وکی پر کتب کی منتقلی

زیک

مسافر
قیصرانی، ماوراء، فریب اور محب: زبردست کام کر رہے ہو آپ لوگ۔

یہ آئیڈیا اچھا ہے کہ جب کسی کتاب پر کام شروع ہو تو وکی پر فہرست وغیرہ بنا دیئے جائیں تاکہ کتاب برقیانے والے کو آسانی ہو۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی یہی میرا آئیڈیا ہے۔ کتاب کو شروع کرنے سے قبل ہم میں سے کوئی دوست کتاب کا صفحہ بنا کر اس پر ابواب کی فہرست اور ان کے لنکس بنا دے۔ اور جس دوست کے پاس جو باب لکھنے کے لیے ہو، اسے وہی لنک دے دیں۔ جب وہ دوست لکھ کر فارغ ہوں‌گے تو لنک کھول کر پیسٹ کریں گے اور سٹور کر دیں گے۔ کام بہت آسان ہو جائے گا۔ پھر ہم میں سے ہی کچھ دوست جا کر فارمیٹنگ اور لنکس وغیرہ مینیج کر دیں‌گے۔ (یہ کام محب علوی، ماوراء، فریب اور میں‌ فی الحال کریں گے۔ بعد میں‌ جودوست یہ کام سیکھنا چاہے، ہم سکھانے کو حاضر ہیں۔ ساتھ ساتھ پوسٹ بھی کرتے جائیں گے کہ کیا کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے)۔
دوسرا میں وکی پر کام کو منتقل کرنے کا بار بار اس لیے کہ رہا ہوں کہ ابھی ہم (رضوان بھائی، محب علوی، ماوراء، شمشاد بھائی، فریب بھائی، شمیل بھائی، جاوید بھائی، میں‌ہیں۔ کچھ ایسے بھی دوست ہیں جن کے نام میں نے یہاں نہیں‌لکھے) چند ایک دوست ہیں۔ کچھ دوست اس سلسلے میں وکی پر کام کی ابتداء کر چکے ہیں۔ تو میرا خیال یہ ہے کہ ہم چند دوستوں کو تربیت دینا، یا انہیں وکی پر کام کرنے پر آمادہ کرنا بہت آسان ہے۔ بجائے اس کے کہ کل ہماری تعداد بڑھ جائے اور پھر نئے سرے سے سب کو ٹرینڈ کرنا پڑے اور انہیں وکی پر کام کے لیے قائل کرنا پڑے۔ ابھی یہ قدم اٹھانا آسان ہے۔ بعد میں‌ کام مشکل تر ہوتا جائے گا۔
لیکن بات ہی ہے کہ میں ہر حال میں‌ ٹیم کو اکٹھا ہی دیکھنا چاہتا ہوں۔ اگر کسی بھی دوست کو میری کسی بات سے اتفاق نہ ہو، کھلے دل سے بات کریں۔ اگر میں آپ کو قائل نہ کرسکا تو میں آپ کی بات لازمی مان لوں‌گا۔ بے فکر رہیں
بےبی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
راجہ بھیا، کتب کو شیئر کرنا اور انہیں قابل تبدیلی بنانے کے لیے انہیں مرکزی طور پر آن لائن رکھنا ضروری ہے۔ کمپائلڈ ایچ ٹی ایم ایل کی صورت میں یہ کام نہیں‌ہو سکتا، یا اگر ہوا بھی تو وہ مرکزی لیول پر نہیں‌بلکہ انفرادی لیول پر ہوگا۔ دوسرا اس میں ورژننگ کا نظام نہیں‌ہے۔ تیسرا وہ ایک فائل کی صورت ہوگا نہ کہ پیجز کی صورت میں۔ کم رفتار والے انٹرنیٹ صارفین اسے استعمال نہیں کر سکیں‌گے۔
بےبی ہاتھی
 

الف نظامی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
راجہ بھیا، کتب کو شیئر کرنا اور انہیں قابل تبدیلی بنانے کے لیے انہیں مرکزی طور پر آن لائن رکھنا ضروری ہے۔ کمپائلڈ ایچ ٹی ایم ایل کی صورت میں یہ کام نہیں‌ہو سکتا، یا اگر ہوا بھی تو وہ مرکزی لیول پر نہیں‌بلکہ انفرادی لیول پر ہوگا۔ دوسرا اس میں ورژننگ کا نظام نہیں‌ہے۔ تیسرا وہ ایک فائل کی صورت ہوگا نہ کہ پیجز کی صورت میں۔ کم رفتار والے انٹرنیٹ صارفین اسے استعمال نہیں کر سکیں‌گے۔
بےبی ہاتھی
اگر آپ پروف ریڈنگ کی بات کررہے ہیں تو کسی حد تک ٹھیک ہے لیکن کتاب شیئر کرنے کے لیے وکی ہرگز موزوں نہیں۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
رب زدنی علما‍
اے میرے رب میرے علم میں اضافہ کر۔
بھائی،میں نے وکی کے متعلق پڑھاہے اوراسکی تفصیل بھی پڑھی ہے اگرآپ بھائی رہنمائی کریں کہ اس پرمیں کسطرح کام کرسکتاہوں ۔کیونکہ میں اردوان پیج میں کام کرتاہوں۔تومیں جب ان پیج میں کوئی فائل مکمل کرلوں اوراسکو کاپی کرکے پیسٹ کریں گے یاکہ کوئی اوردوسراطریقہ ہوگا۔براہ مہربانی اس کے طریقہ کارکے متعلق تفیصلارہنمائی فرمائی جائے۔(شکریہ)
اورمنصوربھائی،کی لنک والی ترکیب بھی بہت اچھی ہے کیونکہ اسطرح اس ممبرکوپتہ ہوگااوروہی اسی لنک میں اپنی فائل کوایڈٹ کردے گا۔
والسلام
جاویداقبال
 

الف نظامی

لائبریرین
javediqbal26 نے کہا:
میں اردوان پیج میں کام کرتاہوں۔تومیں جب ان پیج میں کوئی فائل مکمل کرلوں اوراسکو کاپی کرکے پیسٹ کریں گے یاکہ کوئی اوردوسراطریقہ ہوگا۔براہ مہربانی اس کے طریقہ کارکے متعلق تفیصلارہنمائی فرمائی جائے۔(شکریہ)
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=2023
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=2784
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=588
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=235
یونی‌کوڈ سالوشن یہاں سےڈاون لوڈ کریں
http://www.urduweb.org/mehfil/download.php?id=7
 

قیصرانی

لائبریرین
لنکس دینے کا بہت شکریہ راجہ بھیا۔
جاوید بھائی، اگر آپ برا نہ منائیں تو کیا تھوڑا سا انتظار کریں گے؟ میں ذرا وکی پر ہی کام کے حوالے سے ایک دو مضامین لکھ رہا ہوں۔ جیسے ہی وہ مکمل ہوتے ہیں، میں‌ پوری کوشش کرتا ہوں‌ کہ آپ کو تسلی بخش طریقے سے یہ ساری باتیں سمجھا سکوں :)
بےبی ہاتھی
 
Top