ویب سائیٹ تھیمز اور ورڈ پریس تھیمز کو اردو میں کس طرح تبدیل کرتے ہیں

رند

محفلین
السلام علیکم
جناب آج ایک اور فرمائش کے ساتھ حاضر ہوں مہربانی فرما کر پوری کی جائے جناب تو سوال یہ ہے کہ ہم کسی بھی ویب تھیمز کو اور ورڈ پریس تھیمز کو اردو میں کس طرح تبدیل کرسکتے ہیں میرے خیال میں تبدیل کرنے کو مقیانہ کہتے ہیں تو جناب ہم کسی بھی انگلش کے ویب تھیم اور ورڈ پریس تھیم کو اردو میں کس طرح مقیا سکتے ہیں یا کنورٹ یا تبدیل کرسکتے ہیں پلیز جلدی جواب دیجیے گا مجھے اپنی سائیٹ کے لیے ایک نیا تھیم چائیے اس سے پہلے اردو ہوم ڈاٹ نیٹ والوں کا ایک تھیم لگایا ہوا تھا لیکن اب دل مین خواہش پیدا ہوگئی ہے کہ میں خود کس طرح انگلش کے تھیمز کو اردو میں‌ڈھال سکتا ہوں مہربانی فرما کر جواب دیجیےعین نوازش ہوگی وسلام
بااحترامات فراواں
ق ع ش رند
 
رند

محفلین
جناب ورڈپریس کے حوالے سے مرحوم اردو ٹیک ڈاٹ کام فورمز پر کافی مواد موجود ہے۔

جناب میں نے اس فورم میں تلاش کی ہے لیکن وہاں ورڈ پریس کے اردو تھیمز تو موجود ہیں لیکن ان کو اردو میں بنانے کا طریقہ تو مجھے کہیں نہہیں ملا ہاں ایک پوسٹ ہے جس میں محمد عیبداللہ صاحب نے کہا ہے میں یہاں پہ آپ لوگوں کو اردو میں ورڈ پریس کا تھیم بنانا سکھاؤں گا لیکن اس کے بعد انھوں نے وہاں پہ اس بارے میں مذید کچھ لکھا نہیں اور ورڈ پریس کے کافی سارے تھیمز آپ نے بھی اردو میں کنورٹ کیے ہیں‌آپ ہی مہربانی فرما کر بتا دیں کہ کس طرح ہوتا اور پلیز ویب سائیٹ کے تھیمز کا بھی لازمی بتائیں پلیز اگر تفصیلا نہیں بتاتے تو ذرا سا اشارہ دے دیں کون سا سافٹ ویر اس مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں کوڈنگ میں کچھ تبدیلی کرتے ہیں ؟ آخر کرتے کیا ہیں ؟ اور مہربانی فرما کر ویب سائیٹ تھیمز کو تو لازمی طور پر اردو میں کنورٹ‌کرنا بتادیں کیونکہ اس میں ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس استعمال ہوتئ ہے جو کہ تھوڑی سی مجھے آتی ہیں پلیز آپ کی بڑی مہربانی ہوگا جناب کچھ تھوڑی سے معاونت فرمائیں عین نوازش ہوگی وسلام
 
رند

محفلین
رند آپ اپنے تھیم کا بتائیں کہ وہ کونسا ہے اور اس میں کون کون سی فائلیں ہیں۔
بہت شکریہ محب بھائی یہ رہی سائیٹ
http://www.oswd.org/designs/browse/sortby/date/page/14/
اس سائیٹ میں کتنے ہی ایسے تھیمز ہیں جو مجھے پسند ہیں مین چاہتا ہوں آپ بھائیون میں سے کوئی مجھے ان تھیمز کو اردو میں تبدیل کرنا سکھا دے تاکہ میں خود ہی اپنی پسند کے تھیم کو اردو میں تبدیل کرسکوں پلیز کچھ تھوڑا بہت تو بتا دیں نا جی اور ایک بات وہ اردو ٹیک ڈاک کام والا فورم آپ کا ہے نا؟
 
دوست

محفلین
اسے مقامیانہ کہتے ہیں۔ مقامی سے مقامیانہ یا انگریزی میں لوکل سے لوکلائزیشن۔
اردو کرنے کے لیے اردو ٹیک کے اس ربط پر آپ کو ورڈپریس کے حوالے سے دو تین تھریڈ مل جائیں گے۔
باسم نے جو ربط دیا ہے یہ سی ایس ایس میں بنیادی تبدیلی کرنے کے کام آتا ہے یعنی اسے left to right سے right to left کردیتا ہے ہر چیز آئینے کے عکس کی طرح الٹ ہوجاتی ہے۔ اس کے بعد فونٹ وغیرہ بدلنا مسئلہ نہیں رہے گا۔
 
