وکی کیا ہے ۔۔۔؟؟

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

وکی کیا ہے ۔۔۔؟

السلام علیکم

آجکل ہر جانب ذکرِ وکی ہے (وکی لفظ مذکر ہے یا مؤنث ؟) ۔

ڈیجیٹل اردو لائبریری کو وکی پر منتقل کرنے کی تجویز ہے اور اس بارے میں کچھ تحفظات بھی موجود ہیں ۔ میری تمام علمائے کمپیوٹر بالخصوص علمائے وکی سے درخواست ہے کہ آسان الفاظ اور سادہ پیرائے میں مگر تفصیل کے ساتھ بتائیں کہ وکی کیا ، کیوں اور کیسے ہے ؟

مختلف جگہوں پر یہ ذکر ہوا ہے کہ وکی کے بارے میں کوئی تعارفی مضمون یہاں لکھا جائے یا لکھا جائے گا۔ اگر ایسا مضمون یہاں کسی زمرے میں لکھا جا چکا ہے تو نشاندہی کر دیں ۔

شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم شگفتہ بہن۔

وکی پیڈیا بھی اسی طرح مواد ترتیب دینے کا ایک ذریعہ ہے جیسے کہ ہم فورم پر ایک انداز میں مواد ترتیب دیتے ہیں، صرف طریقے کا فرق ہے۔ فورم پر تو تانے بانے کی طرز پر پیغامات مربوط ہیں جبکہ وکی پیڈیا پر صفحات بنائے جاتے ہیں۔ وکی پیڈیا کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر کام کرنے والے تمام لوگ تمام صفحات کو ایڈٹ کر سکتے ہیں۔ اس طرح وکی پیڈیا مشترکہ طور پر مواد اکٹھا کرنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ وکی پیڈیا پر ٹیکسٹ فارمیٹ کرنے اور روابط بنانے کے لیے بھی کچھ مارک اپ سیکھنا پڑتی ہے، اسی طرح جیسے آپ فورم پر پیغامات میں ٹیکسٹ فارمیٹ کرنے کے لیے BBCodes کا استعمال کرتی ہیں۔ اس کی کچھ تفصیل آپ کو یہاں مل جائے گی۔ اس کے علاوہ میں نے کچھ عرصہ پہلے اس سلسلے میں ایک پوسٹ کی تھی۔ اس سے بھی آپ کو کچھ معلومات مل سکتی ہیں۔ آپ اگر فورم پر لاگ ہوئی ہوئی ہوں تو آپ وکی پر کسی بھی صفحے کو ایڈٹ کر سکتی ہیں۔ اس کے لیے وکی کے کسی صفحے کو ڈبل کلک کریں تو یہ صفحہ ایڈیٹر میں کھل جائے گا۔ آپ چاہیں تو پہلے ریت گھر میں کچھ لکھ کر سیو کریں۔ یہ صفحہ اسی مقصد کے لیے ہے۔

اس کے علاوہ آپ کے ذہن میں کوئی سوالات ہیں تو ضرور پوچھیں اور آپ کو کیا تحفظات ہیں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ نبیل بھائی۔ باقی شگفتہ صاحبہ، وکی پر کام کرنے کے لیے صرف رجسٹرڈ یوزرز ہی مجاز ہیں۔ دوسرا وکی پر Versioningکا نظام بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ بہت سی مزید سہولیات بھی ہیں۔ مگر میں اپنی ناچیز رائے “شریف“ میں‌ یہ سمجھتا ہوں‌کہ اگر آپ اپنے تحفظات کا اظہار کر دیں، یا پھر سوالات جوابات کی شکل میں‌ سلسلہ بڑھائیں تو بہت آسانی سے یہ بات واضح ہو جائے گی
بےبی ہاتھی
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں یہان versioning کی سلیس انداز میں وضاحت کر دیتا ہوں۔ آپ وکی پیڈیا کے کسی صفحے پر جا کر اس کے نیچے پیج ہسٹری کے ربط پر کلک کریں تو آپ کو اس صفحے پر کی تبدیلیوں کا ریکارڈ مل جائے گا۔ اس طرح آپ صفحے کے مواد کو کسی پرانے ورژن پر سیٹ کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس طرح وکی کا مواد تلف ہونے سے بھی محفوظ رہتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اب تک وی کو سمجھنے کی کوشش کرتا رہا تھا لیکین اب تو خصی مایوسی ہوئ ہے۔ ان نکی فہرست تک انگریزی میں ہے۔ اور کیا کیا صفحات ہیں، ان کی تنظیم بھی خدا جانے کیا ہے۔ ہونا تو یہ چہئے کہ ایک نثر کا زمرہ ہو، اس میں ناول کا زمرہ ہو، اس میں مصنفین کی فہرست ہو اور ہر مصنف کے ذیل میں ان کی کتابوں۔ اور جہاں کتابوں کی انٹری ہو، وہ صفحہ ہی اس کتاب کّٰ بابوں کی طرف رہنمائ کرے۔ موجودہ صورت میں تو اردو لائبریری کے لئے یہ موزوں پلیٹ فارم ہے، مجھے اسے قبول کرنے میں تامّل ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
استادٍ محترم، ابھی ذرا وکی کے صفحہ اولکو دیکھ کر اپنی رائے سے نوازیں۔ اس میں جیسے بھی تبدیلی کرنا چاہیں، حکم کریں، ویسے ہی ترتیب دے دی جائے گی :)
غلام
 
Top