وکی اور فورم پر کام

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم دوستو،

لائبریری پراجیکٹ‌کا کام وکی پر شروع ہو جانا نہایت خوش آئند ہے۔ منصور قیصرانی، ماوراء ، محب اور دوسرے دوستوں نے نہایت تندھی سے اب تک فورم پر پوسٹ‌ کیا جانے والا مواد وکی پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے اور خود سے زمرے بھی بنا رہے ہیں۔ لیکن ابھی بھی کچھ لوگ وکی پر کام کرنے میں بوجوہ متامل ہیں اور فورم پر ہی کام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ میرے خیال میں اس میں کوئی ہرج بھی نہیں ہے۔ زیادہ تر لوگ فورم کے پوسٹ پیج کے استعمال سے زیادہ واقف ہیں۔ اگر کچھ دوست فی الفور وکی پر کام کا آغاز نہیں کر سکتے تو وہ شوق سے فورم پر ہی کام کو جاری رکھ سکتے ہیں اور وکی ٹیم کے ارکان اسے مکمل ہونے پر وکی پیڈیا پر شفٹ کر سکتے ہیں۔

یہ محض میری ایک رائے تھی، باقی جیسا آپ چاہیں کریں۔ میں چاہتا ہوں کہ وکی پر کام سے ناواقفیت اس پراجیکٹ‌ کی رفتار میں کمی کا باعث نہ بن جائے۔

والسلام
 

زیک

مسافر
نبیل: اس میں صرف ایک مسئلہ ہے کہ کنفیوژن رہے گی کہ کونسا کام وکی پر منتقل ہو چکا ہے اور کونسا فورم پر جاری ہے وغیرہ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ جو دوست لائبریری پر کام کرنا چاہے، وہ یہاں‌کرے، جو وکی پر کرنا چاہے، وہ وکی پر۔ مگر ہم لوگ آپس میں بات کرکے طے کر لیتے ہیں کہ ہم میں سے ہر بندہ ایک زمرہ پکڑ لے گا اور اس پر ہونے والی تمام نئی پوسٹس وکی پر منتقل کرے گا۔ اور دیگر دوست جیسے جیسے کام کرتے جائیں گے، اس زمرے کے ایڈمن یا ناظم یا کوئی بھی موڈریٹر اس وکی والے دوست کو لنک دیتے جائیں گے اور یوں کام آسانی سے سٹریم لائن رہے گا۔ باقی جیسے کہیں
قیصرانی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھائی ، ہنمائی کے لئے شکریہ ۔


قیصرانی صاحب ،

آپ وکی پر کام جاری رکھیں ۔ آپ سے یہ بھی درخواست ہے کہ وکی کے حوالے سے آپ اپنی تحریر کو مکمل شکل دے دیجئے ۔

اس میں میری کم فہمی کا زیادہ قصور ہے لیکن ابھی تک یہاں میں نے وکی کے تعارف کے باب میں جو حاصل کیا ہے اس کے لحاظ سے وکی لائبریری کے تمام مراحل کا احاطہ کرتا نظر نہیں آ رہا۔

پہلی بات تو یہ کہ اس خدشے میں کہاں تک صداقت ہے؟

کچھ مزید سوالات کرنے کی ضرورت ممکن ہے اس پہلے سوال کے جواب کے بعد نہ رہے۔

البتہ جب تک وکی کی بابت بات ہو رہی ہے۔ اور خود وکی اپنے تجرباتی مراحل طے نہیں کر لیتا ۔ اس دوران صرف لائبریری میں کیا گیا کام ہی فورم سے وکی پر منتقل کیا جائے ۔ فورم میں لائبریری اپنی فطری رفتار اور تسلسل میں موجود رہے
 

قیصرانی

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
نبیل بھائی ، ہنمائی کے لئے شکریہ ۔


قیصرانی صاحب ،

آپ وکی پر کام جاری رکھیں ۔ آپ سے یہ بھی درخواست ہے کہ وکی کے حوالے سے آپ اپنی تحریر کو مکمل شکل دے دیجئے ۔