جہانزیب

محفلین
رند آپ نے جس سائٹ کا ربط دیا ہے، وہ تھیم نہیں بلکہ ٹمپلیٹ ہے، کسی ایچ ٹی ایم ایل ٹمپلیٹ کو پہلے آپ کو توڑ کر تھیم میں کنورٹ کرنا ہو گا، بعد میں اُس میں ورڈ پریس ٹیگ کا اضافہ کرنا ہو گا ۔ سیکھنے کے لئے پہلے بہتر یہ ہے کہ آپ بنے بنائے ورڈپریس تھیم کو اردو میں تبدیل کریں ۔
 
جہانزیب

محفلین
ویسے آپ مجھے اوپن سورس ویب ڈیزائن کی سائٹ سے اپنا مطلوبہ ٹمپلیٹ کا ربط دے دیں، میں اسے تھیم میں تبدیل کر کے اگلے ویک اینڈ پر آپ کو واپس کر دوں گا ۔
 
ساجداقبال

محفلین
جناب میں نے اس فورم میں تلاش کی ہے لیکن وہاں ورڈ پریس کے اردو تھیمز تو موجود ہیں لیکن ان کو اردو میں بنانے کا طریقہ تو مجھے کہیں نہہیں ملا ہاں ایک پوسٹ ہے جس میں محمد عیبداللہ صاحب نے کہا ہے میں یہاں پہ آپ لوگوں کو اردو میں ورڈ پریس کا تھیم بنانا سکھاؤں گا لیکن اس کے بعد انھوں نے وہاں پہ اس بارے میں مذید کچھ لکھا نہیں اور ورڈ پریس کے کافی سارے تھیمز آپ نے بھی اردو میں کنورٹ کیے ہیں‌آپ ہی مہربانی فرما کر بتا دیں کہ کس طرح ہوتا اور پلیز ویب سائیٹ کے تھیمز کا بھی لازمی بتائیں پلیز اگر تفصیلا نہیں بتاتے تو ذرا سا اشارہ دے دیں کون سا سافٹ ویر اس مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں کوڈنگ میں کچھ تبدیلی کرتے ہیں ؟ آخر کرتے کیا ہیں ؟ اور مہربانی فرما کر ویب سائیٹ تھیمز کو تو لازمی طور پر اردو میں کنورٹ‌کرنا بتادیں کیونکہ اس میں ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس استعمال ہوتئ ہے جو کہ تھوڑی سی مجھے آتی ہیں پلیز آپ کی بڑی مہربانی ہوگا جناب کچھ تھوڑی سے معاونت فرمائیں عین نوازش ہوگی وسلام

جناب اس کے لئے شاکر بھائی نے نوجوانی میں کچھ اسباق لکھے تھے جو اب بھی شافی ہیں۔ یہاں ملاحظہ کریں
 
رند

محفلین
میں آپ تمام دوستوں کی معاونت کا بے حد مشکور ہوں آپ کے فراہم کردہ روابط اور کچھ گوگل سرچ کے بعد میں اس نتیجے پہ پہنچا ہوں کہ ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس کے اچھے خاصے علم کے بغیر یہ سب کچھ ممکن نہیں اس لیے ورڈ پریس کے تھیمز کی طرف میں نہیں بڑھتا میں نے ویب سائیٹ کے ٹملیٹ کو مرکھپ کر اردو میں کر لیا ہے اور انگلش والے تھیمز کو اپنی انگلش ویب پر اور اردو والے کو اردو پہ لگایا ہے مین دونوں سائیٹز کا لنک دیا ہوں
www.slowcpu.66ghz.com
www.urdu.talk4fun.net
اوپر والی سائیٹ میں اوریجنل ٹمپلیٹ ہے جبکہ نیچے والی میں اردو والا جو کہ میں نے کچھ بنایا ہے اب میں چاہتا ہوں کہ آپ بھائیوں میں سے کوئی مہربانی کرکے اسی تھیم سے میرے لیے ورڈ پریس کا اردو میں ایک تھیم بنا دیں یہ رہا اس تھیم کا لنک اس تھیم کا نام Optimistic ہے اور زیل میں اس کی سائیٹ کا لنک اور ڈائریکٹ لنک دے رہا ہوں
http://inobscuro.com/designs/
http://inobscuro.com/designs/download/8.zip
 
دوست

محفلین
پاء جی ہم نے تو دو سال میں آج تک ورڈپریس کا تھیم خود سے نہیں بنایا۔ ہمیشہ بنا بنایا ہی اردو کیا ہے۔ اور آپ کی طرح آج بھی سی ایس ایس کا ککھ بھی نہیں پتا لیکن دھکے ٹھڈے کھا کر خود ہی سیکھا اور کیا۔ یہ کوئی آسمانی علم تو نہیں سامنے کی بات ہے۔ ذرا وقت دیں گے تو آپ کو آجائے گا۔
 
