وہ شخص ہی عجیب تھا ( برائے اصلاح )

الف عین
فلسفی خلیل الر حمن و دیگر
-----------------
غمِ ہجر ملا مجھے ، یہی مرا نصیب تھا
حبیب کے حصول کے بہت ہی میں قریب تھا
----------------
ہوں قیمتی لباس سب ، اسے یہی جنون تھا
مرے لئے محال تھا ، کہ میں بہت غریب تھا
-------------------
ہوں قیمتی جواہرات، یہ بھی اس کا شوق تھا
امیر اک ملا اسے ، وہی مرا رقیب تھا
------------------
اُسے طلب تھی مال کی ، بہت وفا سے دور تھا
تھیں عادتیں عجیب سی ، وہ شخص ہی عجیب تھا
----------------------
اُسے لکھا تھا خط جو ، وہ سمجھ سکا نہ بات کو
لکھا وہی جو دل میں تھا ، میں کون سا ادیب تھا
--------------------
سمجھ سکا نہ پیار کو ، تبھی مرا نہ بن سکا
کہا تھا جو ، سچ نہ تھا،یہ اس کا بس فریب تھا
------------------
 

الف عین

لائبریرین
خیالات کا تنوع محسوس نہیں ہوتا ہے، کچھ گنے چنے خیالات کی جگالی کی جا رہی ہے۔ میرا مشورہ مانیں تو با قاعدہ پلان بنا کر غزلیں 'لکھنے' مت بیٹھیے۔ چلتے پھرتے ایک آدھ شعر ہو جائے اور خود ہی ایسا محسوس ہونے لگے کہ شعر میں دم ہے.تب ہی اس کی غزل کہنے کی سوچیں۔ بہر حال

غمِ ہجر ملا مجھے ، یہی مرا نصیب تھا
حبیب کے حصول کے بہت ہی میں قریب تھا
---------------- وہی ہجر کا تلفظ! حبیب پر قبضہ جمانا چاہتے تھے؟ اس کی جگہ وصال ہی کہو۔
مجھے ملا ہے ہجر جو یہی.....
وگرنہ میں وصال یار کے بہت قریب تھا

ہوں قیمتی لباس سب ، اسے یہی جنون تھا
مرے لئے محال تھا ، کہ میں بہت غریب تھا
------------------- لباس سب میں تنافر ہے
لباس قیمتی ہوں سب،....
جو تھا مرے لیے محال، میں بہت غریب تھا

ہوں قیمتی جواہرات، یہ بھی اس کا شوق تھا
امیر اک ملا اسے ، وہی مرا رقیب تھا
------------------ یہ شعر زبردستی کا لگ رہا ہے جیسے کہانی سنائی جا رہی ہے

اُسے طلب تھی مال کی ، بہت وفا سے دور تھا
تھیں عادتیں عجیب سی ، وہ شخص ہی عجیب تھا
---------------------- وفا سے دور ہونا، مال کی طلب اور عجیب شخص ہونا، ان سب میں ربط محسوس نہیں ہوتا

اُسے لکھا تھا خط جو ، وہ سمجھ سکا نہ بات کو
لکھا وہی جو دل میں تھا ، میں کون سا ادیب تھا
-------------------- کس بات کو سمجھ نہ سکا؟
یوں ہو سکتا ہے
اسے لکھا تھا خط پہ وہ سمجھ سکا نہ میری بات
دوسرا مصرع درست

سمجھ سکا نہ پیار کو ، تبھی مرا نہ بن سکا
کہا تھا جو ، سچ نہ تھا،یہ اس کا بس فریب تھا
------------------ یہ قافیہ ہی غلط ہے۔ فریب میں نڑی ے ہے، قافیے میں ب سے پہلے چھوٹی ی ہے
 
Top