وہی انجان سے رستے وہی گمنام سی منزل -برائے اصلاح

وہی انجان سے رستے وہی گمنام سی منزل
وہی بس عام سے راہی وہی بس عام سی منزل

سفر ہی وہ چنا میں نے کہ وہ نہ ساته دے پایا
بہت دشوار سے رستے بہت بدنام سی منزل

سزا کچه یوں ملی تهی دل میں اک ارماں بسانے کی
قیامت سا سفر تها اور غم کی شام سی منزل
 
الف عین

لائبریرین
یہ تین تین اشعار کی غزلیں کیوں کہہ رہی ہو سارہ؟؟؟
مطلع اور تیسرا شعر درست ہیں، دوسرے شعر میں روانی کی کمی بھی ہے، اور ’نہ‘ بظور ’نا‘ تقطیع ہو رہا ہے۔ اس کو سدھارا جا سکتا ہے
سفر ہی وہ چنا میں نے، نہ وہ خود ساتھ دے پایا
یا
سفر ہی وہ چنا میں نے، کہ اس کا ساتھ مشکل تھا
 
ارے۔۔ موبائل سے جواب ارسال کیا تھا اب نظر نہیں آ رہا۔
سر اصل میں تین کے بعد اشعار خاموش ہو رہے ہیں آج کل خود بخود۔۔ بعض غزلیں ہیں جن میں زیادہ اشعار لکھے تھے لیکن ان میں سے جو تین مجھے ذرا ٹھیک لگے وہ یہاں ڈال دیئے باقی رہنے دیئے۔
 
شاہد شاہنواز

۔۔۔ اچھا ہے آپ شعر ڈالتی رہیے، ہم نکالتے رہیں گے۔۔۔ غلطیاں۔۔۔
 
Top