ٹھیک کہہ رہیں شاکر بھائی خود ہی کچھ کرنا ہوگا محنت کے بغیر کچھ حاصل نہیں ہوتا میں انشاءاللہ اب سیکھ رہا ہوں سی ایس ایس اور دیکھیں کچھ تھوڑی بہت تو آہی گئی ہے میری اوردو والی سائیٹ دیکھیں اس میں جو تھیم لگا ہے اس کا اردو ترجمہ میں نے خود کیا ہے الحمداللہ
 
دوست

محفلین
ویسے میں نے اور اردو ٹیک پر کچھ احباب نے یہ اردو کرنا سکھانے کی بھی کوشش کی تھی۔ اس کے روابط پچھلے پیغامات میں دئیے بھی گئے ہیں۔۔کچھ نہ کچھ تو مدد ملے گی ہی ان سے۔
 
رند

محفلین
ویسے میں نے اور اردو ٹیک پر کچھ احباب نے یہ اردو کرنا سکھانے کی بھی کوشش کی تھی۔ اس کے روابط پچھلے پیغامات میں دئیے بھی گئے ہیں۔۔کچھ نہ کچھ تو مدد ملے گی ہی ان سے۔

جی شاکر بھائی اردو ٹیک پہ تو کب کا رونا رو چکا ہوں یہ دیکھیں
http://urdutech.com/index.php?topic=108.0
ادھر عبیداللہ بھائی نے ایک سلسلہ شروع کیا ہے کہ اردو تھیم کس طرح بناتے ہیں لیکن اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی باقی وہاں پہ کافی سارے اردو تھیم موجود تو ہیں لیکن بنانے کو طریقہ موجود نہیں ہے میں نے محب علوی صاحب سے بات کی تھی انھوں نے بتایا کہ انگش تھیم جو پسند ہو اس کو ڈاؤن لوڈ کرکے اس میں کچھ فائلز ہوتئ ہیں وہاں پہ اردو فانٹ لگائیں اور ڈائریکشن تبدیل کردیں تو کام ہوجائے گا اس کے بعد وہ چلے گئے لیکن میرا مسلہ یہ نہیں ہے کہ کسی انگلش کے تھیم کو مقامیانہ ہے بلکل مسلہ یہ ہے ایک ویب سائیٹ کے ٹمپلیٹ کو جو کہ میں اپنی سائیٹ پہ لگایا ہے کو ورڈ پریس کے تھیم میں تبدیل کرنا ہے اور وہ بھی اردو میں اس کے لیے میں نے یہاں بھی فرمائیش کردی ہے اسی تھریڈ میں اور مندرجہ بالا لنک میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اردو ٹیک میں بھی فرمائیش کردی ہے انتھائی عاجزانہ درخواست کی صورت میں اب اللہ کرے کوئی یہ نیکی کردے
 
اپنی مدد آپ کیجئے کا تقاضا تو یہ ہے کہ آپ کو تھوڑی بہت ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس اور پی ایچ پی جاننی پڑے گی۔ پر اس وقت مجھ سے جو تعاون ہو سکتا ہے وہ یہ ہے کہ میں آپ کو ورڈ پریس تھیم ڈیویلوپمینٹ ڈاکومینٹیشن کی راہ بتا دیتا ہوں۔

در اصل یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے آپ ذرا سی کوشش کے بعد اپنے منتخب کردہ ٹیمپلیٹ کو ورڈ پریس تھیم میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ سارا معاملہ پلیس ہولڈرس کا ہوتا ہے۔

آپ ایک کام کیجئے کہ پہلے مندرجہ بالا ربط پر جا کر اسے مکمل پڑھ ڈالئے پھر کسی موجودہ ورڈ پریس تھیم کو ساتھ رکھ کر موازنہ کر کر کے خاطر خواہ تبدیلیاں کرتے جائیے۔

بیچ بیچ میں ہم سے جو کچھ بن پڑے گا وہ ہم ضرور کریں گے۔ در اصل فرصت کا بحران ہے ورنہ آپ کا یہ کام میں خود کر دیتا۔

اللہ آپ کو کامیاب کرے۔
آمین۔
 
دوست

محفلین
اصل میں ہم میں سے کسی نے یہ کام کیا ہی نہیں پہلے میرے بھائی۔ بتایا نا کہ صرف تھیم اردو کیا ہے خود سے کبھی نہیں بنایا اتنی اوقات ہی نہیں۔ اس لیے ہم کیا مدد کرسکتے ہیں کہ پہلے خود سیکھیں پھر تمہیں سکھائیں۔ پھر تو بہتر یہی ہے کہ خود ہی اسے سیکھ لو ۔۔۔
 
Top