بھائی معذرت خواہ ہوں کہ کچھ مصروفیات کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔ اور رہی بات ویب کی تو ایک کامیاب سائٹ کے لئے گرافکس اور ویب کی مہارت کے ساتھ آپ کے پاس اچھا اور وسیع مواد بھی ہونا ضروری ہے۔
بھائی زیادہ کا تو نہیں پتہ لیکن یہ دو سائٹس ہیں مائی بلاگر ٹرکس اور آن لائن استاد کے نام سے ان دونوں آدمیوں نے اکیلے کام سٹارٹ کیا تھا اور آج ان کا ایک منفرد مقام ہے۔
عزیزامین صاحب،
آپ غور کرنا یہ بہت کارآمد سائٹس ہیں ان سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔ باقی تو ذوق کی بات ہوتی ہے ہر انسان کی اپنی ایک پسند ہوتی ہے میں ذاتی طور پر ان حضرات سے بہت متاثر ہوں۔ ان میں ولی خان کی اکیڈمک تعلیم بھی نہیں ہے صرف اپنی محنت اور شوق سے انہوں نے آن لائن سب سیکھا ہے۔ اور اگر بات کریں اردو کی تو ہم بلال بھائی کو کیسے نظر انداز کر سکتے ہیں ان کی اپنی سائٹ ایم بلال ایم اردو جدت کے لحاظ سے اپنا ایک مقام رکھتی ہے۔انہوں نے ورڈپریس کے لئے پہلی اردو پلگ ان شامل اردو فارمیٹر بھی بنائی ہے۔
میں بلا صاحب کو کسی حد تک جانتا ہوں انکا اردو کی بوڑد استعمال کر چکا ہو بہت اچھا تھا میں کسی کو نظر انداز نہیں کر سکتا میری انگریزی کمزور ہے اس لیے انگریزی سے بھاگتا ہوں ، مجھ جیسا اناڑی بھی سیکھ سکتا ہے؟