)

اب میرے لئے دعا کیجے گا۔ :p
 
مجھے ایک محترمہ نے کہا کہ آپ اپنی تحریروں میں مثبت پہلو بھی دیکھایا کریں۔ ویلنٹائن ڈے کا مثبت پہلو کیا ہے۔
۱۔ سب سے بڑا مثبت پہلو تو یہ ہے کہ پھول بکتے ہیں، جس سے روزگار ملتا ہے، پھول بیچنے والوں کو آمدن ہوتی ہے، اس کے اوپر پیکنگ کرنے والوں کو آمدن ہوتی ہے۔ جتنے پھول سارا سال شادیوں کے موقع پہ بیچتے ہیں، ایک دن میں ہی ویلنٹائن ڈے پر بیچ کر قیمتی سرمایا کماتےہیں، جو ان کے بیوی بچوں کے کام آتا ہے۔
۲۔ مولویوں کا روزگار چمکتا ہے، وہ زور زور سے میمبر پر چڑھ کر بولتے ہیں، لوگ واہ واہ کرتے ہیں، واہ واہ ہوتی ہے ، تو کچھ حلوہ بھی ہوتا ہے، حلوہ ہوتا ہے تو صحت بھی ہوتی ہے، صحت ہوگی تو جہاد ہوگا، جہاد ہوگا تو باطل کا منہ کالا ہوگا۔
۳۔ نئے ملبوسات بکتے ہیں، کپڑا بیچنے والوں کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے، ایسی شرٹس جس پر دل سے تیر گزرا ہو اس کی ڈیمانڈ میں بہت اضافہ ہوتا ہے۔
۴۔ لڑکوں میں کانفیڈنس آتا ہے، ان میں کچھ کرنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے۔
۵۔ ہمارے ملک کا مثبت پہلو دنیا کے سامنے ابھر کر آتا ہے، کہ ہم محبت کرنے والی قوم ہیں، یہ تو ویسے ہی افواہ پھیلی ہے، کہ ادھر خود کش حملے ہوتے ہیں، اور آءے دن کراچی میں لوگ قتل ہوتے ہیں، ادھر سب اچھا ہے۔
۔
از: عبدالباسط احسان
اس کچھ کر گزرنے کا کانفیڈنس میں وہ واقعی کچھ " کر" گزرنے کا حوصلہ پیدا کرتے ہوئے کچھ" کر " ہی گزرتی ہیں۔

بڑا ہی مثبت پہلو ابھر کر سامنے آتا ہے جناب بلکہ کچھ" کر" گزرنے والیوں کی آئس کریم پارلروں سے ڈالروں میں بِکی ویڈیوز باہر دیکھی جاتی ہیں تو بڑے ہی مثبت اور خفیہ پہلو ابھر کر سامنے آتے ہیں۔
 
Top