وکی کا Main Page یوں ہونا چاہیئے

مہوش علی

لائبریرین
اپنے وکی کے مین پیج پر جا کر مجھے کچھ کمی محمسوس ہوئی۔

اس لیے میں نے کچھ پروفیشنل وکی وزٹ کیے اور اس کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ وکی کا مین پیج اس لائیبریری کا اصل روپ نہیں پیش کر رہا کیونکہ اس پر بہت کم ٹیکسٹ ہے۔

وکی کے مقابلے میں محفل کا پہلا صفحہ بہت زیادہ مواد کا حامل ہے اور نئے وزٹر کو ایک منٹ میں اندازہ ہو جاتا ہے کہ اس محفل میں کون کون سے سیکشن ہیں اور کہاں اُسے پوسٹ کرنا ہے۔

اس چیز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے میں نے ایک سیمپل تیار کیا ہے۔

http://www.urduweb.org/mehfil/wiki.php?wakka=WikiMainPageSample

یہ انتہائی جلدی میں تیار کیا گیا ہے کیونکہ مجھے ابھی کہیں جانا ہے۔ چنانچہ تمام تر غلطیاں برطرف (ویسے بھی مجھے وکی ایڈیٹنگ ابھی سیکھنی ہے)۔


اس سلسلے کی مزید تجاویز یہ ہیں کہ اس وکی میں بھی فورم کے طرح ٹیبلز بنا سکتے ہیں اور ھیڈنگز کا بیک گراؤنڈ کلر تبدیل کر سکتے ہیں۔۔۔۔ اور اس طرح مین پیج بہت جاذب نظر ہو جائے گا۔

اصل میں ہمارا لائیبریری پروجیکٹ ابھی بہت چھوٹا ہے اور مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہم مین پیج پر ہی اُن تمام کتب کی تفصیل دے سکتے ہیں کہ جن پر ابھی کام ہو رہا ہے۔ بہرحال، اس تجویز پر بعد میں سوچیں گے۔

فی الحال نئے وزٹرز کے لیے بہتر ہے کہ مین پیج ہی ایسا ہو کہ اُسے بہت سی چیزیں یہاں دیکھ کر اندازہ ہو جائے کہ کیا کیا چیزیں یہاں ہو رہی ہیں۔

آپ کی آراء کی منتظر۔

(ایک درخواست یہ ہے کہ آپ بھی دیگر پروفیشنل وکی سائٹز پر تشریف لے جائیں اور اُن کے مین پیج کو دیکھ کر ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں)
 

زیک

مسافر
اچھا ہے مہوش۔

اصل میں ہمارا لائیبریری پروجیکٹ ابھی بہت چھوٹا ہے اور مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہم مین پیج پر ہی اُن تمام کتب کی تفصیل دے سکتے ہیں کہ جن پر ابھی کام ہو رہا ہے۔

اس کی بجائے یہ ہو سکتا ہے کہ ایک featured کتاب کا item ہو جس میں ہر ہفتے (یا کسی اور مناسب وقفے پر) ایک نئی کتاب کا ذکر کیا جائے جو ہماری لائبریری میں موجود ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اردو وکی کا پہلا صفحہ اوپر کی تجاویز کے مطابق تبدیل کر دیا گیا ہے۔

قیصرانی۔۔۔ برادر ذرا دیکھئے کہ تمام چیزیں شامل ہو گئی ہیں یا پھر کوئی لنک رہ گیا ہے۔

زکریا، آپ نے جو اوپر تجویز دی ہے، اس کے مطابق اس صفحے میں تبدیلی لائیں اور اس میں :

1 تفھیم القران پراجیکٹ
2 صحیح بخاری پراجیکٹ

شامل کر دیں۔ شکریہ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
مجھے تو بہت اچھا لگا ہے۔ تھوڑا سا Indentation کردی جائے۔ بالکل ٹھیک رہے گا۔ آپ کا کیا خیال ہے اس بارے میں؟
 

مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
مجھے تو بہت اچھا لگا ہے۔ تھوڑا سا Indentation کردی جائے۔ بالکل ٹھیک رہے گا۔ آپ کا کیا خیال ہے اس بارے میں؟

قیصرانی برادر، Indentation کا کام وغیرہ میرے ذمے نہ لگائیں کیونکہ اس معاملے میں میں کسی حد تک بدذوق واقع ہوئی ہوں۔ بس اس حوالے سے کوئی چیز اچھی لگے تو بغیر کنسلٹ کیے انجام دے لیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
س معاملے میں میں کسی حد تک بدذوق واقع ہوئی ہوں۔

واہ جی واہ۔ یہ آپ کے بتانے سے پہلے ہی پتہ چل گیا تھا (جوکنگ)۔ اصل میں میری عادت ہے کہ میں جہاں‌ کوئی بہتری کی گنجائش دیکھتا ہوں، خود ہی ٹھیک کر دیتا ہوں۔ لیکن آپ کے ساتھ کام کا کوئی سابقہ تجربہ نہیں ہے۔ اس لیے اجازت لینا مناسب سمجھی :D
 
Top