اس میں میری کم فہمی کا زیادہ قصور ہے لیکن ابھی تک یہاں میں نے وکی کے تعارف کے باب میں جو حاصل کیا ہے اس کے لحاظ سے وکی لائبریری کے تمام مراحل کا احاطہ کرتا نظر نہیں آ رہا۔

پہلی بات تو یہ کہ اس خدشے میں کہاں تک صداقت ہے؟

کچھ مزید سوالات کرنے کی ضرورت ممکن ہے اس پہلے سوال کے جواب کے بعد نہ رہے۔

البتہ جب تک وکی کی بابت بات ہو رہی ہے۔ اور خود وکی اپنے تجرباتی مراحل طے نہیں کر لیتا ۔ اس دوران صرف لائبریری میں کیا گیا کام ہی فورم سے وکی پر منتقل کیا جائے ۔ فورم میں لائبریری اپنی فطری رفتار اور تسلسل میں موجود رہے
باس صاحبہ، میں‌کل تک اس تحریر کو مکمل کر دیتا ہوں۔ ویسے اگر آپ کے سوالات کا پتہ چل جائے تو کچھ آسانی ہو جائے گی۔ ابھی تک یہ سب کچھ میں نے اپنے ذہن میں یوزر کا ایک خیالی خاکہ بنا کر اسے سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ اگر آپ کے سوالات بھی مل جائیں تو مجھے اس خاکے میں سوالات کے رنگ بھرے بھرائے مل جائیں گے اور میرا کام آسان ہو جائے گا۔ ویسے آپ باس ہیں، جیسے آپ کی مرضی :lol:
قیصرانی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
قیصرانی صاحب

ایک تو آپ وہی اپنی تحریر مکمل کیجئے جہاں آپ وکی پر کام کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں ۔

اس کے علاوہ یہاں کسی جگہ میں نے ایک سوال کیا ہےا کہ

وکی کیا ہے ؟

اسے بھی ایک نظر دیکھ لیں۔ فورم پر لائبریری آپ کی نظر میں ہے۔ میں کچھ سوالات کو مختصر شکل میں اس طرح پیش کرتی ہوں :

وکی ، لائبریری کے ضمن میں، فورم پر مختلف خطوط پر کئے جانے والے مراحل کا احاطہ کرتا ہے ،

مکمل طور پر ؟
جزوی طور پر؟

اور کس طرح ؟
 

قیصرانی

لائبریرین
وکی کے بارے میں اپنی رائے دینے سے پہلے میں نبیل بھائی سے یا زکریا بھائی سے درخواست کروں گا کہ وہ اس سلسلے میں‌کوئی آفیشل وضاحت فرمائیں۔ تاکہ باس صاحبہ کے سوالات کے جوابات دیے جا سکیں
قیصرانی
 

