ویب ڈیویلپمنٹ ویب سائٹ بنانے کےلئے

ساجداقبال

محفلین
جناب ویب سائٹ‌بنانے کیلیے آپکو خشک قسم کی کوئی لمبی چوڑی لینگویجز نہیں سیکھنی پڑینگی۔ سب سے پہلے آپکو ایچ ٹی ایم ایل اور پھر سی ایس ایس سیکھنی ہوگی۔ کُل ملا کر آپکے دو ہفتے لگیں گے اس کام میں۔ فورم کے کئی ایک سافٹ وئیرز ہیں، چند مفت اور کچھ پیسے دے کر۔ اس فورم پر وی بلیٹن نامی فورم سافٹ وئیر استعمال ہو رہا ہے جو پیسے دیکر خریدا گیا ہے۔ تاہم کئی ایک اچھے فورم سافٹ وئیر موجود ہیں جنکے اردو ترجمے بھی ہو چکے ہیں۔ پی ایچ پی بی بی اور ایس ایم ایف جانے پہچانے فری فورم سافٹ وئیرز ہیں۔
 

راشد احمد

محفلین
آپ ایک سادہ ویب سائٹ ڈریم ویور یا فرنٹ پیج میں آسانی سے بنا سکتے ہیں۔ جبکہ فورم بنانے کے لئے آپ کو PHPBB, MyBB, SMF وغیرہ استعمال کرنا پڑتے ہیں جن کو صرف اپنی ویب ہوسٹ پر اپ لوڈ کرکے انسٹال کرنا پڑتا ہے۔ اردو ویب پر آپ کو ان فورمز کے ترجمے والے سافٹ وئیر موجود ہیں۔ جبکہ اگر آپ اپنی مرضی کی ڈیٹا بیس والی ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں تو php, mysqlسیکھنا پڑتا ہے۔
 

online2eagle

محفلین
ساجد بھائی سلام
مجھے ویب سائیٹ بنانی ہے ہر حال میں
لیکن اب تک میں تین صفحات پبلیشر پر ڈیزائین کرچکا ہوں اگر چاہیں تو آپ کے ایمیل پر سنڈ کردوں
کافی بڑا پروجکٹ ہے لیکن ناتجربہ کار ہوں آپ کی مدد درکار ہے ۔۔
والسلام
میرا ایڈریس:
online2eagle@gmail.com
 

ساجداقبال

محفلین
ساجد بھائی سلام
مجھے ویب سائیٹ بنانی ہے ہر حال میں
لیکن اب تک میں تین صفحات پبلیشر پر ڈیزائین کرچکا ہوں اگر چاہیں تو آپ کے ایمیل پر سنڈ کردوں
کافی بڑا پروجکٹ ہے لیکن ناتجربہ کار ہوں آپ کی مدد درکار ہے ۔۔
والسلام
میرا ایڈریس:
online2eagle@gmail.com
بھائی جی پبلک فورم پر ای میل نہ دیا کریں۔ جیسے میری اوپر کی پوسٹ میں ہے، اگر آپ خود یہ سیکھ لیں تو زیادہ سود مند ہے۔
جہانتک آپکے پراجیکٹ کی بات ہے، آجکل میں بہت زیادہ مصروف ہوں۔ میں صرف پروفیشنل پراجیکٹس ہی لیتا ہوں۔
 

online2eagle

محفلین
راجہ صاحب اورساجد اقبال صاحب
جواب دینے کا بہت شکریہ
ویب سائیٹ جنرل موضوع پر ہے ۔ ترکی کے ایک اصلاح پسند بزرگ گزرے ہیں ان کے حالات زندگی ، خدمات اور ان کی کتابوں کا اردو ترجمہ آنلائن فراہمی کا منصوبہ ہے۔
اس سلسلے میں آپ کی مدد درکار ہے ۔
 
کوئی جواب اب تک موصول نہیں ہوا کیا بات ہے احباب کو کوئی شکایت ہے کیا ۔۔۔۔

میں نے مکمل تھریڈ پڑھنے کے بعد ہی آپ کو یہ مشورہ دے رہا ہوں کہ آپ اپنی جو ویب سائٹ بنانا چاہ رہے ہیں وہ ورڈ پریس سافٹ وئیر میں بنا لیں۔ اور اس کے لیے کوئی آپ کو مشکل نہیں ہوگی۔ آپ جو بھی مواد اپنی ویب سائٹ پر شائع کرنا چاہ رہے ہیں وہ بہت ہی آسانی سے آن لائن شائع ہو جائے گا۔ اور اسے اپ ٹو ڈیٹ بھی کرنا مشکل نہیں ہوگا۔
ورڈ پریس ڈاؤن لوڈ کریں اسے کسی بھی ویب ہوسٹ پر اپ لوڈ کرکے انسٹال کر لیں۔ آپ کو اس کی ظاہر شکل و صورت تبدیل کرنے کے لیے ایسے کئی تھیمز مل جائیں گے جن کی شکل و صورت ایک ویب سائٹ کی طرز کی ہے۔آپ کے لیے یہ ایک معقول مشورہ ہے۔ اس پر عمل کر لیں بہت سی مشکلات آسان ہو جائیں گی۔
 
اگر آپ اپنی ورڈ پریس مکمل طور پر اردو میں استعمال کرنا چاہتے ہیں تو محفل کے ڈاؤن لوڈ سیکشن سے ورڈ پریس کا اردو ورژن اردو پریس ڈاؤن لوڈ کر لیں۔
 

دوست

محفلین
ورڈپریس ایک سافٹویر ہے جو آنلائن انسٹال ہوتا ہے۔ مطلب یہ خود آپ کی ویب سائٹ بنا دے گا۔ اس کے لیے سب سے پہلی چیز ایک عدد ڈومین نیم اور ویب ہوسٹنگ سپیس ہے۔ کیا آپ نے اپنی ویب سائٹ کے لیے سپیس خرید لی ہے آنلائن؟ اس کے بعد ہم آپ کو ٹیوٹوریلز کے لنک دے دیں گے جن کی مدد سے آپ ورڈپریس کو آنلائن انسٹال کرسکیں گے۔ پھر اس پر اپنا مواد شائع کرنے کے لیے بھی ٹیوٹوریلز مل جائیں گے آپ کو۔ یعنی ہر کام کے لیے آنلائن ہیلپ موجود ہے۔
 

abcdef

محفلین
میں html میں جو کچھ بھی لکھتا ہوں وہ document text میں کھلتا ہے page web میں نہیں کھلتا
 
Top