ویسٹ انڈیز کے دورہ کے لیے پاکستان کی ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

ویسٹ انڈیز کے دورہ کے لئے پاکستان کی محدود اوورز کے فارمیٹس کے لیے ٹیمز کا اعلان ہو گیا ہے۔
جہاں کچھ نئے چہرے ٹیم میں آئے ہیں، وہیں کچھ پرانے بھی واپس آئے ہیں، اور کچھ اہم نام ٹیم سے باہر بھی ہو گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم:
احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، سرفراز احمد (کپتان)، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، سہیل تنویر، وہاب ریاض، رومان رئیس اور عثمان شنواری۔
ون ڈے ٹیم:
احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، آصف ذاکر، سرفراز احمد (کپتان)، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، فہیم اشرف، وہاب ریاض، محمد عامر، محمد اصغر اور جنید خان۔

نئے کپتان اور منتخب شدہ ٹیم کے لئے نیک خواہشات۔
 
آخری تدوین:
محمد حفیظ اور احمد شہزاد کے میں سخت خلاف ہوں ۔ کامران اکمل ٹھیک ہے ۔ اس نے چونکہ پرفارم بھی کیا ہے اور اس کے علاوہ اوپننگ میں اور کوئی چوائس بھی نہیں ہے ۔
 
محمد حفیظ اور احمد شہزاد کے میں سخت خلاف ہوں ۔ کامران اکمل ٹھیک ہے ۔ اس نے چونکہ پرفارم بھی کیا ہے اور اس کے علاوہ اوپننگ میں اور کوئی چوائس بھی نہیں ہے ۔
میرا اشارہ آپ کے نا پسندیدہ کھلاڑی کی عدم شمولیت کی طرف تھا۔ :p
 

محمد وارث

لائبریرین
ویسے انضمام نے صحیح کہا تھا کہ پی ایس ایل-2 میں نئے اچھے باؤلرز تو کئی ایک سامنے آئے ہیں لیکن نوجوان بیٹسمین کوئی خاص نہیں ملا جو پریشر میں عمدہ کھیل سکے، ٹیم سلیکشن سے بھی کچھ ایسا ہی نظر آ رہا ہے۔
 

سروش

محفلین
پہلا ٹی ٹوئنٹی: 26 مارچ : رات 9:30 (پاکستانی وقت کے مطابق)
دوسرا : 30 مارچ رات 9:30 (پاکستانی وقت کے مطابق)
تیسرا: یکم اپریل رات 9:30 (پاکستانی وقت کے مطابق)
چوتھا: 2 اپریل رات 9:30 (پاکستانی وقت کے مطابق)

پہلا ون ڈے: 7 اپریل شام 6:30 (پاکستانی وقت کے مطابق)
دوسرا: 9 اپریل شام 6:30 (پاکستانی وقت کے مطابق)
تیسرا: 11 اپریل شام 6:30 (پاکستانی وقت کے مطابق)

پہلا ٹیسٹ: 22 اپریل رات 8:00 (پاکستانی وقت کے مطابق)
دوسرا: 30 اپریل رات 7:00 (پاکستانی وقت کے مطابق)
تیسرا: 10 مئی رات 7:00 (پاکستانی وقت کے مطابق)
 
نہیں چلے گا نہیں چلے گا
دودھی کے خلاف امتیازی سلوک نہیں چلے گا
دودھی کو واپس لاؤ

گجر کی واپسی تک شیخوپورہ گجر ایسوی ایشن کا دودھ کی سپلائی بند کرنے کا اعلان!!
 

محمد وارث

لائبریرین
نہیں چلے گا نہیں چلے گا
دودھی کے خلاف امتیازی سلوک نہیں چلے گا
دودھی کو واپس لاؤ

گجر کی واپسی تک شیخوپورہ گجر ایسوی ایشن کا دودھ کی سپلائی بند کرنے کا اعلان!!
یہ دودھی اور گجر کون کھلاڑی ہیں عبداللہ صاحب :)
 
Top