الف عین

لائبریرین
اردو ویب وکی پر پوسٹ کی ہوئ کتابوں پر غور کرتا رہا ہوں۔ اور مجھے اس میں جو کمیاں/خامیاں نظر آئ ہیں ان کے بارے میں کچھ کہنا چاہوں گا۔ پہلے اپنی پوسٹ کی ہوئ کتابوں کے بارےے میں۔
میں نے ان کتابوں کی فارمیٹنگ تو ورڈ یا اوپن آفس میں ہی کی تھی (فانٹ نفیس ویب نسخ یا اردو نقش کا انتخاب کر کے) اور کچھ کتابوں میں فہرست بھی اسی طرح بنائ تھی، لیکن کیوں کہ وکی میں ٹیکسٹ فارمیٹ کی ضرورت تھی اس لئے میں نے ٹیکسٹ فارمیٹ میں محفوظ کر کے فائل اپ لوڈ کر دی تھیں، یہ سوچے بغیر کہ اس میں فہرست مضامین میں بھی صفحہ نمبر شامل ہو جائیں گے، اور اب وکی میں بھی آ گئے ہیں۔ ان کو نکال دینا چاہئے تھا۔ اب میں ہی کبھی ان کی تدوین کر دوں گا۔ ڈاؤن لوڈ کے لئے میں بہر حال مناسب یہی سمجھتا ہوں کہ ورڈ داکیومینٹ فارمیٹ ہی بہتر رہے گا ورنہ ٹیکسٹ میں لوگ کھولیں گے تو ان کے نوٹ پیڈ کے ڈیفالٹ فانٹ میں سارے کیریکٹرس نہیں آئیں گے۔ ماوراء بےچاری کو یہی شکایت تھی کہ اس میں ڈبّے نظر آ رہے ہیں۔ وہ اس لے کہ سرور بھائ کی ان پیج فائلوں کو کنورٹ کیا تھا میں نے اور وہ نہ صرف شاعروں بلکہ ہر ذی روح کے ناموں پر تخلّص کا نشان لگاتے ہیں۔ تیسرا ہاتھ کے افسانوں میں بھی۔ اور اردو نسخ میں یہ کیریکٹر شامل ہی نہیں، اور نہ صلی اللہ علیہ وسلم اور رضی اللہ تعالیٰ کے نشانات ہیں جس وجہ سے صحیح مسلم میں ڈبے نظر آ رہے ہیں۔ آج کل میں پروفیسر خلیل احمد بیگ کی کتاب اسلوبیات اور اسلوبیاتی تنقید پر کام کر رہا ہوں اور انھوں نے اکثر اسلوب کی نشان دہی کرتے ہوئے بولڈ کا سہارا لیا ہے، اور یہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں بے معنی ہو جائے گا۔
کچھ کتابوں جیسے تیسرا ہاتھ میں ایک اور مشکل ہے۔ پہلے صفحے اور فہرست میں باقی افسانوں کے روابط ضرور ہیں، لیکن دوسرے افسانوں کے صفحات میں یہ قطعی معلوم نہیں ہوتا کہ یہ کس کی تحریر ہے اور کس کتاب کا حصّہ۔ تلخیاں وغیرہ میں نیویگیشن بہتر ہے، اگلی نظم اور پچھلی نظم کے روابط ضرور ہیں، لیکن ہر صفحے ہر کم از کم یہ دیا جانا ضروری ہے کہ یہ کون سی کتاب ہے!!۔ اور ہر صفحےکی فہرست وکی کے پہلے صفحے پر بھی کنفیوژن پیدا کرتی ہے۔ کیمل کیس کی مجبوری صحیح، لیکن کیا ان کو زمروں میں یہاں نہیں بانٹا جا سکتا؟ جیسے ایک صفحے پر ہو:
UrduPoetry Urdu Prose
اور Urdu Prose کے تحت ہو:
UrduFiction ShortStories
اور پھر ShortStories کے تحت مجموعوں کے نام ہوں۔ جیسے
TeesraHath
اور پھر
TeesraHath
والے صفحے پر افسانوں کی فہرست ہو اور اس میں بھی اندراج ہو افسانے TeesraHath کا )بے چاری ماوراء کو تیسرا کی انگریزی سپیلنگ بدلنی پڑی ایک ہی صفحے پر فہرست بنانے کے لئے۔
مجموعی طور پر اگر نیویگیشن درست ہو تو وکی قابل قبول ہو سکتی ہے، لیکن مجھے اس پر شک ہے کہ لوگ آن لائن پڑھنے پر وکی کا انٹرفیس پسند کریں (انٹر فیس کی اردو شاکر؟)۔ اور فانٹ والی بات تو الگ ہی ہے، نستعلیق کے بغیر کچھ ہی صارف یہاں کتابیں پڑھنا چاہیں گے۔ اسی وجہ سے میں نے سمت کے لئے اردو نقش کا انتخاب کیا ہے۔ اگر چہ اب تک کسی نے فیڈ بیک نہیں دی کی کسی نے اس فانٹ مین ہمارا جریدہ دیکھا یا نہیں؟
 
Top